لوگ حقیقی آزادی کیلیے باہر آئے، ٹرن آؤٹ ظاہر کرتا ہے:فواد چوہدری

fawad-vt.jpg


تخت پنجاب پر کون ہوگا براجمان، مسلم لیگ ن اور پاکستان تحریک انصاف کے درمیان کڑا مقابلہ متوقع ہے، پاکستان تحریک انصاف نے دھاندلی کا الزام عائد کردیا ہے۔

سابق وفاقی وزیر اطلاعات اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کہتے ہیں کہ کل حمزہ شہباز کا بطور وزیر اعلیٰ آخری دن ہو گا، ٹرن آؤٹ ظاہر کرتا ہے حقیقی آزادی کے لیے لوگ باہر آئے ہیں۔

فواد چوہدری نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ پولنگ انتہائی اچھے ماحول میں جاری ہے تاہم چھوٹی موٹی شکایات ہیں لیکن بظاہر ماحول خوشگوار ہے اور موسم بھی ابھی تک ساتھ دے رہا ہے۔


انہوں نے کہا کہ جن لوگوں کا ووٹ ہے فوراً پولنگ اسٹیشن پہنچیں اور فرض ادا کریں،پنجاب میں عام انتخابات جیسا ماحول ہے اور پنجاب اسمبلی سے استعفے بھی آنا شروع ہو گئے ہیں،کل حمزہ شہباز کا بطور وزیر اعلیٰ آخری دن ہو گا۔

فواد چوہدری نے کہا کہ ٹرن آؤٹ ظاہر کرتا ہے کہ لوگ حقیقی آزادی کے لیے باہر آئے ہیں اور تحریک انصاف امن و امان کے ساتھ ووٹنگ چاہتی ہے۔ قوم نے ووٹ سے انقلاب کا راستہ اختیار کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جمشید چیمہ سمیت دیگر رہنماؤں کو تنگ کیا جا رہا ہے۔ جتنے گرفتار کریں، جتنا زور لگانا چاہیں لگائیں لیکن کامیابی پی ٹی آئی کی ہو گی۔

دوسری جانب لیگی رہنما اور وزیر داخلہ پنجاب عطا تارڑ کہتے ہیں کہ پی ٹی آئی کے اسلحے سے لیس غنڈوں کا جتھہ لودھراں پہنچ چکا ہے اور شبلی فراز ان غنڈوں کی پشت پناہی کے لیے لودھراں میں ہی موجود ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پرامن اور شفاف الیکشن حکومت پنجاب کی ذمے داری ہے، ان غنڈوں کی گرفتاری کے لیے ہدایات جاری کر دی گئی ہیں، شبلی فراز ان غنڈوں کو قانون نافذ کرنے والے اداروں کے حوالے کر دیں۔
 

thinking

Prime Minister (20k+ posts)
PTI ko voto ki ginti par focus karna ho ga..Pmln ka voters bahir nahi nikala..PTI ka voters sara din ata raha aur TLP k jitnay voters they sab ne vote dala..Jahan massive rigging nahi ho saki.wahan Pmln haar chuki ha..Ab PTI ko counting par pehra dena ha.Normal turn out tha.wo bhi PTI ka voters tha.....