لاہور ہائیکورٹ کا الیکشن کمیشن کو پی ٹی آئی کی مخصوص نشستوں کے نوٹیفکیشن جاری کرنے کا حکم
لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شاہد وحید نے پی ٹی آئی کی ایم پی اے زینب عمیر کی درخواست پر سماعت کی۔
عدالت میں درخواستوں پر وفاقی اور پنجاب حکومت کی جانب سے جواب میں کہا گیا کہ درخواستیں قابل سماعت نہیں، عدالت نے کہا بادی النظر میں فریقین کے وکلا کا دل و دماغ ایک پیج پرنہیں۔ آئین کے ساتھ جتنے تجربات یہاں ہوئے کسی اور جگہ نہیں ہوئے۔
ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے کہا دوسرے ملکوں میں ایسی صورتحال دیکھنے میں کم نظر آتی ہے۔ ضمنی الیکشن کے لئے الیکشن رولز اجازت نہیں دیتے کہ خالی مخصوص سیٹوں پر تقرر کیا جائے، صرف عام الیکشن میں خالی مخصوص نشستوں پر تقرریاں ہو سکتی ہیں۔
پی ٹی آئی کے وکیل نے دلائل میں کہا قانون کے تحت خالی مخصوص نشستوں پر پی ٹی آئی کی خواتین ہی منتخب ہو سکتی ہیں، عدالت نے دلائل مکمل ہونے پر الیکشن کمیشن کو پی ٹی آئی کی نشستوں کا نوٹیفکیشن کرنے کا حکم دے دیا۔
- Featured Thumbs
- https://i.imgur.com/8O6jyc1.jpg
Last edited by a moderator: