لاہور :کالا جادو کرنیوالے ظالم باپ نے 11 سالہ بیٹے کا گلا کاٹ کر جان لے لی

crime-jddd.jpg


لاہور کے علاقے گوالمنڈی میں ظالم باپ نے بے حسی کی انتہا کردی، کالا جادو اور کالا علم کرنے والے شقی القلب شخص نے اپنے ہی 11 سالہ بیٹے کا گلا کاٹ کر قتل کردیا،گوالمنڈی پولیس نے والدہ کی مدعیت میں 11 سالہ اذان کے بیٹے کے اغوا کا مقدمہ درج کیا، بیان میں کہا گیا اپنے بیٹے کو اسکول پرھنے کے لیے بھیجا جو واپس نہیں آیا۔

ایس پی ستی نے بچے کی فوری تلاش کے لیے ٹیم تشکیل دی، ابتدائی تشویش کے بعد سفاک قاتل باپ رفیق کو گرفتار کرلیا، جس نے گھریلو ناچاقی کی وجہ سے 11 سالہ بیٹے اذان کو گلا کاٹ کر قتل کردیا۔

ایدھی ترجمان کے مطابق باغبانپورہ محمود بوٹی کے قریب سے سالہ بچے کی لاش رات گئے برآمد ہوئی،معصوم اذان کو اسکول جاتے ہوئے سفاک باپ ساتھ لے گیا اور ویرانے میں اس کا گلا کاٹ دیا ۔

پولیس اور تحقیقاتی اداروں نے باپ کی گرفتاری کے بعد اس کی نشاندہی پر بچے کی لاش برآمد کی، پولیس نے کارروائی کے بعد 11 سالہ اذان کی لاش کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے مردہ خانے منتقل کرکے گرفتار شخص سے تفتیش شروع کردی۔