
لاہور میں پی ٹی آئی احتجاج کے دوران پرتشدد واقعات کے خلاف آرمی ایکٹ کے تحت درج 2 مقدمات میں عمران خان کو بھی نامزد ملزمان میں شامل کرلیا گیا ہے۔
دنیا نیوز کے مطابق جناح ہاؤس لاہور اور عسکری ٹاور پر ہونےو الے حملوں کے خلاف دائر مقدمات میں دہشت گردی سمیت پاک آرمی کے خلاف نعرے بازی، اور غداری سمیت دیگر 19 مختلف دفعات شامل کی گئی ہیں۔
دونوں مقدمات میں پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان ، شاہ محمود قریشی، اسد عمر، محمودالرشید، یاسمین راشد، حماد اظہر، اعجاز چوہدری، سرفراز چیمہ اور مراد سعید سمیت50 سے زائد ملزمان اور نامعلوم افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔
آرمی ایکٹ کے تحت مقدمات درج ہونے پر پولیس کی تفتیشی ٹیم ملزمان کو پاک فوج کے حوالے کردے گی۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/6kahananarmyactatatatta.jpg