لانگ مارچ روکنے کامشن،وزارت داخلہ نےشیل،ربڑ بلٹس برسانے والی گنز منگوالیں

6ptilongmarchisbtiari.jpg

وفاقی وزارت داخلہ نےپاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ کو روکنے کیلئے بھاری مقدار میں آنسو گیس شیلز، ربڑ بلٹس اور ان کو چلانے والی گنز منگوالی ہیں۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی کی جانب سے لانگ مارچ کے اعلان کے بعد اسلام آباد میں سیکیورٹی بڑھادی گئی ہے اور شہر کے داخلی و خارجی راستوں کو کنٹینرز لگا کر بند کرنے کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق لانگ مارچ کو روکنے کیلئے وفاقی دارالحکومت میں مجموعی طور پر 13 ہزار سے زائد سیکیورٹی افسران و اہلکار تعینات کیے جائیں گے، وزارت داخلہ کی جانب سے مظاہرین کو اسلام آباد داخلے سے روکنے کیلئے مرتب کیے گئے پلان پر عمل درآمد کیلئے اقدامات بھی شروع کردیئے گئےہیں۔

اسلام آباد جانے والے تمام راستوں کو بند کرنے کیلئے کنٹینرز پہلے ہی لگادیئے گئے تھے، اسلام آباد پولیس کی جانب سے جاری کردہ ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ تمام پولیس اہلکار غیر مسلح ہوکر ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔

سیکیورٹی اہلکاروں کو 616 آنسو گیس گنز،611 بارہ بور گنز، 2 ہزار 430 ماسک، 17 پیپر بال گنزاور 374 گاڑیاں فراہم کی جائیں گی، اس کے علاوہ50 ہزار سےزائد آنسو گیس شیلز، بارہ بور کے36 ہزار 700 راؤنڈز اور 4 ہزار ہزار پیپر بال بھی سیکیورٹی اہلکاروں میں تقسیم کی جائیں گی۔
 

stranger

Chief Minister (5k+ posts)
tumhari yazeediat ho gi or hamari hussainiat
tumhari bandooq ho gi or hamara seena

tumharay tank hongay or hamara iman
tumharai plaeed fauj ho gi or hamaray shaheed

tumhari super power ho gi or hamara Allah

لا الہٰ الا اللہ


 

Back
Top