قوم کی توہین کرنےو الوں کو ہر صورت قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا،آرمی چیف

13%DA%86%DB%81%D8%A7%D8%B3%D8%B3%D8%B3%D8%AC%D8%B3%D8%AC%D8%B3%D8%AC%D8%B3%D8%AC.jpg

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ 9 مئی یوم سیاہ کو قوم کی توہین کرنےو الے تمام ذمہ داران کو ہر صورت قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقا ت عامہ( آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر نے سیالکوٹ گیریژن کا دورہ کیا، اس موقع پر کورکمانڈر گوجرانوالہ نے ان کا استقبال کیا، آرمی چیف نے شہداء کی یادگار پر پھولوں کی چادریں چڑھائیں اور شہداء کو خراج تحسین پیش کیا۔


آرمی چیف نے اس موقع پرفوجی افسران اور جوانوں سے خطاب بھی کیا اور کہا کہ جن شہداء سے آخرت میں اعلی مقام کا وعدہ کیا گیا وہ ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں ، ریاست پاکستان اور مسلح افواج تمام شہداء اور ان کے اہلخانہ کو ہمیشہ مقدم رکھتے ہیں اور ان کی عظیم قربانیوں کو انتہائی عزت و وقار کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

آرمی چیف نے کہا کہ حالیہ منظم منصوبہ بندی کےتحت پیش آنے والے المناک واقعات کی کسی بھی قیمت پر دوبارہ اجازت نہیں دی جائے گی، کسی کو بھی شہداء اور ان کی یادگاروں کی بے حرمتی کرنے کی اجازت ہرگز نہیں دیں گے۔

چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر نے 9 مئی کو یوم سیاہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ قوم کی توہین کرنےوالے ذمہ داران کو قانون کے کٹہرے میں ضرور لایا جائے گا، مسلح افواج، قانون نافذ کرنے والے اداروں،سرکاری اہلکاروں اور پاکستان کے عوام کیلئے شہداء حوصلے اور فخر کا باعث ہیں۔
 

waqqaskhan

Councller (250+ posts)
full drama to get US attention and get money.

I think the US has sided with Imran and that is hurting the establishment.
The IMF deal is one proof.
Excellent now they will also investigate and take action against Martyre's family member Mr. Arshad shareef's killers soon