
فیفا ورلڈ کپ 2022 کے دوران اپنی ٹیم کی ناقص کارکردگی میں بیلجیئم کے فٹ بال مداح مشتعل ہوگئے ہیں ،جس سے ملک میں ہنگامے پھوٹ پڑےہیں۔
تفصیلات کے مطابق فیفا فٹ بال ورلڈ کپ 2022 کے دوران فیورٹ ٹیموں میں سے ایک بیلجیئم کو مراکش کے ہاتھوں اپ سیٹ شکست کے بعد بیلجیئم کے عوام غصے میں آگئے ہیں، عوام اپنے غصے کا اظہار سڑکوں پر نکل کر احتجاج کرتے ہوئے کیا ، اس دوران مراکش کی فتح کا جشن منانے والے مراکشی شہریوں کے ساتھ بیلجیئم کے عوام کا چند ایک مقامات پر آمنا سامنا بھی ہوا ۔
فٹ بال کی دنیا میں ایک کمزور ٹیم سمجھی جانے والی مراکش کی ٹیم نے دوسرے نمبر کی بہترین ٹیم بیلجیئم کوصفر کے مقابلے می 2 گول سے شکست دے کر سب کو حیران کردیا ہے، تاہم یہ جیت بیلجیئم میں رہائش پزیر مراکشی نسل کے 5لاکھ افراد کیلئے بھاری ثابت ہوئی۔
اپنے ملک کی فتح کا جشن منانے والے مراکشی عوام جیسے ہی سڑکوں پر نکلے تو ان کا سامنا بیلجیئم کی شکست پر غصے میں آنے اور احتجاج کرنے والے بیلجیئم کے لوگوں سے ہوا اور دونوں قومیں آپس میں جھگڑ پڑیں،مظاہرین نے برسلز میں گاڑیوں کو نظرآتش کیا اور دوکانوں میں گھس کر توڑ پھوڑ کی، مظاہرین نے پولیس کو دیکھتے ہی لاٹھیوں سے ان پر حملہ کردیا جس پر پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے آنسو گیس اور واٹر کینن کا استعمال کیا، مظاہرے اور ہنگاموں کے باعث ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہوئی۔
برسلز پولیس کے مطابق ہنگاموں کے دوران ایک صحافی سمیت درجن بھر افراد زخمی ہوئے، مظاہرین نے ایک کار اور 6 موٹرسائیکلوں کو آگ لگادی، پولیس نے ہنگامہ آرائی میں ملوث11 افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/12belguinmriots.jpg