
عمران خان نے شوکت خانم اسپتال کے فنڈز سے ہاؤسنگ پراجیکٹ میں سرمایہ کاری کا اعتراف کرلیا، اس حوالے سے خبر لگانے پر رہنما پی ٹی آئی فواد چوہدری نے ایکسپریس ٹریبیون پر کڑی تنقید کردی۔
فواد چوہدری نے ٹویٹ ٹریبیون کی خبر شیئر کرتے ہوئے لکھا یہ اخبار میڈیا جسم فروشی کا ایک کلاسک کیس ہے،یہ جانتے ہوئے کہ اوقاف کو خیراتی ادارے کی پشت پناہی کے لیے بنایا گیا ہے،جس کو انہوں نے دکھایا ہے کہ شوکت خاتم اسپتال کے فنڈز کا غلط استعمال کیا گیا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ارب پتی میڈیا مالکان نے سیاسی فائدے کے لیے سب سے معزز خیراتی ادارے کو تباہ کرنے کا کام کرکے کبھی کوئی خیراتی کام نہیں کیا۔
https://twitter.com/x/status/1617022228981485569
گزشتہ روز خبر سامنے آئی کے خواجہ آصف کے خلاف 10 ارب ہرجانہ کیس میں جرح کے دوران چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے شوکت خانم کے فنڈز سے ہاؤسنگ پراجیکٹ میں سرمایہ کاری کا اعتراف کر لیا۔
خواجہ آصف کے وکیل بیرسٹر حیدر رسول نے سابق وزیر اعظم عمران خان سے شوکت خانم کے فنڈز کی ہاؤسنگ پراجیکٹ میں سرمایہ کاری سے متعلق سوالات کیے، اس دوران چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ شوکت خانم کے بورڈ کی جانب سے مجھے اس حوالے سے بتایا گیا تھا، اس وقت یاد نہیں کہ ہاؤسنگ پراجیکٹ کا نام کیا تھا۔
وکیل نے پوچھا کہ کیا آپ کو بورڈ کی طرف سے اس حوالے سے تحریری طور پر آگاہ کیا گیا تھا؟ عمران خان نے کہا اس وقت یاد نہیں کہ تحریری طور پر کیا تھا یا نہیں، جو 3 ملین ڈالرز تھے وہ بورڈ ممبر کی جانب سے واپس جمع کرا دیئے گئے تھے تو معاملہ ختم ہوگیا۔
وکیل خواجہ آصف نے کہا معاملہ ختم نہیں، معاملہ تو وہیں سے شروع ہوتا ہے، جب 3 ملین کی سرمایہ کاری کی گئی اس وقت ڈالر کا ریٹ 60 روپے تھا، جب واپس آئے تو 120 روپے تھا، اس دوران عمران خان کے وکیل کی جانب سے سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کی گئی، جس پر خواجہ آصف کے وکیل نے کہا سماعت ملتوی کر دیتے ہیں آپ آئندہ سماعت پر صرف 2 گھنٹے دے دیں میں جرح مکمل کرلوں گا۔
عمران خان نے ہنستے ہوئے وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ ادھر ادھر کے سوال کرنے کے بجائے سچ پر آئیں تو معاملہ جلدی ختم ہو سکتا ہے، آئندہ سماعت کی تاریخ شیڈول سے دیکھ کر آگاہ کردوں گا، کیس کی سماعت ملتوی کر دی گئی۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/fawd1122.jpg