فضل الرحمان وزیراعظم عمران خان کا بھی شکریہ ادا کریں،فواد چودھری کا مطالبہ

11fawadputinshukria.jpg

مولانا فضل الرحمان کی جانب سے روسی صدر کے ایک بیان کے خیر مقدم کے بعد وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے انہیں وزیراعظم عمران خان کا بھی شکریہ ادا کرنے کا مشورہ دیدیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر مولانا فضل الرحمان کی جانب سے ایک بیان شیئر کیا گیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کا یہ بیان کہ نبی اکرمﷺ کی ذات میں گستاخی اظہار رائے کی آزادی یا فن کا اظہار نہیں ہے، عالم اسلام کے موقف کی تائید ہے۔

https://twitter.com/x/status/1474371310402912256
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ عالم اسلام کا موقف ہے کہ حضور اکرم ﷺ کی حرمت و تقدس آفاقی ہے، ہم اس بیان پر روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

جمیعت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے اس بیان پر وفاقی وزیراطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے ردعمل دیتے ہوئے مولانا کووزیراعظم عمران خان کا شکریہ کرنے کا مشورہ دیدیا ہے۔

https://twitter.com/x/status/1474388780689858561
فواد چوہدری نے اپنی ٹویٹ میں کہا کہ مولانا کھلے دل کے ساتھ مسلم امہ کے اس لیڈر کا بھی شکریہ ادا کریں جس نے نبی کریم ﷺ کی شان اقدس کی حرمت کا مدعا پوری دنیا کے سامنے رکھا ، یہی وجہ ہے کہ آج ولادیمیر پیوٹن جیسےعالمی رہنما عمران خان کی ان کاوشوں کے نتیجے میں اس معاملے پر اپنی دو ٹوک رائے کا اظہار کررہے ہیں۔


واضح رہے کہ روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن کی جانب سے ایک بیان سامنے آیا تھا جس میں ان کا کہنا تھا کہ مذہب اسلام کے پیغمبر رسولﷺ کی ذات میں توہین آزادی اظہار رائے نہیں ہے، یہ مذہبی آزادی اور مسلمانوں کے مقدس جذبات کی خلاف ورزی ہے۔
 
Last edited by a moderator:

Shan ALi AK 27

Chief Minister (5k+ posts)
یہ منافق حرام کھانے والا جعلی مولانا
کبھی کوئی نیک کا کام نہیں کرے گا
اس کنجر نے آج تک اسلام اور پاکستان
کے لیے کچھ نہیں کیا صرف چربی چڑھانے
اور پھر نکلوانے کے علاوہ اس کی کوئی کاوش نہیں ہے
 
Last edited:

miafridi

Prime Minister (20k+ posts)
Fazal ur Rehman is not only a corrupt but also a Munafiq, he will never say a word of praise for someone who has not given him some illegal benefit or govt ministry.