فرانس وہ پہلا ملک تھا جہاں پاکستان سے باہر &am

QaiserMirza

Chief Minister (5k+ posts)
rafiquix.jpg


1234607_415772465188883_1704611705_n.jpg



فرانس وہ پہلا ملک تھا جہاں پاکستان سے باہر پاکستان کا پرچم پہلی بار لہرایا گیا
اس کا واقعہ کیا تھا ملاحظہ ہو

سن 1947 میں یہ تو پکا ہو ہی چکا تھا برصغیر کی تقسیم کی جائے گی لیکن اس کا ٹائم فریم طے نہیں تھا۔ تو اسی دوران فرانس میں عالمی بوائے سکاؤٹس کا کنونشن آ گیا جسے جمبوری کہا جاتا ہے۔ تو انڈیا کی جانب سے جو بوائے سکاؤٹس کا دستہ بھیجا گیا اس میں مسلمان سکاؤٹس بھی شامل تھے جن میں سے ایک نوجوان کا نام سرفراز رفیقی تھا جو بعد میں پاکستان ائیر فورس کا ایک لیجنڈ پائلٹ بن کر ابھرا اور پاکستان کا دوسرا سب سے بڑا فوجی اعزاز ہلالِ جراءت حاصل کرتے ہوئے 65 کی جنگ میں جام شہادت نوش کیا۔ یہ سب لوگ انڈیا کے سکاؤٹس کے دستے میں اکٹھے بحری جہاز پر فرانس کے لیے روانہ ہوئے۔

ابھی راستے میں ہی تھے کہ انہیں پتہ چلا کہ چودہ اگست کو برصغیر کی تقسیم ہونا طے پائی ہے۔ یہ بات سن کر سب مسلمان سکاؤٹس اکٹھے ہوئے اور آپس میں فیصلہ کیا کہ چاہے جو بھی ہو چودہ اگست کو ہمارا الگ ملک بن جائے گا تو اس دن ہم کسی بھی صورت انڈیا کے جھنڈے کو سلامی نہیں دیں گے بلکہ اس دن ہم اپنے الگ ملک کی نمائندگی کرتے ہوئے اپنے سبز ہلالی پرچم کے نیچے الگ کھڑے ہوں گے۔

یہ بات جیسے ہی سکاؤٹس دستے کے ہندو لیڈر کو پتہ چلی اس نے تمام مسلمان سکاؤٹس کا کھانا بند کروا دیا کیونکہ خرچ کے لیے تمام رقم اس کے ہاتھ میں تھی۔ اس تمام سفر کے دوران مسلمان سکاؤٹس پورے دن میں مشکل سے ایک وقت کا کھانا کھا کر گزارا کرتے رہے لیکن ان میں سے ایک بھی پاکستان کی نمائندگی کرنے کے فیصلے سے پیچھے نہ ہٹا۔

اگلا مرحلہ جھنڈا حاصل کرنے کا تھا۔ پاکستان ابھی بنا بھی نہیں تھا تو اس کا جھنڈا کہاں سے ملتا تو سب مسلمان سکاؤٹس نے جھنڈا خود سینا شروع کیا۔ لیکن ایک مشکل اس وقت پیدا ہو گئی جب یہ پتہ چلا کہ سبز رنگ کا کوئی بھی سوٹ کسی بھی مسلمان سکاؤٹ کے پاس موجود نہیں۔ یہ بات جہاز پر ان کے قریبی کیبن میں رہائش پذیر ایک نوجوان ترک لڑکی نے سن لی اور وہ کسی کے کہے بنا اپنے کیبن میں گئی اور اپنے بالکل نئے سبز سوٹ کا دوپٹہ لا کر ان سکاؤٹس کے ہاتھ میں پکڑا دیا۔

اس طرح پاکستان کا سبز ہلالی پرچم تیار کیا گیا۔

اور ارادوں کے پکے مسلم سکاؤٹس نے چودہ اگست کے دن باقی انڈین سکاؤٹس سے الگ ہو کر اپنے علیحدہ آزاد ملک کی نمائندگی کی اور سبز پرچم کو سلامی دے کر پاکستان سے باہر پاکستان کی نمائندگی کرنے والے پہلے پاکستانی بن گئے۔

 
Last edited by a moderator:

scolfeild

Minister (2k+ posts)
Re: فرانس وہ پہلا ملک تھا جہاں پاکستان سے باہر

Good to know these facts :)
 

Ahud1

Chief Minister (5k+ posts)
Re: فرانس وہ پہلا ملک تھا جہاں پاکستان سے باہر

Squadron_Leader_Sarfaraz_Ahmed_Rafiqui.jpg
please change his picture this is the orginal Sarfraz Rafiqui
 

cheetah

Chief Minister (5k+ posts)
Re: فرانس وہ پہلا ملک تھا جہاں پاکستان سے باہر

Eik woh jazba tha or eik ab hum hain
 

imran_hosein_fan

Minister (2k+ posts)
Re: فرانس وہ پہلا ملک تھا جہاں پاکستان سے باہر

in taaza khudaoon mein sub se bara khuda mulk hai
 

shami11

Minister (2k+ posts)
Re: فرانس وہ پہلا ملک تھا جہاں پاکستان سے باہر

Mashallah.... :):)
 

KhanHaripur

Chief Minister (5k+ posts)
Re: فرانس وہ پہلا ملک تھا جہاں پاکستان سے باہر

Aur aj kal PAF kay jawaaaan Amreeki Drone ko Salami dattey hain.
 

miafridi

Prime Minister (20k+ posts)
Re: فرانس وہ پہلا ملک تھا جہاں پاکستان سے باہر

Kitna pyara din guzra hoga woh 14 august ka...
 

Malik Azam

Minister (2k+ posts)
Re: فرانس وہ پہلا ملک تھا جہاں پاکستان سے باہر

Ab Sarfaraz Rafiqi jese logon ka waqt nahin , Kamra aur Abbot Abad main " shemale" air force ka raaj hay.

Aaj Pakistan ki sar zameen se drone urte hain aur Pakitanion ka khoon bahate hain.

Salute to Musharraf, kiani, Zar Dari and Nawaz Shareef.
 

Back
Top