غیرقانونی معاشی سرگرمیوں سے ملک کو نقصان پہنچتا ہے: آرمی چیف

1695922512788.png


قانون نافذ کرنے والے اداروے متعلقہ محکموں کے ساتھ مل کر کارروائیاں جاری رکھیں: جنرل سید عاصم منیر شاہ

پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں صوبائی ایپکس کمیٹی کے آج ہونے والے اجلاس میں چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر شاہ نے شرکت کی۔ کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل سید عامر رضانے آرمی چیف کا لاہور پہنچنے پر استقبال کیا۔ صوبائی ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن رضا نقوی بھی شریک ہوئے۔ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر شاہ کو اجلاس میں پنجاب کی مجموعی سکیورٹی صورتحال، غیرملکی کرنسی سمگلنگ، بجلی، گیس چوری اور ذخیرہ اندوزی کے خلاف کریک ڈائون بارے بریفنگ دی گئی۔

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر شاہ نے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں غیرقانونی کاروباری سرگرمیوں کے خلاف کریک ڈائون کے نتیجے میں معاشی بحران پر قابو پانے میں ملے مدد گی۔ قانون نافذ کرنے والے اداروے متعلقہ محکموں کے ساتھ مل کر پوری قوت سے کارروائیاں جاری رکھیں تاکہ پاکستان کو پہنچنے والے معاشی نقصانات کا ازالہ کیا جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں جاری غیرقانونی معاشی سرگرمیاں ملک کو مختلف طریقوں سے نقصانات پہنچا رہی ہیں جس کا سدباب کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ غیرقانونی معاشی سرگرمیوں کے خلاف تاریخی اقدامات کے بعد ملکی معیشت پر سودمند اثرات مرتب ہوں گے۔ سکیورٹی اداروں اور متعلقہ محکموں کے درمیان ہم آہنگی پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔

صوبائی ایپکس کمیٹی اجلاس میں شرکاء کو کچے کے علاقے میں ڈاکوئوں کے خلاف آپریشنز میں ہونے والی پیشرفت اور اقلیتوں کو تحفظ فراہم کرنے کیلئے کیے گئے اقدامات بارے بھی آگاہ کیا گیا اور ملک میں غیرقانونی طور پر رہائش رکھنے والے غیرملکی شہریوں کی ملک سے بے دخلی کے حوالے سے بھی جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں ملک میں سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لیے قائم کی گئی سپیشل انویسٹمنٹ فیسیلی ٹیشن کونسل(ایس آئی ایف سی) اور گرین پنجاب پروگرام کے حوالے کیے جانے والے اقدامات کے حوالے سے بھی شرکاء کو بریفنگ دی گئی۔ شرکاء نے اس موقع پر اعادہ کیا کہ "سرکاری محکمے اور ریاستی ادارے صوبے کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کیلئے متحد ہو کر کام
کریں گے"۔

https://twitter.com/x/status/1707381529863942484
 

sensible

Chief Minister (5k+ posts)
آجکل کیا قانون کے مطابق ہو رہا ہے؟ ارشد شریف اور صحافیوں پر کیس قانونی تھے؟ عمران ریاض کے ساتھ قانون ہوا؟ لوگوں کے گھروں پر بغیر وارنٹ چھاپے قانونی تھے یا ان کے گھر قانون کے مطابق ٹوٹے؟ اور ان کو کوئ قانون انصاف دے سکتا ہے؟ عمران خان کو پچیس مئی کے مارچ کا اعلان کرتے ہوئے کال کس نے قانون کے تحت کی تھی؟کہ ٹریپ کر لئے جاو گے؟ جب تم سب سے بڑے قانون شکن ہو تو اس کے بعد بنتا ہے اپنے گریبان میں جھانکو
 

ranaji

(50k+ posts) بابائے فورم
اور کوئٹہ ایران بارڈر اور افغان بارڈر کے سب سے بڑے سمگلر جنرلز ہیں اصل ملک دشمن کیونکہ بارڈر جنرل کے کنڑول وہاں کے کمانڈر کے کنٹرول میں ہوتا ہے وہی سمگلنگ کراتا ہے اور بینیفشری اور سہولت کار ہوتا ہے بارڈر پر آرمی کا ململ کنٹرول ہوتا ہے قوم بیوقوف ہے پر اتنی نہیں جو کور کمانڈر سمگلنگ کرانے کے انکاری تھا اسکو ان کرپٹ جرنیلوں نے ہیلی کاپٹر کریش کراکے مروا دیا جس کور کمانڈر لاہور نے سویلینز پر فائرنگ سے انکار کیا اس کا کورٹ مارشل کر دیا۔ در لعنت اس قوم کے قاتلو بچوں قتل کرنے والے ہیجڑوں عورتوں کو گرفتار کرنے والے نامردو
 
Last edited:

Melanthus

Chief Minister (5k+ posts)
The generals have done more harm to the economy and democracy in Pakistan than the public.They keep overthrowing elected governments by colluding with foreign powers.They don’t allow free or fair elections.They don’t allow free and independent judiciary.When there is no rule of law then how can the country function?.If this moron is concerned about the economy then why doesn’t he do something?.90% of economy in Pakistan is informal that is it is not registered,taxed,licensed or regulated.
 

ranaji

(50k+ posts) بابائے فورم
فوج کی مقبولیت ایک سو اٹھاسی پرسنٹ ہے اور اسکو سروے میں کم کرکے صرف اٹھاسی پرسنٹ بتایا گیا ہے لوگوں نے ان کو پوجنا شروع کردیا اسلیے اب تو جرنیلوں کے باقاعدہ مجسمے بنا کر عوام نے پوجنے کا پروگرام بھی بنا لیا ہے یحیی خان ، باجوے اور عاصم منیر اور اِنجم کے سب سے بڑے مجسمے بنیں گے
اور انکا نام حبل ، عزا ، لات ومنات رکھا جائے گا اور وہاں لکھا جائے گا ان پر پیشاب کرنا اورکنکریں مارنا جرم ہوگا خلاف ورزی کی صورت غداری کا مقدمہ ہوگا ویسے دروازے پر انڈیا سے واپس لاکر ترانوے ہزار پتلونیں ایک میوزیم بنا کر اس میں رکھی جائیں گے