
کیا سابق وزیراعظم عمران خان اسلیے نالاں ہیں کہ اسٹیبلشمنٹ نے ساتھ نہیں دیا,ساتھ دیتے تو سب ٹھیک ہوجاتا, جیونیوز کے پروگرام رپورٹ کارڈ میں میزبان علینہ فاروق شیخ نے سینئر صحافی اطہر کاظمی سے گفتگو کی۔
اطہر کاظمی نے کہا کہ عمران خان کی حکومت صرف ن لیگ نے نہیں گرائی ہر ادارے نے اپنا کردار ادا کیا، عمران خان کہہ رہے ہیں اسٹیبلشمنٹ نیوٹرل رہے اور اپنا آئینی کردار ادا کرے اور پارٹیوں کی سمت تبدیل یا ان میں تفرقہ نہ ڈلوائے، سابق وزیراعظم کا مطالبہ یہ نہیں کہ اسٹیبلشمنٹ ان کے ساتھ کھڑی ہوجائے ،وہ کہتے ہیں کہ آپ شہباز شریف کو اپنے کندھے پر بٹھا کر حکومت میں نہ لائیں۔
اطہر کاظمی نے کہا کہ عمران خان کہتے ہیں اسٹیبلشمنٹ نیوٹرل رہے اور اپنا آئینی کردار ادا کرے,عمران خان کی حکومت جس طرح گری کوئی بھی شخص کہہ سکتا ہے کہ مریم بی بی یا صرف شہباز شریف نے حکومت گرائی, کیا ہر ادارے نے اپنا کردار ادا نہیں کیا۔
اطہر کاظمی نے کہا کہ یہ کسی سے ڈھکی چھپی بات نہیں ہے, عمران خان صرف چاہتے ہیں ادارے اپنا آئینی کردار ادا کریں,سیاسی نہیں کہ راتوں رات باپ پارٹی کو کہیں بھیج دیں ایم کیو ایم کو کسی میں شامل کردیں,ق لیگ میں تفرقہ نہ ڈلوادیں بنیادی طور پر عمران خان کہہ رہے کہ اسٹیبلشمنٹ نیوٹرل رہے۔
پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے تجزیہ کاروں محمل سرفراز، حفیظ اللہ نیازی مظہر عباس نے کہاہے کہ عمران خان چاہتے ہیں اسٹیبلشمنٹ ان کا ساتھ دے، چیف الیکشن کمشنر پر الزامات درست نہیں، ثبوت تھے تو عمران خان جوڈیشل کمیشن کیوں نہیں گئے، اطہر کاظمی نے کہا کہ عمران خان کہہ رہے ہیں اسٹیبلشمنٹ نیوٹرل رہے۔
میزبان علینہ فاروق شیخ کے سوال کیا پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے سیاسی کردار کو ختم کرنا چاہتی ہے یا اپنے حق میں کردار ادا کرنے کا مطالبہ کررہی ہے؟ کا جواب دیتے ہوئے تجزیہ کار محمل سرفراز نے کہا کہ پی ٹی آئی چاہتی ہے اسٹیبلشمنٹ ان کے حق میں کردار ادا کرے۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان اداروں کو نیوٹرل ہونے کا نہیں کہہ رہے ہیں، سابق وزیراعظم نے سیاسی بیانیہ کو خطرناک رنگ دے دیا ہے، پچھلی ایک دہائی میں فوج اور عدلیہ کی سیاسی مداخلت صرف عمران خان کو اقتدار میں لانے کیلئے ہوئی، ن لیگ اور پیپلز پارٹی سیاسی جماعتیں ہیں انہیں بہت سی چیزیں مینج کرنا آتی ہیں۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/athar-kazmi-khan-adary.jpg