عمران خان کے خلاف غداری کا مقدمہ : امریکی ترجمان نیڈ پرائس کا ردعمل

imran-khan-pti-ned-price-dst.jpg


امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس کا کہنا ہے کہ سابق وزیرِاعظم پاکستان عمران خان پر لگنے والے الزامات سے آگاہ ہیں۔

ترجمان اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ نیڈ پرائس نے یہ بات جاری کیے گئے ایک بیان میں کہی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ معاملہ براہِ راست امریکا سے متعلق نہیں ہے، یہ پاکستان کے قانونی اور عدالتی نظام کا معاملہ ہے۔

نیڈ پرائس کا مزید کہنا ہے کہ پاکستان میں کسی سیاسی جماعت کے دوسری جماعت کے مقابل آنے پر امریکا کوئی مؤقف نہیں رکھتا۔امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے یہ بھی کہا ہے کہ پاکستان اور دنیا میں جمہوری، آئینی اور قانونی اصولوں کو پرُامن طریقے سے قائم رکھنے کی حمایت کرتے ہیں۔

یاد رہے کہ پی ٹی آئی کے چیئرمین شہباز گل کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے اسلام آباد میں ایک ریلی کے دوران دیے گئے متنازعہ ریمارکس پر دہشت گردی کے مقدمے کا سامنا کر رہے ہیں۔شہباز گل کے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج ہونے کے بعد انہیں گرفتار کیا گیا تھا۔ پی ٹی آئی نے الزام لگایا ہے کہ شہباز گل کو حراست کے دوران تشدد کا نشانہ بنایا گیا تاہم اسلام آباد پولیس نے ایسے الزامات کی تردید کی ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے جج کے خلاف ریمارکس پر پی ٹی آئی چیئرمین کو توہین عدالت کا نوٹس بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
 

arifkarim

Prime Minister (20k+ posts)
ان کا کہنا ہے کہ یہ معاملہ براہِ راست امریکا سے متعلق نہیں ہے، یہ پاکستان کے قانونی اور عدالتی نظام کا معاملہ ہے۔
ہاں البتہ وہ امریکی سائفر جس میں عمران خان کو منظر سے ہٹانے کا کہا گیا تھا اس کا تعلق براہ راست امریکہ سے ہے
 

stranger

Chief Minister (5k+ posts)
mubarak ho.. kam az kam pehli baar ye to kaha

ان کا کہنا ہے کہ یہ معاملہ براہِ راست امریکا سے متعلق نہیں ہے، یہ پاکستان کے قانونی اور عدالتی نظام کا معاملہ ہے۔
ترجمان نے یہ بھی کہا ہے کہ پاکستان اور دنیا میں جمہوری، آئینی اور قانونی اصولوں کو پرُامن طریقے سے قائم رکھنے کی حمایت کرتے ہیں


chalaku masay humain pata hai kion
man-is-putting-military-backpack-dollarsxadark-green-camouflage-khaki-bag-with-money-migrants-refugees-concept_370059-6562.jpg
 

360turn

Minister (2k+ posts)
Diplomatic answer.. Biden ka apna bura haal ha..midterm election m Trump ki party favorite ha..US establishment ko aik aur new mahaz chahay war ka.More confrontation with China..
The Republicans are coming back to power & THEY HAVE GREAT RELATIONS WITH IMRAN KHAN not these ghadaars.