jigrot
Minister (2k+ posts)
کافی وقت سے سوچ رہا ہوں کہ عمران خان کی کیا حکمت عملی ہے اور سوچ شائد اس وقت سے ہے جب پہلی پار عمران خان کا لاہور کا جلسہ دیکھا امریکہ میں رہتا تھا پاکستان سے کوئی دلچسپی نہیں تھی مگر اس جلسے کے بعد پی ٹی آئی کو سپورٹ کرنا شروع کیا اور پاکستان کے حالات میں دلچسپی لینی شروع کی جلسے کی تقریر بہت اچھی تھی عمران خان کی ایمانداری پر کوئی شق نہیں تھا اور بیرونے ملک عمران کی مقبولیت سے کوئی انکار نہیں تھا اور اس کی قائدانہ صلحیتیں دیکھ چکا تھا اس لیے میں نے مان لیا تھا کہ یہ شخص پاکستان کے لیے بہترین انتخاب ہے اور عوام بھی ساتھ ہے اس جلسے کے بعد کبھی بھی عمران خان کی مقبولیت کم نہیں بلکہ دن دوگنی رات چوگنی ترقی کرتی رہی اسی جلسے کے بعد میں نے بھی سوشل میڈیا پر عمران خان اور پی ٹی آئی کی بھرپور طریقے سے مدد کی شروع میں جس طریقے سے لوٹوں نے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کی مجھے وہ ایک آنکھ نہ بہائی مگر پی ٹی آئی کی محبت میں اسے سپورٹ کیا میرا خیال تھا کہ اگر مجھے سمجھ آرہی ہے کہ کیا ہورہا ہے تو عمران خان کو بھی علم ہوگا کہ لوٹوں کے ساتھ کیا کرنا ہے میرا خیال تھا کہ عمران خان نظریاتی ورکرز اور پرانے ساتھیوں کو پارٹی کا کنٹرول دے گا اور لوٹوں کو ایڈجسٹ کرے گا جہاں پارٹی پورانے ورکر کے ہاتھ میں ہوگی اور لوٹے صرف کچھ سیٹوں کے لیے استعمال ہونگے اس وقت میرا زاتی خیال تھا کہ عمران خان کو لوٹوں کی ضرورت نہیں ہے مگر اس کو مجبور کیا جارہا ہے کہ لوٹوں کو لیا جائے شائد عمران کو اپنی مقبولیت کا اندازہ ہی نہیں ہوا یا پھر کسی نے مشورہ غلط دی میڈیا پر بھی الیکٹبلز کی گردان لگی ہوئی تھی جبکہ وقت تبدیل ہوچکا تھا اس پی ٹی آئی میں لاتعداد جاسوس ڈالدیے گئے یہ کہہ کر کے الیکٹبلز کے بغیر آپ نہیں جیت سکتے مگر زمیںی حقائق مختلف تھے الیکٹبلز نے اگر سیٹ جیت لینی ہوتی اور بہت پر اعتماد ہوتے تو پی ٹی ٓئی میں شمولیت نہ کرتے خیر میں پھر بھی عمران خان کو سپورٹ کیا میں سوچتا تھا کہ خان کی کوئی حکمت عملی ہوگی اور وہ مجھ سے زیادہ جانتا ہے فوزیہ قصوری کے جانے پر بہت افسوس ہوا تھا پھر خان کی پی ٹی آئی مکمل طور پر ہائی جیک ہوگئی تھی انتخابات میں ہر دفعہ پی ٹی آئی کے ساتھ دھاندلی ہوئی مگر کچھ نہ کیا گیا دھرنہ دے کر بچے مروا کے کہانی ختم عمران خان کے انہی لوٹوں کی وجہ سے تنظیم نہیں بنی بنیادی طور پر شروع سے ہی عمران خان کو کمزور کرنے کی کوششیں ہوتی رہیں عمران خان نے بہت سے ایسے فیصلے کئے جو مجھے نظر آتے تھے کہ غلط ہیں مگر اسے نہ نظر آسکے کہ غلط ہیں میرا پہلے دن سے خیال تھا کہ کوئی مسلح ونگ ہونا چاہئے پی ٹی آئی کا جن کے ہاتھ میں ڈنڈے ہی تھما دیئے جائیں اور ان کی تھوڑی بہت ٹریننگ ہو کیونکہ پاکستان میں سیاست غنڈے کرسکتے ہیں یا پھر آپ سازش سے حکومت بناتے ہیں ورنہ فوج آجاتی ہے فوج تو پہلے دن سے پی ٹی آئی کی مخالف تھی مگر چوری چھپے پی ٹی آئی کی جڑیں کاٹنے پر لگی ہوئی تھی جتنی محنت فوج نے پی ٹی آئی توڑنے کے لیے کی ہے اگر پاکستان کی بہتری کے لیے کرتی تو آج پاکستان اس حال میں نہ ہوتا پاکستان کی فوج ہمیشہ سے ودیشیوں کے نیچے رہی اور ڈالر کے لیے کام کرتی ہے عمران خان ڈرون حملوں کا سب سے بڑا مخالف تھا اس لیے فوج کو حکم ملا تھا کہ عمران خان کو اقتدار میں نہ آنے دیا جائے کیونکہ اس وقت فوج چھپ کر حملہ کرتی تھی اور زمیں پر عمران کی طاقت بہت تھی اس لیے فوج کووقت لگ گیا پی ٹی آئی کو کرش کرنے میں فوج نے بہت لمبی پلاننگ سے یہ کام کیا ابھی بھی فوج میں پاکستان کے غداروں کی بہت بڑی تعداد موجود ہے اور ہر رینک کا غدار موجود ہے میں سوچتا تھا اگر یہ ساری معلومات میرے پاس ہے تو خان کو بھی معلوم ہوگا اس کی کوئی حکمت عملی ہوگی میں اکثر مختلف جگہوں پر لکھتا تھا جب میں لکھتا تو خاص لوگوں کے ردہ عمل سے مجھے اندازہ ہوجاتا تھا کہ میرا تجزیہ ٹھیک ہے یا غلط سب سے حیرت انگیز بات میرے لیے وہ تھی جب عمران خان وزیراعظم بنا اور اس نے کہا ہم کسی سرکاری ملازم کا تبادلہ نہیں کریں گے چاہے ن کا سپوٹر کیوں نہ ہو بس اپنا کام ٹھیک سے کریں پھر عمران خان کے سارے وزیر داخلہ دیکھ کر تکلیف ہوتی تھی مگر میں سوچتا تھا کوئی حکمت عملی ہوگی خان کی ۔ تین سال میں مختلف محکموں میں پی ٹی آئی کے نظریاتی ورکر کو داخل کرنا چاہیے تھا مگر وہاں بھی کچھ نہ کیا پھر وقت آیا اور حکومت گر گئی ، اسمبلیوں سے استعفی دے دیا ایسے کون کرتا ہے بھائی پاکستان میں سیاست کررہے ہیں لندن میں نہیں پھر میں سوچتا تھا کوئی حکمت عملی ہوگی پھر سب اپنی آنکھوں سے دیکھا اس اسمبلی نے کیا گن کھلائے ، جس چیف جسٹس نے رات کو عدالت لگا لی اس پر اعتبار کیا ۔ پنجاب کی حکومت بڑی مشکل سے ملی وہ اسمبلی توڑ دی پختونخواہ کی اسمبلی سے بھی باہر آگئے میرا خیال تھا غلط فیصلہ ہے مگر کوئی حکمت عملی ہوگی اگر میں دیکھ سکتا ہوں تو خان تو بہت بڑا لیڈر ہے اس کو تو صاف نظر آرہا ہوگا اسمبلیوں سے باہر آئے تو پھر ٹھکائی کا سیزن شروع ہوتا ہے گل صاحب کی وہ کٹ لگی کہ اللہ معاف کرے وقت تھا پاکستان بند کرنے کا پاکستان میں اپنی طاقت دکھانے کا ، ہڑتال کرنے کا مگر کچھ نہیں ہوا ، میں سوچ رہا تھا کچھ سوچ کر ہی آرام سے بیٹھے ہونگے مگر اس کے بعد جو کچھ ہوا سب کے سامنے ہے ابھی بھی فلم باقی ہے مگر دیکھنا یہ ہے کہ وہ کیا حکمت عملی ہے اور فلم کا احتتام کیسے ہوتا ہے ایسے وقت میں لکھنا نہیں چاہیئے معافی چاہتا ہوں
Last edited by a moderator: