
وزیراعظم عمران خان کی ماضی کی ایک ویڈیو کے معاملے پر سینئر صحافی رؤف کلاسرا اور اظہر مشہوانی کے درمیان ٹویٹر پر نوک جھوک جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی و تجزیہ کار روف کلاسرا نے ٹویٹر پر عمران خان کے بھارت میں دیئے گئے ایک انٹرویو کا ویڈیو کلپ شیئر کیا جس میں وہ سیاست کو بطور پیشہ اختیار کرنے کی مخالفت کرتے دکھائی دے رہے تھے۔
رؤف کلاسرا نے جو ویڈیو کلپ شیئر کیا اس میں عمران خان کہتے ہیں "اگر کوئی مجھے سیاست کو بطور پیشہ اختیار کرنے کا کہے تو میں اپنے آپ کو گولی مارلوں گا، کیونکہ اس سے مشکل کیریئر دنیا میں کوئی نہیں ہوسکتا"۔
https://twitter.com/x/status/1484812845527478272
تاہم رؤف کلاسرا کی جانب سے ویڈیو کلپ شیئرہونے کے تھوڑی دیر بعد وزیراعلی پنجاب کے فوکل پرسن اظہر مشہوانی نے وزیراعظم عمران خان کے اسی انٹرویو کا تھوڑا بڑا ویڈیو کلپ شیئر کیا جس میں وزیراعظم عمران خان کی بات کا پس منظر واضح ہورہا تھا۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ مجھے کرکٹ کی وجہ سے دنیا بھر میں شہرت ملی، لوگوں کیلئے میں نے اپنی ماں کی وجہ سے ایک ہسپتال بنادیا، ایک یونیورسٹی بنائی ، مگر سوال اگر سیاست کو بطور پیشہ اختیار کرکے کیریئر بنانے کا ہے تو میں خود کو گولی مار لوں گا۔
https://twitter.com/x/status/1484889337485578240
عمران خان نے کہا کہ میں نے سیاست میں قدم کیوں رکھا اس کے پیچھے ارسطو کی ایک کہاوت ہے جس میں وہ کہتا ہے کہ اگر کسی معاشرے میں ناانصافی ہے تو معاشرےکا ہر فرد سیاست میں جائے گا سوائے 2 کے جن میں ایک خود غرض ہے اور دوسرا بزدل۔
اظہر مشہوانی نے یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ وزیراعظم عمران خان کی یہ گفتگو 2015 کی ہے جب ان کی جماعت پاکستان کے ایک صوبے میں حکومت کررہی تھی۔
اظہر مشہوانی کی جانب سے عمران خان کی بات کا پس منظر واضح کردینے کے بعد رؤف کلاسرا نے کہا کہ میری اصل پریشانی یہ ہے کہ ہمارے وزیراعظم کو کیوں ہر بار اپنی بات کو ثابت کرنے کیلئے خود کشی کرنے کی دھمکی دینے کی ضرورت پیش آتی ہے۔
https://twitter.com/x/status/1484913570676715521
رؤف کلاسرا نے کہا کہ وزیراعظم سادہ سے انداز میں کسی بھی بات کو رد کرتے ہوئے کہہ سکتے ہیں میں یہ نہیں کروں گا، اس میں کیا مسئلہ ہے ؟ آپ سے اس معاملے کو سمجھنے میں رہنمائی چاہیے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/14klasramaswani.jpg