
شہباز گل کا ریمانڈ دینے والی خاتون جج کے خلاف چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کارروائی کی دھمکی دے ڈالی،عمران خان کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کیلیے لار جربینچ تشکیل دے دیا گیا، سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ میں ہوگی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے تمام ججز نے مشاورت کے بعد متفقہ طور پر چئیرمین پی ٹی آئی کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے،سپریم کورٹ بار نے سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کا خیر مقدم کیا۔
عمران خان کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کیلئے لارجر بینچ کی تشکیل کو سراہتے ہوئے سپریم کورٹ بار نت بیان میں کہا کہ خاتون جج کا نام لے کر تضحیک عدالتی وقار کے خلاف ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ خاتون جج کیخلاف دھمکی آمیز زبان استعمال کی گئی،وکلا برادری عدلیہ کی تضحیک برداشت نہیں کرے گی، سپریم کورٹ بار نے کہا کہ عمران خان کیخلاف لارجر بنچ تشکیل دینا اچھا فیصلہ ہے۔
Last edited by a moderator: