
سابق وزیراعظم عمران خان نے چیف الیکشن کمشنر کے خلاف جوڈیشل ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی زیر صدارت پارٹی قیادت کا اہم اجلاس ہوا جس میں شاہ محمود، فواد چودھری، بابر اعوان ،شیریں مزاری، فرخ حبیب اور شہباز گل کی شرکت کی، اجلاس میں الیکشن کمیشن سے متعلق بڑے فیصلے اور اہم فیصلے کیے گئے۔
اجلاس میں الیکشن کمیشن ممبران کی حکومتی اتحادی جماعتوں کے وفد سے ملاقات کا معاملہ زیر غور آیا، اس موقع پر تحریک انصاف کی قیادت نے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن ارکان کی حکومتی وفد سے ملاقات پر شدید تشویش کا اظہار کیا۔
https://twitter.com/x/status/1553383513625399296
تحریک انصاف کی قیادت نے اجلاس میں پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن کے کردار کا جائزہ لیا، چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے فیصلہ کیا کہ چیف الیکشن کمشنر کے خلاف جوڈیشل ریفرنس دائر کیا جائے گا اور ساتھ ہی الیکشن کمیشن کیخلاف صوبائی حکومتوں میں بھی کارروائی کی جائے گی۔
پاکستان تحریک انصاف اس سلسلے میں 2 صوبائی اسمبلیوں میں الیکشن کمیشن کے خلاف عدم اعتماد کی قرار داد پیش کرے گی۔
پی ٹی آئی قیادت کا کہنا تھا کہ چیف الیکشن کمشنر کی جانب سے ضابطہ اخلاق کی دھجیاں اڑائی گئیں، تحریک انصاف کے رہنما راجا بشارت نے کہا کہ اپوزیشن نے کاغذات نامزدگی حاصل کیے مگر5بجے تک جمع نہیں کرائے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/imrankhanvscecpjreee.jpg