
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے اہم انکشاف کردیا، کہا اہم تعیناتی سے قبل پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان پر حملہ سنگین ترین سازش کی کڑی ہے،ٹوئٹر پیغام میں شیخ رشید نے لکھا، عمران خان پر قاتلانہ حملہ غیر ملکی اور مقامی سازش ہے۔
انہوں نے کہا ایک ملزم سے فوری بیان دلوانا اور باقیوں کو فرار کروانا سوالیہ نشان ہے۔ عمران خان پرحملہ کرنےوالے ایک سے زیادہ اور منظم سازش کےآلہ کار تھے۔اگر عمران خان کو کچھ ہوجاتا تو پاکستان ہی نہیں خطےکی سیاست بھی بدل جاتی۔
شیخ رشید کا نے ٹویٹ میں مزید لکھا کہ پی ڈی ایم سیاسی طور پر دفن ہوگئی ہے، قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے اپنا حق لیں گے،اسلام آبادکو گونتا موبےجیل بنادیاگیاہے۔جو جیل ہمارے لیے کل بنائی ہے اس میں انہوں نےاور 77 وزرا نے رہنا ہے۔
دوسری جانب بیرسٹرسیف نے عمران خان پر قاتلانہ حملے کی شفاف تحقیقات کا مطالبہ کردیا، کہا وزیر داخلہ رانا ثنا کو شامل تفتیش کیا جائے،عمران خان کو زخمی کرنا شیرکوزخمی کرنےکےمترادف ہے،مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ کارکنان ہر کال کے لیے تیار رہیں، کسی صورت نہیں جھکیں گے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/14sheikhrasheeddddd.jpg