
پاکستان کے سابق کرکٹر وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان فائٹرہیں اوران کی جنگ ملک کے لئے ہے۔
سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے ٹوئٹر پر پیغام میں کہا کہ وزیراعظم عمران خان فائٹر ہیں۔ وہ اپنے لئے نہیں بلکہ جس کی نمائندگی کر رہے ہیں اس کے لئے لڑنے، جیتنے اور قیادت کے لئے پی پیدا ہوئے ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1510142806651723776
وسیم اکرم کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان اپنے نام، اقتدار یا پوزیشن کے لئے نہیں لڑ رہے بلکہ یہ ان کی تقدیر ہے۔ کھیل ابھی ختم نہیں ہوا ہے۔
یاد رہے کہ موجودہ سیاسی عدم استحکام کیلئے نہ صرف اسپورٹس مین بلکہ اداکار، گلوکار صحافی اور کاروباری شخصیات سمیت تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے لوگ وزیراعظم سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے انہیں اپنی بھرپور حمایت کی یقین دہانی کروا رہے ہیں۔
دوسری جانب اطلاعات ہیں کہ وزیر اعظم عمران خان سے خلیل الرحمان قمر اور اداکار شان ملاقات کریں گے !!!
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/imrni11hh1.jpg