forum4email

Councller (250+ posts)
کالم : محمداظہار الحق
http://columns.izharulhaq.net/2011/07/blog-post_12.html

یہ دانشوروں کا اجتماع تھا۔ سیکورٹی سخت تھی۔ سکینر لگے ہوئے تھے۔ صرف تین ملکوں کے دانشور اندر آ سکتے تھے۔ مجھے اپنا حُلیہ بدلنا پڑا۔ واسکٹ پہنی ماتھے پر راکھ ملی۔ دھوتی پیچھے سے اُڑسی ۔ ہاتھ میں مالا پکڑی اور رام رام رام جپتا پہنچ گیا۔ دروازے سے گزرتے وقت مالا کے منکے تیزی سے چلانے شروع کر دیے اور آنکھیں بند کر لیں۔ اندر سے ڈر بھی رہا تھا۔ بہر طور خیریت گزری اور ہال میں داخل ہو گیا۔

یہ منظر میں زندگی میں پہلی بار دیکھ رہا تھا۔ اسرائیل اور بھارت کے خفیہ گٹھ جوڑ کا ذکر اپنے ملک میں بارہا سنا تھا لیکن دیکھنے کا اتفاق یہاں ہوا، جس طرح بھارتی مندوب اسرائیل کے نمائندوں کےساتھ بے تکلفی سے مل رہے تھے، حیرت انگیز تھا۔ صاف پتہ چل رہا تھا کہ یہ لوگ برسوں سے ایک دوسرے سے مل رہے ہیں۔ تعارفی خطاب ایک امریکی دانشور نے کیا۔ اس کا لبِ لباب یہ تھا کہ اب تک ہم پاکستان کے حالات سے مطمئن تھے۔ جو کچھ ہو رہا تھا، ہماری خواہشات کے عین مطابق ہو رہا تھا، تین چیزیں پاکستان کو مسلسل کھائی کی طرف دھکیل رہی تھیں، کرپشن ، اقربا پروری اور ٹیکس چوری اور یہی ہمارے لئے اطمینان کا باعث تھیں۔ ہم امداد اس لئے دیتے تھے کہ بس پاکستان رینگ رینگ کر چلتا رہے، جاں بلب رہے، مرے نہ جیئے ہم نے جب بھی امداد کے لئے شرطیں لگائیں، ان میں کبھی یہ نہیں کہا کہ اقربا پروری نہیں ہو گی، وزیراعظم کے صوابدیدی اختیارات ختم کرنے ہونگے یا کرپٹ لوگوں سے دولت واپس لینا ہو گی، ہم مطمئن تھے۔ ایک اور وجہ ہمارے اطمینان کی یہ تھی کہ عوام کو متحرک کرنے میں علماءبہت بڑا کردار ادا کرتے ہیں۔ کروڑوں لوگ جمعہ کے خطبات سُن کر متاثر ہوتے ہیں لیکن ہماری خوش قسمتی کہ ٹیکس چوری، اقربا پروری اور اکِل حرام کےخلاف اس ملک کے علما نے کبھی تحریک چلائی نہ منظم کوشش کی۔ رہیں سیاسی جماعتیں، تو وہ تو جاگیریں ہیں۔ ایک ایک پارٹی ایک ایک خاندان کی ملکیت ہے۔ باپ کے بعد بیٹا تیار ہے۔ پارٹیوں کے اندر انتخابات کا کوئی امکان نہیں۔ پرویز مشرف نے سترھویں ترمیم میں ایک شق اسکے متعلق رکھی تھی۔ وہ اٹھارھویں ترمیم میں ختم کر دی گئی۔ جاوید ہاشمی، سعد رفیق اور کشمالہ بی بی نے اس پر احتجاج کیا تھا لیکن انہیں اپنی اپنی پارٹی کی طرف سے مناسب سرزنش کر دی گئی تھی! قصہ کوتاہ ۔ سب کچھ اسی طرح ہو رہا تھا جیسا ہم چاہتے تھے۔ لیکن اب ہمیں خطرہ محسوس ہو رہا ہے۔ اس کی تفصیل ایک اور مندوب بیان کریں گے۔


ہال میں بیٹھنے کی ترتیب یوں تھی کہ سامنے سٹیج تھا۔ سٹیج کے دائیں طرف اسرائیلی تھے، بائیں طرف بھارتی اور سامنے امریکی۔ میں بھارتیوں کے حصے میں سب سے پیچھے بیٹھا، آنکھیں بند کئے مسلسل مالا جپ رہا تھا۔ کنکھیوں سے سب کچھ دیکھتا تھا۔ کارروائی کا ایک ایک لفظ غور سے سُن رہا تھا اور کوشش کر رہا تھا کہ سب کچھ ذہن میں محفوظ ہوتا جائے! جس خطرے کی نشان دہی تعارفی خطاب میں کی گئی، اس کی تفصیل بتانے کےلئے اسرائیلی مندوب سٹیج پر پہنچا۔


ہمارے لئے عمران خان خطرہ بن کر ابھر رہا ہے۔ اسکی تحریک زور پکڑ رہی ہے۔ نوجوان کثیر تعداد میں اسکے گرد جمع ہو رہے ہیں، اُس نے جو منصوبہ بندی پیش کی ہے اس میں تین باتیں ایسی ہیں جن سے یہ ملک نشیب سے مزید نیچے جانے کے بجائے واپس پلٹ سکتا ہے۔ اول، وہ کرپشن کے سخت خلاف ہے۔ باتیں تو کرپشن کےخلاف دوسری جماعتیں بھی کرتی ہیں لیکن وہ تو خود کرپشن میں گلے گلے تک ڈوبی ہوئی ہیں۔ عمران خان کبھی حکومت میں نہیں رہا۔ اس بات کا قوی امکان ہے کہ وہ آ کر کرپشن کا خاتمہ کر دے۔ دوم، اس کا خطرناک ترین ارادہ ٹیکس چوری کا خاتمہ ہے۔ آپ اندازہ لگائیے، اس وقت پاکستان میں صرف دو فی صد آبادی ٹیکس ادا کر رہی ہے یعنی سرکاری ملازم، وہ بھی اس لئے کہ انکی تنخواہوں سے ٹیکس کٹتا ہے اور وہ اس کٹوتی کو روک نہیں سکتے۔ باقی ساڑھے سترہ کروڑ لوگ کوئی ٹیکس نہیں دے رہے۔ جھوٹ اور بدعنوانی کی حد دیکھئے کہ منتخب نمائندے جو اثاثے ظاہر کرتے ہیں انکی رُو سے انکے پاس گاڑیاں تک نہیں۔ ایک بڑی سیاسی جماعت کے سربراہ نے پانچ ہزار روپے ٹیکس دیا۔ یہ لوگ عوام کو دھوکہ دیکھنے کےلئے بتاتے ہیں کہ اُنکی فیکٹریوں نے اتنا زیادہ ٹیکس دیا حالانکہ وہ ٹیکس تو فیکٹریوں کی پیدا کردہ مصنوعات کی قیمتوں میں جمع کر کے خریداروں کی جیب سے نکلوایا جاتا ہے اگر عمران خان تاجروں، صنعت کاروں اور زمینداروں سے ٹیکس لینے میں کامیاب ہو گیا تو یہ ملک اتنا امیر ہو جائےگا کہ غیر ملکی امداد سے بے نیاز ہی ہو جائے گا اور پھر اسکی پالیسیاں بھی آزاد ہو جائینگی۔ اس شخص کا تیسرا خطرناک ارادہ اقربا پروری کا خاتمہ ہے۔ اس وقت سب سیاسی جماعتیں اقربا پروری کا شکار ہیں۔ آپ اندازہ لگائیے سرحد کا وزیر اعلیٰ اور کراچی میں اس سیاسی جماعت کا سربراہ، دونوں پارٹی چیف کے بھانجے بھتیجے ہیں۔ پنجاب کی بڑی سیاسی جماعت میں نمایاں اصحاب سارے کے سارے ایک ہی خاندان سے ہیں۔ بھائی، داماد، بھتیجا، یا پھر ایک ہی برادری سے ہیں۔ پبلک سروس کمیشن ہر صوبے میں سفارشیوں کا دارالامان ہے۔ ایسے میں عمران خان اگر اقربا پروری کے انسداد میں کامیاب ہو گیا تو یہ ملک سنگا پور بن سکتا ہے، جاپان بن سکتا ہے اور کچھ بھی بن سکتا ہے۔ ہمیں اس کا تدارک کرنا ہو گا۔


اب بھارتی مندوب کی باری تھی۔ وہ آیا، دھوتی کو ٹھیک کیا، ہاتھ باندھ کر سامنے، دائیں بائیں آداب بجا لایا۔ وہ مسکرا رہا تھا۔ اُسکے چہرے پر اطمینان تھا۔


حضرات! اس خطے کا باسی بھارت ہے۔ امریکہ اور اسرائیل نہیں۔ یہاں کی نفسیات سے ہم واقف ہیں اور ہم یہ سمجھتے ہیں کہ خطرے کی کوئی بات نہیں!


سب چوکنے ہو گئے، اسرائیلی اور امریکی دانشوروں کے چہروں سے صاف پتہ چل رہا تھا کہ وہ بھارتی دانشور کی اس بڑ کا مذاق اڑا رہے ہیں لیکن بھارتی مندوب مسلسل مسکرا کرائیں بائیں دیکھ رہا تھا۔ وہ پھر گویا ہوا حضرات! کیا عمران خان نے آج تک زرعی اصلاحات کی بات کی ہے؟ کیا اس نے ملک کے سب سے بڑے صوبے بلوچستان میں سرداری نظام کے خاتمے کا کبھی ذکر کیا ہے، میرے سوال کا جواب دیجئے۔


شرکا نے اپنے سامنے پڑے ہوئے کاغذات کو الٹ پلٹ کر دیکھا۔ سب نے جواب نفی میں دیا۔ بھارتی دانشور نے اپنا خطاب جاری رکھا۔


حضرات، امریکی اور اسرائیلی دانشور برصغیر کی تاریخ، نفسیات اور سماجیات سے بے بہرہ ہیں۔ 1951ءمیں جب ہم نے بھارت میں زرعی اصلاحات نافذ کیں تو ہمیں ڈر تھا کہ پاکستان بھی کہیں زرعی اصلاحات کی طرف قدم نہ بڑھا دے۔ ہم سخت اضطراب میں تھے۔ بالآخر ہماری امید بر آئی اور پاکستان میں ایسا نہ ہوا۔ ہو بھی نہیں سکتا تھا۔ تقسیم سے عین پہلے جاگیردار مسلم لیگ میں جوق در جوق یوں ہی تو نہیں داخل ہوئے تھے ۔ مسلم لیگ کے منشور میں زرعی اصلاحات کا ذکر تک نہ تھا۔ بھٹو نے یہ اصلاحات کیں لیکن وقت گزر چکا تھا۔ جاگیرداروں نے یہ کوشش سبوتاژ کر دی۔ زمینیں نوکروں کے نام کر دی گئیں، آج صورتِ حال یہ ہے کہ سارا جنوبی پنجاب، سندھ کا سارا اندرونی حصہ اور بلوچستان سارا جاگیرداروں اور سرداروں کی مٹھی میں ہے۔ عمران خان ان علاقوں سے کبھی کامیاب نہیں ہو سکتا۔ کروڑوں ہاری، مزارع اور کارندے صرف ٹھپہ لگاتے ہیں، وہ بھی وہاں جہاں حویلیوں والے بتاتے ہیں، عمران خان فردِ واحد ہے اسکے پاس اپنی پارٹی کو دوسری پارٹیوں سے مختلف انداز میں چلانے کا کوئی میکانزم نہیں۔ اسکی پارٹی میں بے شمار عہدہ دار تو وہ ہیں جو دوسری جماعتوں میں منہ مار کر آئے ہیں اور جن کی شہرت مجہول ہے۔ آپ عمران خان کی بصیرت کا اندازہ اس سے لگائیے کہ اُس نے ایک ایسے ریٹائرڈ سرکاری ملازم کو پارٹی میں شمولیت کےلئے کہا جس کی اخلاقی دیانت کا یہ عالم ہے کہ وہ جب ایک محکمے کا سربراہ بنا تو اس نے سب سے پہلے ایک قریبی عزیز کو بیرون ملک تعینات کیا۔ دیگ کے باقی چاولوں کا حساب اسی سے لگا لیجئے۔ ہماری خوش قسمتی ہے کہ عمران خان کے گرد جو لوگ جمع ہیں ان میں سے کسی کو ادراک ہی نہیں کہ ملکیتِ زمین کا موجودہ ڈھانچہ
land ownership pattern
ملک میں کسی بنیادی تبدیلی کو آنے ہی نہیں دےگا۔ وہی جدی پُشتی نمائندے اسمبلیوں میں آئینگے اور اقربا پروری کےخلاف ہر کوشش کو سبوتاژ کر دینگے۔ شہروں سے لی گئی چند نشستیں عمران خان کو کچھ بھی نہیں کرنے دینگی! رہے عمران خان کے ارادے دہشت گردی کے خلاف توجب تک سندھ اور جنوبی پنجاب میں جاگیرداری ہے اور قبائلی علاقوں میں رشوت خور خان موجود ہیں، نوجوان دہشت پسند تنظیموں کے پاس جانے کے علاوہ کر بھی کیا سکیں گے۔!


میں نے دیکھا کہ سب شرکائے اجلاس بھارتی مندوب سے گلے مل رہے تھے اور مبارکیں دے رہے تھے۔

ریفرنس:
http://columns.izharulhaq.net/2011/07/blog-post_12.html

 

ALI ARYAN

Senator (1k+ posts)
زرعی اصلاحات اور جاگیرداری کا خاتمہ اور اقرباپروری اور وراثت کا خاتمہ ملک میں صرف ار صرف ایک جماعت کھاتی ہے اور اس کے لئے عملی اقدامات بھی کرتی رہی ہے وہ ہے صرف متحدہ . . ملک میں سب سے زیادہ ٹیکس دینے والا ممبر قومی اسمبلی متحدہ کا ہے. ملک میں سب سے زدہ ٹیکس دینے والے ووٹرز متحدہ کے ہیں .
 

janbazali

Chief Minister (5k+ posts)
point valid zroorr hai, mgr her cheez Imran nay nhe kerni, is k pas her sector k hisaab say behtreen team hai, PTI ki website per ja ker dekh sktay hain

Allah taala per bhrosa rkhain, aur us zaat e kareem say achay ki dua mangain

JazakAllah khair
 

janbazali

Chief Minister (5k+ posts)
زرعی اصلاحات اور جاگیرداری کا خاتمہ اور اقرباپروری اور وراثت کا خاتمہ ملک میں صرف ار صرف ایک جماعت کھاتی ہے اور اس کے لئے عملی اقدامات بھی کرتی رہی ہے وہ ہے صرف متحدہ . . ملک میں سب سے زیادہ ٹیکس دینے والا ممبر قومی اسمبلی متحدہ کا ہے. ملک میں سب سے زدہ ٹیکس دینے والے ووٹرز متحدہ کے ہیں .

o hello, pehlay krc tu sambhaal lo, mere sheher ko lashon ka kabristaan bananay walo, mai sadaq-e-dil say dua kerta hn k tm per Allah ki lanatt ho

dunia mai jo jis k sath hota hai, akhirat mai bi us k sath he ho ga.

socho aur touba karo k Altaaf jesay k sath tmhara anjaam ho ga
 

IMKKK

Minister (2k+ posts)
jab mulk main qanoon aur insaaf hoga tau land reform bhi khud hi ho jayengi....
jab jagirdaar katehray main kharray honge tau subb kuchh thik hogaa....

sirf aur sirf qanoon ki baladasti aur woh sirf pakistan tehreek e insaf hi karay gi....InshaAllah
 

SaadKnight

Senator (1k+ posts)
زرعی اصلاحات اور جاگیرداری کا خاتمہ اور اقرباپروری اور وراثت کا خاتمہ ملک میں صرف ار صرف ایک جماعت کھاتی ہے اور اس کے لئے عملی اقدامات بھی کرتی رہی ہے وہ ہے صرف متحدہ . . ملک میں سب سے زیادہ ٹیکس دینے والا ممبر قومی اسمبلی متحدہ کا ہے. ملک میں سب سے زدہ ٹیکس دینے والے ووٹرز متحدہ کے ہیں .
متحدہ جہالت کی دَلدَل میں گُم ہے متحدہ پچھلے ١١ سال سے گورنمنٹ کا حصّہ رہی اور کچھ نہیں کیا سواے لوگ مارنے کے
 

M javed

Banned
Wah acha afsaana likha

Yeh Afsana likhne ke lye Imran Khan se kitne pesse lye - Ye bhi bata dete toa acha hota

Iss baat ka kahein zikar nahein ke Imran Khan fauj ke kandhon per sawar ho ker iqtdaar main aana chah raha hay

Aur ye ke Afsaana toa Afsaana hi hota hay be-shak uss ko kitna hi haqiqat bana ker pesh kya jaye

Issi lye toa ham kehte hain Imran Khan jhoot ka badsha hay

Ye bhi bata dete tum Haroon Rashid toa nahein kyun ke tumhain jhoot ki hamayat kerne ka boht janoon hay aur tum Imran Khan ko aasman se bheja hua frishta samajte ho aur tum Imran Khan aur fauj ke dermyan aik 'middle-man' ka role adda ker rahe ho.

Mujhe ye yaad aya ke tum aik baat bhool gai ke hindostaani, Israeeli aur Amreeki mandoobeen ne Nawaz Shareef ko khoob dil bher ker galyaan deen. Main heraan hon tum ye kesse bhool gai. Kyun ke Imran Khan toa wohi kehta hay jo fauj isse kehne ko kehti hay.

Kya yeh perne walon ko gumrah kerne ki koshish nahein

Bhaee ye toa bohat purane hathkande hain. Logon ko bewaqoof bnane ke lye koi nya tareeqa istemaal kro.

Aggar jhoot hi tumhaari siasat hay toa qoam ko kya do ge
 
Last edited:

Bombaybuz

Minister (2k+ posts)
IK ney bohat bar land reforms ki baat ki hai.... aur is mulk main saray dirty job IK he karay ga ...phir tou corruption ka khatma hoo, jagerdari ka , thana culture ka, favor-ism ka ya phir extremism ka Allah usay taqqat aur istiqamat dey aur humain us ka saath daney ki toofeq
 

chegado

MPA (400+ posts)
Sorry brother i disagree with you. If PMLn 90 seats bi dobara le jaye tu isko apni boht bari kamyabi samjay

Well brother i accept your challenge. PMLn will win inshaullah arround 125 - 130 seats and Imran may win his own seat which will be a miracle.

Imran won NA-71 Mianwali-I because PMLn has no candidate against him. This time he will realize his mistake by messing with PMLn.

I wish you goodluck.
 

ALI ARYAN

Senator (1k+ posts)
o hello, pehlay krc tu sambhaal lo, mere sheher ko lashon ka kabristaan bananay walo, mai sadaq-e-dil say dua kerta hn k tm per Allah ki lanatt ho

dunia mai jo jis k sath hota hai, akhirat mai bi us k sath he ho ga.

socho aur touba karo k Altaaf jesay k sath tmhara anjaam ho ga

چلو آپ کی بات ٹھیک قیامت والے دیں میں الطاف حسین کے ساتھ کھڑا ہونگا اور تم زانی عمران خان کے ساتھ کھڑے ہونا
 

ALI ARYAN

Senator (1k+ posts)
متحدہ جہالت کی دَلدَل میں گُم ہے متحدہ پچھلے ١١ سال سے گورنمنٹ کا حصّہ رہی اور کچھ نہیں کیا سواے لوگ مارنے کے

موجودہ ملکی نظام میں متحدہ اسبلی میں صرف سات فیصد نمائندگی رکھتی ہے اور اس کو حصہ بقدر جثہ کے حساب سے صرف سات فیصد نمائندگی ملتی ہے باقی کے ترانوے فیصد آپ لوگ منتخب کرتے ہو اور الزام ملکی حالت کا صرف سات فیصد کو دے کر اپنے آپ کو بری الزمہ قرار دیتے ہو منفقت کی انتہا ہے.
 

SaadKnight

Senator (1k+ posts)
موجودہ ملکی نظام میں متحدہ اسبلی میں صرف سات فیصد نمائندگی رکھتی ہے اور اس کو حصہ بقدر جثہ کے حساب سے صرف سات فیصد نمائندگی ملتی ہے باقی کے ترانوے فیصد آپ لوگ منتخب کرتے ہو اور الزام ملکی حالت کا صرف سات فیصد کو دے کر اپنے آپ کو بری الزمہ قرار دیتے ہو منفقت کی انتہا ہے.
main ne na kisi party ko aaj tak vote dia hai aur na hi kabhi don ga. Koi Pakistani party mere vote k laiq nahein sab k sab ********* hain
 

FaisalKh

Chief Minister (5k+ posts)
Well brother i accept your challenge. PMLn will win inshaullah arround 125 - 130 seats and Imran may win his own seat which will be a miracle.

Imran won NA-71 Mianwali-I because PMLn has no candidate against him. This time he will realize his mistake by messing with PMLn.

I wish you goodluck.

Dont forget those 35 millions fake votes before u challenge someone....:P
 

FaisalKh

Chief Minister (5k+ posts)
چلو آپ کی بات ٹھیک قیامت والے دیں میں الطاف حسین کے ساتھ کھڑا ہونگا اور تم زانی عمران خان کے ساتھ کھڑے ہونا

Zaani Imran ka INSHAALLAH us ke achay kaamon ko dekh kar aur insaaniat ki khidmat karne se maaf ho jaayega lekin bagoray, lutairay, hazaron logon ke kaatil altaf ka pata nahi kyaa hogaaa..... yahan kehna aasaan hai wahan lag pata jayegaa.... wese PML N waalon ne aap ke leader ke kaarnaamay bhi expose kiye hain un ke baare main kya khayal hai apnay gareban main to jhaank kar dekho dosron per unglian utaane walay...
 

abbasiali

Minister (2k+ posts)
This is a very balance and based on facts article, there are goods as well as bad also, all we have to do is to accept challenges, right at this point need is very clear, we have to figure out all the loop holes and have to make them our priority issues, which has to be handle at first opportunity, instead of washing out our hands by putting on others head.