عمران خان اور جیو ٹی وی کا معاملہ

ifteeahmed

Chief Minister (5k+ posts)
10450518_443934195773459_3010702243836823287_n.png


فدائے ملت عمران خان اور جیو ٹی وی کا معاملہ
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جیو نیوز اور تحریک انصاف کے درمیان معاملہ اس وقت مزید بگڑ گیا جب جیو نیوز نے حامد میر پر قاتلانہ حملے کے فورا بعد پاکستانی خفیہ ایجنسیوں کو نشانے پر رکھ کران کے خلاف باقاعدہ مہم شروع کردی۔
ویسے تو سرد جنگ پہلے سے چل رہی تھی اور اس وقت سے چل رہی تھی جب پچھلے الیکشن میں جیو نیوز نے مکمل رزلٹ آنے سے قبل میاں صاحب کی وکٹری سپیچ نشر کرائی تھی اور انتخابات پر اثر انداز ہونے کی کوشش کی تھی ۔ جیو ٹی وی اور جنگ گروپ اب کوئی غیر جانبدار میڈیا نہیں رہا تھا بلکہ پورے شد ومد کے ساتھ تمام صحافتی اقدار کو پس پشت ڈالتے ہوئے ایک فریق بن گیا تھا اور اپنے خبروں کالموں اور تجزیوں کے ذریعہ تحریک انصاف کو نیچا دکھانے کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دے رہا تھا ۔۔۔۔اس طرز عمل نے عمران خان کو بھی مجبور کیا کہ وہ جنگ اور جیو گروپ کے خلاف انتہائی پوزیشن لیتے ہوئے اس کے بائیکاٹ کا اعلان کردے ۔۔۔۔

جنگ اور جیو کے کاروباری مفادات بے شک میاں صاحبان سے وابستہ تھے اور انہیں الیکشن سے پہلے اور الیکشن کے دوران میاں صاحب کو اپنی سپورٹ کا بدلہ لینے کا حق حاصل تھا مگر یہ حق حاصل کرتے ہوئے شرمناک حد تک گرجانا کسی بھی طرح روا نہ تھا ۔ پاکستان تحریک انصاف کے بائیکاٹ نے جیو گروپ کو دن میں تارے دکھادیئے ۔ ان کا خیال تھا کہ یہ چند دن کا معاملہ ہوگا اور عمران خان جلدہی یہ اعلان واپس لینے پر مجبور ہوجائیں گے مگر عمران خان نے مہینوں پر مشتمل بائیکاٹ کے ذریعہ ثابت کردیاکہ وہ کسی کی بلیک میلنگ کی پرواہ نہیں کرتے ۔۔۔ بائیکاٹ کے اس طویل دورانیہ میں جیو نے ہر طرح کوشش کی کہ فدائے ملت کو اپنا فیصلہ واپس لینے پر مجبور کردے اپنے صحافیوں کو عمران خان کے خلاف کھل کر لکھنے کی اجازت دی اور ہر گالی و دشنام اور الزام اس کے نامہ اعمال میں درج کرنے کی ہلہ شیری دی ۔۔۔ میاں صاحب کی حکومت بھی پشت پر کھڑی تھی اور ہل من مزید کی صدا دے کر انہیں اکسا رہی تھی مگر ایڑی چوٹی کا زور لگانے کے باجود بھی جیو اور جنگ گروپ استقامت کے اس چٹان کو اپنی جگہ سے سرمو ہلانے میں ناکام رہا ۔۔۔۔۔۔

واضح رہے کہ فدائے ملت عمران خان کا یہ بائیکاٹ کچھ اپنی ذات اور ذاتی مفادات کی وجہ سے نہیں بلکہ قومی اور پارٹی مفادات کے باعث تھا۔مقصد بڑا واضح تھا کہ کپتان کو بلیک میلنگ کے ذریعہ جھکایا نہیں جاسکتا اور کسی بھی میڈیا گروپ کو اجازت نہیں دی جاسکتی کہ ملکی اداروں کے خلاف بیرونی اشاروں پر بروئے کار آتے ہوئے بدتمیزی کا طوفان گرم کریں ۔ملک بھر کے میڈیا ہائوسز جیو کا یہ عبرتناک انجام دیکھ کر سینکڑوں دفعہ سوچیں گے۔۔۔حکومتی پشت پناہی کے باوجود تحریک انصاف کے بائیکاٹ کے باعث جیو اس ملک میں اچھوت بن کر رہ گیا ۔ اربوں روپے کا نقصان اٹھانا پڑا اور بڑے بڑے کالے اشتہارات چھاپ کر جنگ اور جیو اپنا منہ کالا کرکے اپنے سیاہ کرتوتوں پر زبان حال سے معافی کا خواستگار ہوا۔۔۔۔

فدائے ملت کو احساس تھا کہ اس کے اس بائیکاٹ کے باعث جنگ اور جیو کے ساتھ کام کرنے والے ہزاروں مزدور اور کارکن سخت تکلیف میں ہیں اور ان کی طرف سے مزید بائیکاٹ ان کی معاشی مشکلات میں بے حد اضافہ کررہی ہے ۔ ظاہر ہے جو مقصد حاصل کرنا تھا وہ حاصل ہونے کے بعد بھی اس بائیکاٹ کا جاری رہنا فدائے ملت کی ذاتی اناکی تسکین کا سامان تو ہوجاتا مگر کوئی مزید فائدہ حاصل نہ ہوتا۔۔۔۔
کسی منزل تک پہنچتے ہوئے کانٹوں سے دامن الجھ جائے تو آرام سے کانٹا نکال کر سفر جاری رکھنا چاہیئے ۔۔۔یہ نہیں کہ اب انہی کانٹوں کو منزل بناکر ان کے ساتھ مصروف پیکار رہا جائے ۔۔۔ فدائے ملت نے سیاست بھی کرنی ہے اور سیاست یہی ہے کہ آپ نے جب اس میڈیا گروپ کو سبق سکھادیا تو اب اس سے ذاتی دشمنی نہیں پالنی بلکہ اس کی طاقت کو اپنے حق میں استعمال کرنے کا سامان کرنا چاہیئے ۔۔۔ بہت سارے لوگ ایسے تھے جو صرف جیو کے اسیر تھے اور آپ کے پیغام سے اس لئے محروم تھے کہ آپ کے بائیکاٹ کے باعث ان تک جیو کے ذریعہ آپ کا پیغام پہنچ نہیں پارہا تھا ۔۔۔۔اب یہ رکاوٹ نہیں رہے گی

ویلڈن کپتان آپ نے بہت اچھا فیصلہ کیا کہ بائیکاٹ سے اپنے فوائد حاصل کرنے کے بعد اسے ختم کرلیا۔۔۔ ہم آپ کے اس فیصلہ کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں
اس معاملہ پر تحریک انصاف کے کارکنوں کا کھل کر اپنے تحفظات کا اظہار کرنا پاکستان کی دیگر سیاسی پارٹیوں کےلئے ایک روشن مثال ہے کہ ایسی ہوتی ہے زندہ جماعت جس کے کارکن جماعت کے ہر فیصلہ کو اپنے عقل کی کسوٹی پر پرکھتے ہیں اندھی تقلید نہیں کرتے ، سوال اٹھاتے ہیں قیادت کو مجبور کرتے ہیں کہ جواب دے اور مطمین ہونے کے بعد اس فیصلہ کو قبول کرتے ہیں
شاباش تحریک انصاف کے زندہ کارکنو! شاباش​












 

ThirdUmpireFinger

Chief Minister (5k+ posts)
Without reading full story.

IK boycott of Geo was just like his boycott of paying bills, resignation etc. Actual fight was between Geo and ISI and army punished Geo with the help of Mullah and other forces like that. Geo vans were burnt in different cities by unknown attackers but it seems army do not want to punish them more.

IK boycott of Geo was on the direction of army and now situation is back to normal.
 

eye-eye-PTI

Chief Minister (5k+ posts)
very well written ... shukrya bhai sahab

Mujhey bahot khushee huee k main aik aisay leader ko follow kerta hoon jo kisi bhee tarah jhukaya nahee jaa sakta, jiski koi qeemat nahee, jo Allah k siwaa kisi se darta nahee aor iss mulk aor qoum ki khatir kissi se bhee takar le sakta hai ... bhalay agla kitna he bara firon ku na ho.

Imran Khan ne Geo k malkaan ko khoob lalkaara leiken sath sath unkay employees kaa khayaal b karta raha.

no doubt he is a true Patriotic leader
 

Muqadas

Chief Minister (5k+ posts)
جیو نیوز کا بائیکاٹ۔ جیو غدار ہے، انڈین ایجنٹ ہے
جب تک معافی نہ مانگے، جب تک میر شکیل جیو چھوڑ نہ دے


یوتھیے
یہ ہوتا ہے وژن، یہ ہوتا ہے لیڈر، واہ واہ کیا بات ہے
صدقے جاوں۔۔ ٹائیگر۔۔۔ چیتا۔۔ بلے بلے
ہمت جرات اس کو کہتے ہیں
دماغ اس کو کہتے ہیں

---------

جیو نے معافی نہیں مانگی، میر شکیل بھی وہیں
لیکن ہم بائیکاٹ ختم کر رہے ہیں


یوتھیے
یہ ہوتا ہے وژن، یہ ہوتا ہے لیڈر، واہ واہ کیا بات ہے
صدقے جاوں۔۔ ٹائیگر۔۔۔ چیتا۔۔ بلے بلے
ہمت جرات اس کو کہتے ہیں
دماغ اس کو کہتے ہیں
 

tariisb

Chief Minister (5k+ posts)

(huh)رسی جل گئی ، پر بل نا گیا

ہمدرد حسینی ، کی اگلی تحریر حلقہ این اے ٢٤٦ ، میں انتخاب لڑنے کے متعلق ، مدلل مکھن اور گاڑھی ملائی سے مرقع ہو گی ، شائقین ابھی سے چوکنا رہیں
 

Young_Blood

Minister (2k+ posts)
Imran Khan ne bohat galat feslaa keeya, awwal to wo kaam karo nahi k jis se tum ne U-TURN lena ho, agar kerna ho to phir peachey mat hato,, kya aap ne poorey pakistan ko bewaqoof bnaya? kya wo sab jo aap GEO aur mir Shakil k khilaaf boltay they wo aap jhoot boltay they? logo ko gumraah kertey they? ya aap GEO se cases haar gay hein aur aap ne Mir Shakil se maafi maang le hai? it means GEO Sacha tha aur Imran bhai aap jhootay they??
 

jangjoo786

Chief Minister (5k+ posts)
I respect PTI's decision.
but still I will not watch GEO in future because in my eyes GEO has lost its credibility.
it is no more an impartial free Chanel,instead it is controled by government through Mir shakil.
 

Raaz

(50k+ posts) بابائے فورم

ویسے پی ٹی آئی والے بھائی برا نا منائیں
الطاف حسین بھی ساری عمر اسی طرح کرتا رہا

پہلے جذباتی ہو کر تڑیاں لگاتا ہے بعد میں معافی مانگ لیتا تھا

اب خان صاحب کو بڑا ہو جانا چاہئے ، دوسری شادی تک تو آدمی بڑا ہو جاتا ہے
 

Raaz

(50k+ posts) بابائے فورم
جیو نیوز کا بائیکاٹ۔ جیو غدار ہے، انڈین ایجنٹ ہے
جب تک معافی نہ مانگے، جب تک میر شکیل جیو چھوڑ نہ دے


یوتھیے
یہ ہوتا ہے وژن، یہ ہوتا ہے لیڈر، واہ واہ کیا بات ہے
صدقے جاوں۔۔ ٹائیگر۔۔۔ چیتا۔۔ بلے بلے
ہمت جرات اس کو کہتے ہیں
دماغ اس کو کہتے ہیں

---------

جیو نے معافی نہیں مانگی، میر شکیل بھی وہیں
لیکن ہم بائیکاٹ ختم کر رہے ہیں


یوتھیے
یہ ہوتا ہے وژن، یہ ہوتا ہے لیڈر، واہ واہ کیا بات ہے
صدقے جاوں۔۔ ٹائیگر۔۔۔ چیتا۔۔ بلے بلے
ہمت جرات اس کو کہتے ہیں
دماغ اس کو کہتے ہیں
;)......خوچہ ، تم بات نہی مانتا تو تم کو گولی مار دے گا
 

ifteeahmed

Chief Minister (5k+ posts)
یہ کیسا مقابلہ تھا؟
جہاں ایک چرسی الزام لگاتا ہے ۔ پھر خود ہی صلح کرلیتا ہے۔

:)

Without reading full story.

IK boycott of Geo was just like his boycott of paying bills, resignation etc. Actual fight was between Geo and ISI and army punished Geo with the help of Mullah and other forces like that. Geo vans were burnt in different cities by unknown attackers but it seems army do not want to punish them more.

IK boycott of Geo was on the direction of army and now situation is back to normal.

جیو نیوز کا بائیکاٹ۔ جیو غدار ہے، انڈین ایجنٹ ہے
جب تک معافی نہ مانگے، جب تک میر شکیل جیو چھوڑ نہ دے


یوتھیے
یہ ہوتا ہے وژن، یہ ہوتا ہے لیڈر، واہ واہ کیا بات ہے
صدقے جاوں۔۔ ٹائیگر۔۔۔ چیتا۔۔ بلے بلے
ہمت جرات اس کو کہتے ہیں
دماغ اس کو کہتے ہیں

---------

جیو نے معافی نہیں مانگی، میر شکیل بھی وہیں
لیکن ہم بائیکاٹ ختم کر رہے ہیں


یوتھیے
یہ ہوتا ہے وژن، یہ ہوتا ہے لیڈر، واہ واہ کیا بات ہے
صدقے جاوں۔۔ ٹائیگر۔۔۔ چیتا۔۔ بلے بلے
ہمت جرات اس کو کہتے ہیں
دماغ اس کو کہتے ہیں

کہاں راجہ بھوج

GeoTv.png



اور کہاں گنگو تیلی

1779040_10204834950658066_8436925918009850096_n.jpg


(huh)رسی جل گئی ، پر بل نا گیا

ہمدرد حسینی ، کی اگلی تحریر حلقہ این اے ٢٤٦ ، میں انتخاب لڑنے کے متعلق ، مدلل مکھن اور گاڑھی ملائی سے مرقع ہو گی ، شائقین ابھی سے چوکنا رہیں

عمران خان کی ذات پر روزانہ کی بُنیاد پر کیچڑ اُچھالنے والے جنگ جیو کو خان صاحب نے معاف کردیا ساتھ ہی ان صحافیوں نے آئیندہ غلطیاں نا کرنے کی یقین دہانی بھی کروائی۔۔ اسے کہتے ہیں بڑا پن جو اپنی ذات سے بالاتر ہو، اس بڑے پن بُردباری کی وجہ سے خان صاحب پاکستانیوں کے دلوں میں رہتے ہیں۔۔

16521_443976249102587_6639258805313241521_n.jpg
 

Ahud1

Chief Minister (5k+ posts)
Imran Khan thinks his voters are foolish
recent byelection gave him the trailer i think municipality election will open his eyes that Pakistani Nation is not foolish
specially those who voted him with a hope
 

Amir Dilawar

Senator (1k+ posts)
جیو نیوز کا بائیکاٹ۔ جیو غدار ہے، انڈین ایجنٹ ہے
جب تک معافی نہ مانگے، جب تک میر شکیل جیو چھوڑ نہ دے


یوتھیے
یہ ہوتا ہے وژن، یہ ہوتا ہے لیڈر، واہ واہ کیا بات ہے
صدقے جاوں۔۔ ٹائیگر۔۔۔ چیتا۔۔ بلے بلے
ہمت جرات اس کو کہتے ہیں
دماغ اس کو کہتے ہیں

---------

جیو نے معافی نہیں مانگی، میر شکیل بھی وہیں
لیکن ہم بائیکاٹ ختم کر رہے ہیں


یوتھیے
یہ ہوتا ہے وژن، یہ ہوتا ہے لیڈر، واہ واہ کیا بات ہے
صدقے جاوں۔۔ ٹائیگر۔۔۔ چیتا۔۔ بلے بلے
ہمت جرات اس کو کہتے ہیں
دماغ اس کو کہتے ہیں


BB Geo walu ne Mafia Mangi hai Imran khan sa Kidhar Sorhe ho Othu or scuh ka Samna karu yeh tu imran khan hai jisna maaf kardya Geo walu ko lekin Awam ne Maaf nahe kya geo Walu ko Or jitna Ghtiyaaaa chaneel Geo ha koi or Nahe hai tum tu apna Wali babar ka Qatil per bat nahe kar sakta