
پاکستان کی مشہور و معروف کاروباری شخصیت اور اے کے ڈی گروپ کے چیئرمین عقیل کریم ڈھیڈی نے دعوی کر دیا کہ پاکستان تحریک انصاف حکومت نے 3 سالوں میں صرف 5ارب ڈالر قرض لیا۔
تفصیلات کے مطابق نجی نیوز چینل کے پروگرام "ہارڈ ٹاک پاکستان ود معید پیرزادہ" میں پی ٹی آئی حکومت کی معاشی پالیسی پر گفتگو کرتے ہوئے بزنس مین عقیل کریم ڈھیڈی نے کہا کہ 3 سال میں پی ٹی آئی نے 46 بلین ڈالر کا قرض لیا ہے، 27 بلین ڈالر کی ری-پیمنٹ کی ہے۔
اپنی بات جاری رکھتے ہوئے عقیل کریم ڈھیڈی نے کہا کہ ری-پیمنٹ کے بعد باقی رہ گئے 19 ارب ڈالر، ساڑھے 6 ارب سود کی ادائیگی کی، ساڑھے 12 ارب ڈالر باقی رہ گئے،۔
انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی حکومت کی جانب سے ساڑھے 12 ارب ڈالر میں سے ساڑھے 7 ارب ڈالر کے ریزرو بنائے گئے، جس کے بعد باقی 5 ارب ڈالر رقم بچتی ہے، جس کا مطلب ہے کے پی ٹی آئی حکومت نے 3 سالوں میں محض 5 ارب ڈالر نیٹ قرضہ لیا۔
دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما و سابق وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے پروگرام کا ویڈیو کلپ اپنے ٹوئٹر پر شیئر کرتے ہوئے کہا ، " قرض سے متعلق حقائق"۔
https://twitter.com/x/status/1511016233663348736
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/qarizz11.jpg