
پنجاب اسمبلی میں وزیراعلی چوہدری پرویز الہیٰ، اسپیکر سبطین خان اور ڈپٹی اسپیکر واثق قیوم کے خلاف عدم اعتماد کی تحاریک جمع کروادی گئی ہیں، دوسری جانب گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے بھی وزیراعلی پنجاب کو اعتماد کا ووٹ لینے کا کہہ دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن جماعتوں ن لیگ اور پیپلزپارٹی کی جانب سے عدم اعتماد کی تحاریک جمع کروائی گئیں، تحاریک رات 9 بجےکےبعد سیکرٹری اسمبلی عنایت اللہ لک نے وصول کیں، جب اسپیکر پنجاب اسمبلی سے اس حوالے سے سوال کیا گیا تو وہ تحاریک جمع ہونے سے متعلق لاعلم تھے۔
میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیاگیا ہے کہ سیکرٹری پنجاب اسمبلی عنایت اللہ لک شام کے ساڑھے چار بجے تک ایوان وزیراعلی میں موجودتھے، عین اسی وقت وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ اور ان کے صاحبزادے مونس الہیٰ بھی وزیراعلی ہاؤس میں ہی موجود تھے،تاہم سیکرٹری اسمبلی سےمتعلق کہا جاتا ہے کہ وہ عموما رات گئے تک اپنے دفتر میں کام کرتے ہیں۔
رات گئے سیکرٹری اسمبلی جانب سے تحاریک وصول کرنے کے معاملے پرصحافی برادری نے بھی سوالا ت اٹھادیئے ہیں،عرفان ہاشمی نے کہا کہ ایسا محسوس ہوتا ہے کہ اسی کام کیلئے جان بوجھ کر دفتر کھلا رکھا گیا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1604887421816082444
سحرش منیر نے کہا کہ چوہدری پرویز الہیٰ کے سوٹڈ بوٹڈ اسٹاف رات10 بجے انہیں کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک وصول کرنے کیلئے دفتر میں موجود ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1604887798984675328
میر محمد علی خان نے کہا کہ میرا ایک سوال ہے کہ رات کے دس بجے کون سا عملہ پنجاب اسمبلی میں موجود تھا، اس واقعہ سے اپریل 2022 کی یاد تازہ ہوگئی ہے۔
https://twitter.com/x/status/1604892323355234307
عمران بھٹی نے کہا کہ سیکرٹری اسمبلی رات گئے ن لیگ کی جانب سے تحاریک کے منتظرتھے، یہ سیکرٹری چوہدری پرویز الہیٰ کا کار خاص ہے، چوہدری پرویز الہیٰ نےپہلے ہی کہہ دیا تھا کہ اسمبلی ٹوٹنے کی نوبت نہیں آئے گی۔
https://twitter.com/x/status/1604895669440942084
شفقت چوہدری نے لکھا کہ باجوہ کے روحانی رابطوں اور پرویز الہی کی ادھر ادھر مفاہمتوں کے بعد سیکرٹری پنجاب اسمبلی تحریک عدم اعتماد لینے کیلئے عشاء پڑھ کر بھی دفتر بیٹھے رہے۔
https://twitter.com/x/status/1604889118361718791
دوسری جانب گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ کو اعتماد کا ووٹ لینے کیلئے کہہ دیا ہے اور ایک مراسلہ بھی جاری کردیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ بدھ کےروز اسمبلی کا اجلاس شام4 بجے طلب کیا جائے گا جس میں وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ اعتماد کاووٹ لیں گے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/14vonpekimarzisyayaa.jpg