
فیصل آباد کی دسویں جماعت کی طالبہ کےنام بڑا اعزاز،ڈپٹی کمشنر فیصل آباد عمران شیخ نے طلبا و طالبات کو ایک دن کا ڈپٹی کمشنر بننے کا موقع دیا،ڈی سی فیصل آباد نے اس منفرد اقدام کے لیے نصابی و ہم نصابی سرگرمیوں پر مشتمل مقابلوں کا انعقاد کرکے جیتنے والے کو ایک دن کا اعزازی ڈپٹی کمشنر بنانے کا اعلان کیا تو طلبا و طالبات کی بڑی تعداد نے مقابلوں میں شرکت کی۔
ان مقابلوں میں 10ویں جماعت کی طالبہ مروا بسرا نے نمایا کارکردگی دکھا کر فیصل آباد کی تاریخ کی پہلی بار کم عمر ترین "ڈپٹی کمشنر" ہونے کا اعزاز حاصل کرلیا،اعزازی ڈپٹی کمشنر نے شاہانہ پروٹوکول سے دن کا آغاز کیا سرکاری گاڑی میں گھر سےدفتر پہنچیں۔

دفتر پہنچنے پر ڈپٹی کمشنر عمران شیخ نے استقبال کیا اور پولیس کے دستے نے سلامی پیش کی،اعزازی ڈپٹی کمشنر نے اجلاس کی صدارت کی، اسکول کے دورے کئے، کمشنر اور آر پی او سے ملاقاتیں کیں اور ساتھ ہی دبنگ فیصلے بھی کئے۔
مروا بسرا نے نصابی سرگرمیوں میں 1072 نمبر حاصل کئے اور مصوری میں صوبائی اور تقریری مقابلوں میں ضلعی سطح پر پہلی پوزیشن حاصل کرکے نمایا رہیں اور میرٹ کی بنیاد پر یہ اعزاز اپنے نام کیا۔
https://twitter.com/x/status/1589856151214395392
مروا بسرا مستقبل میں سی ایس ایس کرکے ڈپٹی کمشنر بننا چاہتی ہیں،ڈپٹی کمشنر عمران شیخ نے بتایا کہ کووڈ 19 کے بعد بچوں کو دوباہ نصابی و ہم نصابی سرگرمیوں کی جانب لانے کے لیے سابق کمشنر ثاقب منان سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے اس مقابلے اقدام اٹھایا،اس طرح بچے ایک بار پھر تعلیمی سرگرمیوں میں دلچسپی لیں گے۔

- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/talb1i11h.jpg