SAIT_
Senator (1k+ posts)
سائیٹ بھائی
حارث بھائی نے چونکہ نماز کے بعد دعا کی شرط رکھی ہے، اس لیے انہیں بتا دیتے ہیں کہ پھر آپکو عید تک ہماری دعا کا انتظار کرنا ہوگا کیونکہ ہم عید کی عید ہی نماز پڑھتے ہیں، وہ بھی اگر ہمارے عید گاہ پہچنے تک مولوی نماز پڑھا کر گھر کو رخصت نہ ہو گیا ہو تو
دوسری بات یہ ہے کہ ہماری دعا بہت جلد اثر دکھاتی ہے اور اکثر جلدی میں الٹا اثر بھی کر جاتی ہے. اسکی مثال یوں دی جا سکتی ہے کہ ایک بار ہماری بھینس بیمار ہو گئی تھی جس کی صحت یابی کیلیے ہم نے دس نفل پڑھنے کا تہیہ کیا تھا. ابھی دو نفل پڑھ کر ہی فارغ ہوئے تھے کہ بھینس ہمیشہ ہمیشہ کیلیے ہم سے رخصت ہو گئی تھی
دعا کرنے سے پہلے حارث بھائی کو صحیح صورتحال سے آگاہ کرنا ہمارا فرض تھا. اب ہم سے دعا کروانا یا نہ کروانا انکی صوابدید ہے
:)
ہاہاہا ،میرے نزدیک اس فورم میں بہت سے نیک لوگوں کی دعاؤں کی مجھے اشک ضرورت ہے :biggthumpup:
باوا جی بچہ بھی کچا کھلاڑی نہیں ہے - اس نے وضاحت کر دی ہے کہ اس نے فورم کے نیک لوگوں سے دعا کیلئے گزارش کی تھی - یعنی فورم کے دو چار لوگ ہی ہوں گے جو اس بچے کے لیے دعا کرنے کے اہل ہوں گے -
میں تو جب مسجد میں جاتا ہوں تو مسجد کا موذن کہتا ہے جلدی بتاؤ کس چیز کا اعلان کروانا ہے- نماز کا وقت ہوا چاہتا ہے -