ضروری درخواست

Haris Abbasi

Minister (2k+ posts)
ضروری درخواست

تمام لوگوں سے ایک ضروری درخواست ہے کہ ٹھیک بارہ دن بعد میرے بارھویں جماعت کے پیپر ہوں گے جو میرے مستقبل کے لئے بہت اہم ہیں .انسان کی محنت اس وقت عظیم کامیابی میں تبدیل ہوجاتی ہے جب انسان کو لوگوں کی دعائیں حاصل ہوں .میری آپ تمام ممبرز سے گزارش ہے کہ جب بھی آپ کو نماز پڑھنے کا موقع ملے تو میری اچھے نمبروں سے کامیابی کی دعا کیجئے گا اور میریاکیڈمی "سینٹا ویژن " میں موجود تمام مرد اور خواتین طالبعلموں کے لئے بھی دعا کیجئے گا ،شکریہ
میں آٹھ جون تک کے لئے اس فورم میں بہت کم آیا کروں گا .آپ لوگ مجھے بہت یاد آئیں گے
:):biggthumpup:
اگر مجھ سے رابطہ کرنا ہوا تو مجھے فیس بک میں ریکویسٹ بھیج دیجئے گا :
https://www.facebook.com/haris.abbasi.1420?fref=nf

 
Last edited:

Jack Sparrow

Minister (2k+ posts)
لڑکے پچھلے تین سال سے تمہارے بارویں کے پرچے ہو رہے ہیں . کیا خاک تبدیلی آنی ہے
 

Right Wrong

Politcal Worker (100+ posts)
میں تمہیں کبھی جانے نہ دیتا ۔ تمہارے رنگین پکے دھاگوں کی قسم تمہیں روک لیتا ۔ لیکن جب معاملہ آیا تمہاری تعلیم کا میں کچھ نہیں کہوں گا ۔ چپ رہوں گا ۔ تمہاری مرضی مڑ کے فورم کو اک آنکھ دیکھو یا رسمی تعلیم پر اینی توجہ مرکوز رکھو ۔ مگر ہم تمہارے پکے دھاگوں کو یاد کریں گے اور ازبر یاد کریں گے ۔ بے شک آکے سن لینا۔۔۔۔۔
 

Haris Abbasi

Minister (2k+ posts)
حارث عباسی بھائی
آپ کاشف عباسی کے رشتے ہیں ؟
یا حنیف عباسی کے ؟
حنیف عباسی کا رشتہ دار تو نہیں ہوں مگر ایک قریبی عزیز کی شادی میں میری حنیف عباسی سے ملاقات ہوئی
 

hmkhan

Senator (1k+ posts)
حارث عباسی بھائی
آپ کاشف عباسی کے رشتے ہیں ؟
یا حنیف عباسی کے ؟



نہیں! یہ اسی فورم کے ایک ممبر"تاری" کےسگے بھانجے ہیں اکثر یہ ایک دوسرے کی پیٹھ کھجلاتے مطلب ہے ایک دوسرے کی پوسٹ اور تھریڈز کو لائک اورشتائش کرتے نظر آتے ہیں یا کریں؟ رشتہ ہی کچھ ایسا ہے

 

hmkhan

Senator (1k+ posts)


برخوردار! جب پڑھائی لکھائی کا وقت تھا تو عمران خان کے دھرنے میں "آنڈےگرم" بیچ رہے تھے یا "جب آئے گا عمران" پر رقصاں تھے اور اب دعائیں؟ کہاوت ہے لڑکے کوجب بھیڑیا لے گیا تب ٹٹی باندھی- مطلب کام بگڑ جانے کے بعد احتیاط کرنا بے قاعدہ اور فضول ہے ہمارے ہاں ایک اور کہاوت بھی ہے
دن بھر رانی
رات کو بھرے پانی
 

Atif

Chief Minister (5k+ posts)
حارث اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ آپکو زندگی کے ہر امتحان میں کامیاب کرے۔ اللہ کریم آپ کو آسانیاں عطا فرمائے تاکہ آپ اپنی علمی اور مہمان نوازی کی روایات کو آگے بڑھاو۔ اس فورم پر آپ جیسے نظریاتی اور باتہذیب سیاسی کارکن کا ہونا اس فورم کی خوش قسمتی ہے۔ میری دعائیں آپکے ساتھ ہیں۔
 

Atif

Chief Minister (5k+ posts)


نہیں! یہ اسی فورم کے ایک ممبر"تاری" کےسگے بھانجے ہیں اکثر یہ ایک دوسرے کی پیٹھ کھجلاتے مطلب ہے ایک دوسرے کی پوسٹ اور تھریڈز کو لائک اورشتائش کرتے نظر آتے ہیں یا کریں؟ رشتہ ہی کچھ ایسا ہے


خاں صاحب!! اس بچے کو میرا ہی بھانجا سمجھئیےاور دعاوں سے نوازئیے کہ بزرگوں کا کام بچوں کا حوصلہ بڑھانا ہے اسی میں اللہ پاک نے عزت رکھی ہے۔
 

نادان

Prime Minister (20k+ posts)
حارث جی ..دعا تو ہر حال میں کریں گے ...نماز میں بھی اور ویسے بھی ...تیسرا کلمہ کا ورد زبان پر رکھیں ..الله تعالیٰ آپ کے لئے آسانیاں پیدا کرے گا ..جلد ہی آ کر ہمیں اپنی شاندار کامیابی کی خبر سناۓ گا
 

Fatema

Chief Minister (5k+ posts)
All the best for up coming exams!! prayers are on your way. . .
but dont forget to study hard and make some emergency pharrye. .

;)
 

Admiral

Chief Minister (5k+ posts)
بیٹا اگر بات ہماری دعاؤں پر آن ٹکی ہے تو تیرا الله ہی حافظ ہے -

میں نے تو اسی ڈر سے کچھ نہیں لکھا کہ کہیں خدانخوستہ میری نحوست سے اس بیچارے کا کوئی نقصان نہ ہو جائے
 

SAIT_

Senator (1k+ posts)
میں نے تو اسی ڈر سے کچھ نہیں لکھا کہ کہیں خدانخوستہ میری نحوست سے اس بیچارے کا کوئی نقصان نہ ہو جائے


یعنی آپ بھی بہت پھنچے ہووے بزرگ ہیں -
 

Back
Top