عمران خان نے 2 ماہ میں حکومت جانے کی پیشگوئی کردی،کہا اس بجٹ سے اندازہ ہو گیا ہے کہ موجودہ حکومت ذیادہ دن نہیں رہ سکتی۔
بنی گالہ میں اینکر پرسنز اور سینئر صحافیوں سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے،،چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ جلد ہی اسلام آباد کا رخ کرونگا، کوئی بھی یہ نہ سمجھے کے لانگ مارچ ختم ہوگیا ہے، سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد پوری قوت سے لانگ مارچ کروں گا، ہم حکومتی ہتھکنڈوں کا بھرپور مقابلہ کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ عام انتخابات کی تاریخ کے اعلان تک ہماری جدوجہد جاری رہے گی، امپورٹڈ حکومت ملک کو معاشی تباہی کی طرف لے جارہی ہے، موجودہ حالات میں عوام مہنگائی کا سامنا کیسے کریں گے،اس بجٹ کو آئی ایم ایف بھی کسی صورت نہیں مانے گا، عالمی اداروں کو بھی موجودہ حکومت کی نااہلی کا یقین ہے۔صورتحال کو دیکھ کر لگتا ہے حکومت ایک ڈیڑھ ماہ میں چلی جائے گی۔
سابق وزیراعظم نے موجودہ سیاسی ومعاشی بحران سےنکلنے کا واحد حل انتخابات کے انعقاد کو قرار دیتے ہوئے کہا کہ طاقتور حلقے بھی پریشان ہو چکے ہیں اور موجودہ بحران سے نکلنے کا سوچ رہے ہیں ملک کو موجودہ بحران سے نکالنے کیلئے مضبوط قیادت کی ضرورت ہے اور مضبوط قیادت شفاف الیکشن کے ذریعے ہی سامنے آسکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگر میں اقتدار جانے کے بعدمیں طاقتور حلقوں کی بجائے عوام کے پاس گیا اور عوام کو کہا کہ وہ فیصلہ کریں کہ انہوں نے اقتدار کس کے ہاتھ میں دینا ہے،عوام جو فیصلہ کریں گے میں اس فیصلے کے ساتھ کھڑا ہوں گا۔
عمران خان نے کہا کہ بڑے پیمانے ہر تقرریاں اور تبادلے جاری ہیں،تقرریوں اور تبادلوں کا واحد مقصد عوام کے مینڈیٹ کو چوری کرنا ہے لیکن ہم مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہیں۔