صدر مملکت کا الیکشن کمیشن پر حکومتی دباؤ کا بیان افسوسناک ہے:الیکشن کمیشن

arif-alviahahsa.jpg

صدر مملکت کا الیکشن کمیشن پر حکومتی دبائو کا بیان افسوسناک ہے۔نہ تو ماضی میں کسی حکومت کا دبائو قبول کیا تھا اور نہ یہ مستقبل میں ایسا کچھ ہو گا: ترجمان الیکشن کمیشن

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے گزشتہ روز نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا شفاف وغیرجانبدارانہ انتخابات کروانا الیکشن کمیشن آف پاکستان کی ذمہ داری ہے لیکن حکومت کی طرف سے الیکشن کمیشن پر دبائو ہے۔ بھارت میں الیکشن کمیشن اتنا شفاف ہے کہ وہاں پر نگران حکومت کی غیرموجودگی میں انتخابات شفاف ہوتے ہیں۔ الیکشن کی تاریخ بارے سپریم کورٹ کو ہی فیصلہ کرنا چاہیے کہ کب انتخابات ہونے چاہئیں۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کے مختلف اخبارات میں شائع ہونے والے ان کے بیان پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے سختی سے تردید کر دی ہے کہ الیکشن کمیشن پر حکومتی دبائو ہے اور وہ حکومت کا پریشر لے رہا ہے۔ ترجمان الیکشن کمیشن کی طرف سے جاری بیان کے مطابق نہ تو ماضی میں کسی حکومت کا دبائو قبول کیا تھا اور نہ یہ مستقبل میں ایسا کچھ ہو گا۔

ترجمان الیکشن کمیشن کی طرف سے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ صدر مملکت کے بھارتی الیکشن کمیشن بارے بیان سے اتفاق کرتے ہیں۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان امید کرتا ہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کو بھی بھارتی الیکشن کمیشن کی طرف سے صاف، شفاف اور غیرجانبدارانہ انتخابات منعقد کرانے کیلئے مطلوبہ اختیارات دیئے جائیں گے۔

دریں اثنا صدر مملکت کے انتخابات کی تاریخ دینے کے اختیارات الیکشن کمیشن آف پاکستان کو منتقل کرنے کے حوالے سے قانون سازی کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔ انتخابی اصلاحات کیلئے تشکیل دی گئی پارلیمانی کمیٹی کا پہلا اجلاس 14 اپریل صبح ساڑھی 10 بجے پارلیمنٹ ہائوس میں منعقد کیا جائے گا۔ اجلاس میں پارلیمانی کمیٹی کے ٹی او آرز طے کرنے کے علاوہ چیف الیکشن کمشنر کے سپیکر قومی اسمبلی وچیئرمین سینٹ کو لکھے خطوط کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔
 
Dr Adam

President (40k+ posts)

صدر صاحب جب بھی سچی بات کہتے ہیں تو ان سب چمونوں کو مرچیں لگنا شروع ہو جاتی ہیں، حالانکہ کے یہ سب چمونے اپنے اقوال اور افعال سے صدر صاحب کی ہر تنبیہ اور بات کو سچ ثابت کر رہے ہوتے ہیں
 
Wake up Pak

(50k+ posts) بابائے فورم
The Selection Commission is a well-known promoter of the PDM. MF believes they are living in the 1980s or 1990s when the general population is unaware of their nefarious activities.
 
Husaink

Prime Minister (20k+ posts)
arif-alviahahsa.jpg

صدر مملکت کا الیکشن کمیشن پر حکومتی دبائو کا بیان افسوسناک ہے۔نہ تو ماضی میں کسی حکومت کا دبائو قبول کیا تھا اور نہ یہ مستقبل میں ایسا کچھ ہو گا: ترجمان الیکشن کمیشن

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے گزشتہ روز نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا شفاف وغیرجانبدارانہ انتخابات کروانا الیکشن کمیشن آف پاکستان کی ذمہ داری ہے لیکن حکومت کی طرف سے الیکشن کمیشن پر دبائو ہے۔ بھارت میں الیکشن کمیشن اتنا شفاف ہے کہ وہاں پر نگران حکومت کی غیرموجودگی میں انتخابات شفاف ہوتے ہیں۔ الیکشن کی تاریخ بارے سپریم کورٹ کو ہی فیصلہ کرنا چاہیے کہ کب انتخابات ہونے چاہئیں۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کے مختلف اخبارات میں شائع ہونے والے ان کے بیان پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے سختی سے تردید کر دی ہے کہ الیکشن کمیشن پر حکومتی دبائو ہے اور وہ حکومت کا پریشر لے رہا ہے۔ ترجمان الیکشن کمیشن کی طرف سے جاری بیان کے مطابق نہ تو ماضی میں کسی حکومت کا دبائو قبول کیا تھا اور نہ یہ مستقبل میں ایسا کچھ ہو گا۔

ترجمان الیکشن کمیشن کی طرف سے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ صدر مملکت کے بھارتی الیکشن کمیشن بارے بیان سے اتفاق کرتے ہیں۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان امید کرتا ہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کو بھی بھارتی الیکشن کمیشن کی طرف سے صاف، شفاف اور غیرجانبدارانہ انتخابات منعقد کرانے کیلئے مطلوبہ اختیارات دیئے جائیں گے۔

دریں اثنا صدر مملکت کے انتخابات کی تاریخ دینے کے اختیارات الیکشن کمیشن آف پاکستان کو منتقل کرنے کے حوالے سے قانون سازی کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔ انتخابی اصلاحات کیلئے تشکیل دی گئی پارلیمانی کمیٹی کا پہلا اجلاس 14 اپریل صبح ساڑھی 10 بجے پارلیمنٹ ہائوس میں منعقد کیا جائے گا۔ اجلاس میں پارلیمانی کمیٹی کے ٹی او آرز طے کرنے کے علاوہ چیف الیکشن کمشنر کے سپیکر قومی اسمبلی وچیئرمین سینٹ کو لکھے خطوط کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔
بھڑوے ابھی تجھے اور بھی افسوس ناک خبریں ملنے والی ہیں ، تیری آخرت پوری طرح رلنے والی ہے
 
Back
Top