صبح و شام کے کلمات

QaiserMirza

Chief Minister (5k+ posts)
جس شخص نے ایمان و یقین کے ساتھ یہ کلمات کہے اور رات کو فوت ہو گیا تو وہ جنت میں داخل ہو گا،
اسی طرح وہ شخص بھی جس نے صبح کے وقت یہ کلمات کہے اور وہ شام سے پہلے فوت ہو گیا تو وہ جنت میں جائے گا


اللهم أنت ربي لا إله إلا أنت، خلقتني وأنا عبدك وأنا على عهدك ووعدك مااستطعت، أعوذ بك من شر ما صنعت أَبُوءُ لك بنعمتك علي، وأَبُوءُ بذنبي فاغفر لي, فإنه لايغفر الذنوب إلا أنت
.
اے اللہ تو ہی میرا رب ہے ، تیرے سوا کوئی معبود نہیں ، تو نے مجھے پیدا فرمایا اور میں تیرا بندہ ہوں اور میں اپنی طاقت کے مطابق تیرے عہد اور وعدے پر قائم ہوں ، میں تجھ سے اس چیز کے شر سے پناہ مانگتا ہوں جس کا میں نے ارتکاب کیا ، میں تیرے سامنے تیرے انعام کا اقرار کرتا ہوں ، لہذا تو مجھے معاف کر دے ۔ واقعہ یہ ہے کہ تیرے سوا کوئی گناہوں کو معاف نہیں کر سکتا

صحیح بخاری # ٦٣٠٦
 

QaiserMirza

Chief Minister (5k+ posts)
جو صبح و شام سو مرتبہ پڑھے تو قیامت کے دن کوئی شخص اس سے افضل کلمات نہیں لائے گا اور اس کے گناہ سمندر کی جھاگ کے برابر بھی ہوں تو معاف کر دیئے جاتے ہیں یعنی تمام گناہ
سبحان الله وبحمده
اللہ اپنی تعریف سمیت پاک ہے
مسلم #٢٦٢٩ ، بخاری #٦٤٠٥
 

swing

Chief Minister (5k+ posts)
جو صبح و شام سو مرتبہ پڑھے تو قیامت کے دن کوئی شخص اس سے افضل کلمات نہیں لائے گا اور اس کے گناہ سمندر کی جھاگ کے برابر بھی ہوں تو معاف کر دیئے جاتے ہیں یعنی تمام گناہ
سبحان الله وبحمده
اللہ اپنی تعریف سمیت پاک ہے
مسلم #٢٦٢٩ ، بخاری #٦٤٠٥

تمام سے مراد تمام ؟ میرا خیال ہے گناہ کبیرہ بنا معافی کے نہیں معاف ہوتے