صارفین کیلئےاچھی خبر،بلوں میں فیول ایڈجسٹمنٹ چارجزوصول کرناغیرقانونی قرار

11fpalhc.jpg

آئی ایم ایف کی طرف سے 500 یونٹ تک استعمال کرنے والے صارفین کیلئے سبسڈی کی تجویز ختم کرنے کا مطالبہ کیا گیا: ذرائع

لاہور ہائیکورٹ نے بجلی کے بلوں میں فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز وصول کرنے کے حکومتی اقدام کے خلاف مختلف شہریوں کی طرف سے دی گئی درخواستوں پر محفوظ فیصلہ سنا دیاہے۔

لاہور ہائیکورٹ نے اپنے فیصلے میں قرار دیا کہ بجلی بلوں میں فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز وصول کرنا غیرقانونی اقدام ہے ۔ جسٹس علی باقر نجفی نے فیصلہ سناتے ہوئے وفاقی حکومت کو متبادل ذرائع سے بجلی پیدا کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے گھریلو صارفین کو 500 یونٹس تک سبسڈی دینے کا حکم دیا ہے۔


درخواست گزار نے عدالت میں موقف اختیار کیا تھا کہ بجلی بلوں میں فیول ایڈجسٹمنٹ کی منظوری وفاقی حکومت نے دی جو قانونی تقاضوں کے مطابق نہیں ہے، اسے کالعدم قرار دیا جائے۔ ہر مالی سال کے شروع میں نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) ایک ریفرنس فیول کاسٹ دیتا ہے جس سے ہر مہینے بجلی کی پیداوار کیلئے ایندھن پر اٹھنے والے کل اخراجات کا موازنہ کیا جاتا ہے جو ملک میں توانائی کے کے مختلف ذرائع میں استعمال ہونے ایندھ پر آنیوالی لاگت کے اعتبار سے نکالی جاتی ہے۔

ہر مہینے کے آخر میں ریفرنس فیول کاسٹ کا موازنہ مجموعی فیول کاسٹ سے ہوتا ہے اور پھر یہ ایڈجسٹمنٹ 2 ماہ کے بعد بجلی صارفین کے بلوں میں لگا دی جاتی ہے۔ ریفرنس کاسٹ سے مجموعی فیول کاسٹ بڑھ جائے تو بجلی کے میں ایف پی اے کی مد میں اضافہ ہو گا جبکہ اگر ریفرنس کاسٹ سے مجموعی فیول کاسٹ کم ہو جائے تو ایف پی اے کی مد میں کمی آتی ہے جسے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کہا جاتا ہے۔

دوسری طرف ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف اور پاکستان میں توانائی کے شعبے پر مذاکرات میں حکومت نے نظرثانی شدہ سرکلر ڈیٹ مینجمنٹ پلان دے دیا ہے اور وفاقی حکومت کی طرف سے انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کی ایک اور شرط کو مانتے ہوئے بجلی کی قیمت میں اضافہ اور سبسڈی کو 100 یونٹ تک محدود کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔

آئندہ مہینے بجلی کی قیمت میں 3 روپے فی یونٹ اور مئی میں 70 پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا فیصلہ بھی ہوا جبکہ نئی مالی سال کے آغاز تک بجلی کی قیمت میں 6 روپے فی یونٹ تک اضافہ ہو جائے گا۔ آئی ایم ایف کی طرف سے 300 یونٹ تک استعمال کرنے والے صارفین کیلئے سبسڈی کی تجویز ختم کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔ بجلی کی قیمت بڑھا کر 200 ارب روپے اکٹھے کیے جائیں گے۔
 

AbbuJee

Chief Minister (5k+ posts)
اور ساتھ ہی بجلی کی قیمت میں 7 روپے فی یونٹ اضافہ۔۔

مبارک ہو مبارک ہو