
پولیس کی جانب سے حراست میں لیے جانے کے بعد مبینہ طور پر غیر انسانی سلوک اور تشدد کے معاملے پر ڈاکٹر شہباز گل نے چیف جسٹس آف پاکستان کو خط لکھ دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق رہنما تحریک انصاف ڈاکٹر شہباز گل کی جانب سے بہوال اسد رسول ایڈووکیٹ نے چیف جسٹس آف پاکستان کو خط لکھ کرشہباز گل کے ساتھ غیر انسانی سلوک اور برہنہ کر کہ تشدد کا نشانہ بنانے کا معاملےکا نوٹس لینے کی استدعا کردی ہے۔
https://twitter.com/x/status/1559831623549550593
خط میں کہا گیا ہے کہ شہبا زگل کو بھی دیگر شہریوں کی طرح آئین پاکستان میں دیئےگئےبنیادی حقوق حاصل ہیں، لہذا شہبا زگل کے ساتھ دوران حراست غیر انسانی سلوک اورانہیں برہنہ کرکے تشدد کا نشانہ بنائے جانے کے معاملے پر چیف جسٹس آف پاکستان نوٹس لیں اور انکوائری کا حکم دیں۔
واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر شہباز گل کو اداروں کے خلاف بیان دینے پر غداری کامقدمہ درج کرکے گرفتار کیا گیا تھا،بعدازاں انکشاف ہوا کہ دوران حراست مبینہ طورپر ان کے ساتھ غیرانسانی برتاؤکیا گیا اور انہیں برہنہ کرکے تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/19gilltotturecjletter.jpg