شہباز شریف کو میں نےو زیراعظم بنوایا مگر انہوں نے کام نہیں کیا، آصف علی زرداری
سابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ شہباز شریف کو میں نے وزیراعظم بنوایا تھا مگر انہوں نے کام نہیں کیا۔
تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے زرداری ہاؤس نوابشاہ میں سیاسی عمائدین سے ملاقات کی اور سیاسی امور پر تفصیلی گفتگو کی۔ اس موقع پر سابق صدر مملکت نےسابق وزیراعظم شہباز شریف کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سابق وزیراعظم کو میں نے بنوایا تھا لیکن انہوں نے کام نہیں کیا،
میں اب نواز شریف کو وزیراعظم نہیں بننے دوں گا اب ملک کا آئندہ وزیراعظم پیپلز پارٹی کا ہو گا , سابقہ حکومت نے عوام کیلئے کوئی کام نہیں کیا۔
پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین نے علاقہ عمائدین سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی دوبارہ اقتدار میں آنے کےبعد روہڑی کینال پر بجلی کی پیداوار کیلئے ہائیڈرو سسٹم لگائے گی، نہری نظام میں بہتری آئے گی تو زرعی شعبے میں بہتری آئے گی۔
انہوں نے کہا کہ نواب شاہ کی آبادی میں اضافہ ہورہا ہے لہذا شہر کو بھی بڑھایا جائے گا، شہر میں ایک ایگریکلچر یونیورسٹی اور ضلع میں ایک پولیس یونیورسٹی قائم کی جائے گی جس میں امیدواروں کو پہلے تربیت دی جائے گی۔
خیال رہے کہ 2018 میں اقتدار میں آنے والی پی ٹی آئی کی حکومت کو عمران خان کے خلاف عدم اعتماد کی منظوری کے بعد گھر جانا پڑا تھا جس کے بعد پیپلزپارٹی اور پی ڈی ایم میں شامل تمام جماعتوں نے ایک اتحادی حکومت قائم کی تھی اور ن لیگ کے صدر میاں شہباز شریف کو وزیراعظم منتخب کیا تھا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/zardrai-one- ddf.jpg