وزیراعظم

  1. Muhammad Awais Malik

    عمران خان وزیراعظم بننے کے پہلے ہی دن بدل گئے تھے: جہانگیر ترین

    چئیرمین استحکام پاکستان پارٹی جہانگیر خان ترین نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے حوالے دے اہم انکشاف کردیا,انہوں نے بتایا کہ بڑی امید کے ساتھ روایتی سیاسی پارٹیوں کو چھوڑ کر نیا پاکستان بنانے والے لیڈر کے ساتھ کھڑے ہوئے تھے لیکن وہ صاحب جب وزیراعظم بنے تو امیدیں پوری نہ ہونے پر بہت افسوس ہوا۔...
  2. Muhammad Awais Malik

    شہباز شریف نے کام نہیں کیا، نواز شریف کو وزیراعظم نہیں بننےدوں گا: زرداری

    شہباز شریف کو میں نےو زیراعظم بنوایا مگر انہوں نے کام نہیں کیا، آصف علی زرداری سابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ شہباز شریف کو میں نے وزیراعظم بنوایا تھا مگر انہوں نے کام نہیں کیا۔ تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے زرداری ہاؤس نوابشاہ میں سیاسی عمائدین...
  3. Muhammad Awais Malik

    نواز شریف وزیراعظم بن کر ووٹ کی عزت کو بحال،معیشت بہتر بنائیں گے، خواجہ آصف

    پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر خواجہ آصف نے کہا ہے کہ نواز شریف وزیراعظم بن کر ووٹ کی عزت کو بحال کریں گے اور ملک کی معیشت بہتر کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما خواجہ آصف نے سیالکوٹ میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کی محبت کا...
  4. Muhammad Awais Malik

    جب پتہ ہے آئندہ وزیراعظم کون ہو گا، تو انتخابات کا جھنجھٹ کیوں؟ارشاد بھٹی

    جب پتہ ہے آئندہ وزیراعظم کون ہو گا، تو انتخابات کا جھنجھٹ کیوں؟: ارشاد بھٹی ہمیں انتخابات کے جھنجھٹ سے جان چھڑا لینی چاہیے اور ایک ریفرنڈم کروا لینا چاہیے: سینئر صحافی وتجزیہ کار سینئر صحافی وتجزیہ کار ارشاد بھٹی نے نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے پروگرام رپورٹ کارڈ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ...
  5. S

    وزیراعظم، آئی جی یا جج ایک ہی سرکاری گھررکھےگا:اسلام آباد ہائیکورٹ

    سرکاری ملازم کو صرف ایک گھر رکھنے کی اجازت ہے،اسلام آباد ہائیکورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ نے اہم ہدایات جاری کردیں، جس کے مطابق آئی جی اسلام آباد آئی جی ہاؤس یا جی ایٹ کے گھر میں سے ایک ہی رکھ سکتے ہیں ،اسی طرح وزیراعظم ہوں یا ہائیکورٹ کا جج ہو گھر ایک ہی رکھ سکے گا۔ جسٹس محسن اختر کیانی نے...
  6. Muhammad Awais Malik

    اگلی وزیراعظم مریم نواز ہوں گی،یقین دہانی کروادی گئی:عارف حمید بھٹی

    سینئر تجزیہ کار عارف حمید بھٹی نے کہا ہے کہ مریم نواز شریف اگلی وزیراعظم ہوں گی ، انہیں ان کے والد نے یہ یقین دہانی کروادی ہے۔ جی این این کے پروگرام "خبرہے" میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے عارف حمید بھٹی نے کہا کہ مریم نواز شریف نے بادی النظر میں ن لیگ کی قیادت سنبھال لی ہے،غیر مصدقہ اطلاع کے مطابق...
  7. Rana Asim

    وزیراعظم شہباز شریف نے ایک بار پھر عالمی سطح پر مسئلہ کشمیر اٹھادیا

    پاکستان نے ایک بار پھر عالمی سطح پر مسئلہ کشمیر اٹھا دیا، وزیراعظم شہباز شریف نے ایک کی اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس سے نیویارک میں ملاقات ہوئی، وزیراعظم نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے سامنے مسئلہ کشمیر اٹھادیا۔ شہباز شریف نے مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی مظالم اور انسانی حقوق کی...
  8. Rana Asim

    نام نہادوزیراعظم کی وجہ سے پاکستان اور جرنل صاحبان کو سبکی کا سامنا ہے:فواد

    سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے وزیراعظم شہباز شریف کو ان کے ایک ٹوئٹ پر تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وہ نام نہاد وزیراعظم ہیں جبکہ ان کی وجہ سے نہ صرف پاکستان بلکہ جنرل صاحبان کو بھی دنیا بھر میں سبکی کا سامنا ہے۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما وسابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا کہ...
  9. Rana Asim

    پیپلزپارٹی وزیراعظم سے نالاں، شکوے، شکایتوں کی طویل فہرست تیار

    حکومتی بڑی اتحادی جماعت پاکستان پیپلز پارٹی کے وزیراعظم کے کئی فیصلوں پر گلے شکوے، معاونین خصوصی کی تعیناتیوں، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل سمیت متعدد اہم فیصلوں پر مشاورت نہ کرنے اوراعتمادمیں نہ لینے کا شکوہ۔ وزیر اطلاعات کی جانب سے پیپلزپارٹی کے وزراء کی وزارتوں کی کارکردگی کو اجاگر...
  10. Rana Asim

    شہباز شریف کے خلاف عدم اعتماد کا خطرہ موجود ہے:شاہد خاقان عباسی

    سابق وزیراعظم اور رہنما مسلم لیگ (ن) شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کے خلاف کسی بھی وقت عدم اعتماد ہو سکتا ہے۔ نجی چینل آج نیوز کے پروگرام "اسپاٹ لائٹ" میں شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ یہ ضمنی الیکشن شفاف ہوا ہے، اگر اس میں مداخلت ہوتی تو (ن) لیگ کی 15 سیٹیں ہوتیں۔ان کا کہنا...
  11. Rana Asim

    برطانیہ میں نئی تاریخ رقم ہوگی؟برٹش انڈین وزیراعظم برسراقتدار آئے گا؟

    برطانیہ میں نئی تاریخ رقم ہونے جا رہی ہے جہاں پہلی بار برٹش انڈین شخص وزیراعظم بننے جا رہا ہے۔ بھارتی نژاد برطانوی شہری رشی سونک نے کنزرویٹو وزیراعظم بننے کی دوڑ جیت لی۔ انہیں 101 ووٹ ملے جبکہ پینی مارڈونٹ 83 ووٹ لے کر دوسرے اور لزٹرس 64 ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر رہیں۔ سابق برطانوی وزیراعظم بورس...
  12. S

    میری خواہش ہے اپنی زندگی میں بلاول کو وزیراعظم بناؤں : آصف زردری

    اسلام آباد سے آج بھی 18 ویں ترمیم پر جھگڑا ہے،آصف زرداری سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری کہتے ہیں کہ اپنے دور صدارت میں تمام پاورز وزیر اعظم کو منتقل کردئیے تھے، پاورز کے بدلے میں نے 18 ویں ترمیم لے لی تھی، 18ویں ترمیم صوبوں کو مضبوط کرتی ہے، میرا آج بھی اسلام آباد سے جھگڑا ہے، وہ کہتے ہیں...
  13. Rana Asim

    نسرین جلیل کی بطور گورنر سندھ تقرری پر صدر اور وزیراعظم میں ٹھن گئی

    پنجاب کے بعد سندھ میں بھی نئے گورنر کی تقرری پر بھی صدر مملکت اور وزیر اعظم میں ٹھن گئی ہے اور صدر نے وزیراعظم کی جانب سے گورنر سندھ کے عہدے پر نسرین جلیل کی تقرری کے لیے آئی سمری پر عمل درآمد عارضی طور پر روک دیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق اس معاملے پر ایوان صدر نے خاموشی اختیار کر رکھی ہے اسی...
  14. S

    اومی کرون کی نئی قسم:وزیراعظم کی فوری این او سی بحال کرنے کی ہدایت

    وزیراعظم کا این سی اوسی کو فوری بحال کرنے کا حکم وزیراعظم شہباز شریف نے اومی کرون وائرس کی نئی قسم کے بڑھتے ہوئے کیسز کا نوٹس لے لیا،انہوں نے این سی او سی کو فوری بحال کرنے کی ہدایت بھی کر دی،وزیراعظم نے این سی او سی کو فوری بحال کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے وزارت قومی صحت سے موجودہ صورتحال کے...
  15. Rana Asim

    وزیراعظم کے مشیر عون چودھری پر عطاتارڑ منشیات کی ترسیل کےالزامات لگاتے تھے؟

    پی ڈی ایم جماعتوں کی حکومت کے نتیجے میں عون چودھری کو وزیراعظم کے مشیر کا عہدہ دیئے جانے کی اطلاعات ہیں، اس حکومت میں ترین گروپ کے رہنما کو اہم عہدہ مل جائے گا مگر ماضی میں لیگی رہنما عطاتارڑ کا ان سے متعلق مختلف خیال تھا۔ عطاتارڑ کی ماضی میں عون چوہدری کے خلاف کی گئی بیان بازی کی ویڈیو وائرل...
  16. Rana Asim

    وزیراعظم جلسے میں جو خط لہراتے رہے اس کی کاپی میرے پاس بھی ہے: نجم سیٹھی

    سینئر تجزیہ کار وصحافی نجم سیٹھی نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے 27 مارچ کے امربالمعروف جلسے میں جس خط کا ذکر کیا وہ ان کے پاس بھی موجود ہے۔ سماجے رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں نجم سیٹھی نے کہا کہ وزیراعظم نے اپنے جلسے میں جس خفیہ خط کو لہراتے رہے ہیں وہ تو ان کے پاس...
  17. Rana Asim

    میچ فکسنگ کیلئےمیرے کھلاڑیوں کو بھاری معاوضے کا لالچ دیا جا رہا ہے:وزیراعظم

    کراچی ٹیسٹ میں قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی جارحانہ اننگز پر وزیراعظم نے مبارکباد پیش کرتے ہوئے سیاسی صورتحال پر اپنے اندر کی بات کہہ دی۔ تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں وزیراعظم نے قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم کو بہترین کھیل پیش کرنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ...
  18. Muhammad Awais Malik

    وزیراعظم کے ویژن کی کامیابی،پاکستان گوبل ماحولیاتی کابینہ کا رکن بن گیا

    وزیراعظم عمران خان کی جانب سے ماحولیاتی تبدیلی سے متعلق اہم پالیسیوں کو بین الاقوامی سطح پر سراہے جانے کا سلسلہ جاری ہے۔ خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق پاکستان 193 رکن ممالک کے ووٹوں سے گوبل ماحولیاتی کابینہ کا رکن منتخب ہوا، عالمی ماحولیاتی اسمبلی کی کابینہ کیلئے پاکستان کا انتخاب آئندہ 2...
  19. Rana Asim

    وزیراعظم نے جہانگیر ترین کو فون کب کیا ، کیا بات ہوئی؟ شہباز گل نے بتا دیا

    ڈاکٹر شہباز گل نے انکشاف کیا ہے کہ عمران خان اور جہانگیر ترین کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے، انہوں نے یہ بھی بتایا کہ اس رابطے میں وزیراعظم نے ان کی خیریت دریافت کی۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گل نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام الیونتھ آور میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ...
  20. Rana Asim

    انفارمیشن ٹیکنالوجی کے فروغ کیلئے وزیراعظم کا سٹارٹ اپ فنڈ کے قیام کا اعلان

    وزیراعظم عمران خان نے ملک میں آئی ٹی کے شعبے کو فروغ دینے کے لیے اسٹارٹ اپ فنڈ کے قیام کا اعلان کردیا۔ عمران خان کی زیر صدارت آئی ٹی کے شعبے سے متعلق اجلاس ہوا، جس میں وفاقی وزرا نے شرکت کی۔ اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے ملک میں آئی ٹی کے شعبے کی ترقی کے لیے تاریخی پیکج کی منظوری دی۔...