
وفاقی حکومت نے پاکستان تحریک انصاف کے دور میں شروع کیا گیا ٹین بلین ٹری منصوبہ جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، نام تبدیل کردیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت ان دنوں نئے مالی سال کے بجٹ2023-24 کی تیاریوں میں مصروف ہے، وفاقی حکومت نے اس دوران بجٹ میں ٹین بلین ٹری منصوبہ کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
تاہم وفاقی حکومت نے اس منصوبے کا نام تبدیل کرکے بلین ٹری سونامی منصوبے سے گرین پاکستان پروگرام کردیا جائے گا، منصوبے پر مجموعی طور پر125 ارب روپے کی لاگت آئے گی، جون 2024 تک منصوبے پر 26 ارب98 کروڑ روپے خرچ ہوں گے، جبکہ اگلے مالی سال میں اس منصوبے پر 3 ارب90 کروڑ روپے خرچ ہوں گے۔
خیال رہے کہ ٹین بلین ٹری منصوبہ اگست 2019 میں سابق وزیراعظم عمران خان کی ذاتی دلچسپی کے باعث شروع کیا گیا تھا۔