
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شہباز گل نے رمیش کمار سے معافی مانگ لی۔ وہ رمیش کمار کے گھر پہنچے اور اپنے ریمارکس پر معافی مانگتے ہوئے کہا کہ ’میں نے جو کہا آپ کو اس سے تکلیف پہنچی ہو گی، مجھے افسوس ہوا جو بھی ہمارے درمیان ہوا‘۔
رمیش کمار نے کہا کہ ٹی وی پر جو الفاظ کہے مجھے اس سے نقصان ہوا، آپ نے غلطی کا احساس کیا، جو گھر پر چل کر آئے اسے معاف کیا جاتا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1624312172896743424
اس پر رمیش کمار نے کہا کہ وہ سندھی ہیں اور یہاں روایت ہے کہ جب کوئی چل کر آپ کے گھر آ جائے تو اسے معاف کر دیا جاتا ہے۔ میں نے اپنی وکیل سے بھی کہہ دیا ہے کہ شہبازگل کے خلاف ہتک عزت کی درخواست واپس لے لیں۔
شہبازگل کی جانب سے رمیش کمار سے معذرت کچھ پی ٹی آئی کے لوگوں کو پسند نہ آئی فواد چودھری نے کہا کہ شہباز گل صاحب رمیش کمار جیسے لوٹے کو لوٹا کہنا Statement of Fact ہے اس پر معذرت نہیں بنتی، فورا َ توبہ کریں لوٹا لوٹا کہ کر واپس آئیں۔
https://twitter.com/x/status/1624465365160845312
ان کے جواب میں شہبازگل نے کہا فواد جی انہوں نے رجیم چینج میں لوٹا کریسی کی۔ ضمیر بیچا۔ یہ ایک فیکٹ ہے۔اور اس وجہ سے وہ ایک سیاسی لوٹے ہیں اور رہیں گے۔ TV پر تلخی میں ایک سخت لفظ ادا ہو گیا تھا جو دوستوں نے کہا گل صاحب آپ نے اس لئے کہہ دیا کیونکہ وہ اقلیت سے تھا- اللہ سے ڈر لگا اور صرف اس لفظ پر افسوس کیا۔
https://twitter.com/x/status/1624485093787185153
عمران ریاض کو بھی یہ بات نہ بھائی تو کہا کہ اگر شہباز گل کی بات غلط تھی تو اقلیت ہو یا اکثریت اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔ غلط غلط ہی رہے گا۔ اور اگر بات درست ہے تو پھر معافی کیوں؟ کیا رمیش کمار نے رجیم چینج کے لیے عمران خان کو دھوکہ نہیں دیا تھا۔ پہلے عمران خان کو دھوکہ دیا اور پھر یہ احسان کہ شہباز گل کو معاف بھی کر دیا۔
https://twitter.com/x/status/1624469971240890369
عمران ریاض کو بھی جواب دیتے ہوئے شہبازگل نے کہا کہ عمران جی رجیم چینج پر رمیش کمار نے جو دھوکہ دیا اس پر میرا اور سارے پاکستان کا ایک ہی موقف ہے۔ میں صرف اور صرف ایک لفظ پر افسوس کرنے گیا تھا جو ٹی وی پر تلخی میں ادا ہوا تھا۔ بہت سارے دوستوں نے مجھے کہا آپ نے وہ لفظ اس لئے کہہ دیا کیونکہ وہ اقلیت سے تھے- صرف اس لفظ پر افسوس کیا۔
https://twitter.com/x/status/1624483637642264577
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/imsahshsadda.jpg