
مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے گوجرانوالہ میں اپنے کارکنوں کے ساتھ استقبال کی ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ کارکنوں کے ساتھ گھلتی ملتی دکھائی دے رہیں اس ویڈیو پر ایک گانا لگایا گیا جس سے متعلق مریم نواز کا کہنا ہے کہ انہیں یہ گانا بہت پسند ہے۔
تفصیلات کے مطابق مریم نواز نے جب یہ گانا اور ویڈیو شیئر کی تو سوشل میڈیا صارفین نے غور کیا کہ جو گانا وہ اپنا پسندیدہ قرار دے رہی ہیں وہ تو دراصل اس کی گلوکار منوا سسٹرز نے عمران خان کیلئے گایا ہے جس کا وہ ایک ٹی وی پروگرام میں اعتراف بھی کر چکی ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1631648910648418305
اس پر نیک روح نامی صارف نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ گانا جنہوں نے گایا انہوں نے یہ گانا عمران خان کو ڈیڈیکیٹ کیا ہے، ششٹر (بہن) گانے تو چوری نہ کرو، ہوش کرو۔
https://twitter.com/x/status/1631914750706630656
جبکہ اسی پروگرام میں منوا سسٹرز نے ایک گانا مسلم لیگ ن کیلئے بھی گایا ہے اور خاص شہبازشریف کو ڈیڈیکیٹ کیا ہے۔ وہ گانا "کوئی نواں لارا لا کے سانوں رول جا، چوٹھیا وے اک چوٹھ ہور بول جا" ہے۔ اس گانے کو شیئر کرتے ہوئے خرم نامی صارف نے کہا کہ مسلم لیگ ن کو چاہیے کہ وہ اپنی مہم کیلئے یہ اصل گانا استعمال کریں بجائے اس کے کہ وہ تحریک انصاف کیلئے گایا گیا گانا چوری کریں۔
https://twitter.com/x/status/1631909720817557505
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/3maryamsongcredit.jpg