نواز شریف ایک دفعہ پھر ہیوی مینڈیٹ کے نیچے
پاکستان میں بیشمار ٹیلی ویژن کے چینلز ہیں ، وہ سب ایک مشوره متحدہ قومی موومنٹ کے دیتے ہیں کے اس پارٹی کو الطاف بھائی سے جان چھڑا لینی چاھئے مگر کوئی بھی یہ مشورہ پاکستان مسلم لیگ اور پاکستان پیوپلز پارٹی کے لوگوں کو نہیں دیتا
آخر کیوں ؟
ان تینوں پارٹیوں میں ایک بات قدر مشترک ھے کے ان تمام پارٹیاں کے سربراہان پاکستان اور اسکی عوام کے ساتھ غداری کر رہیں ہیں مگر مشورہ صرف ایک پارٹی کے ورکرز کو کیوں ؟
پاکستان شائد دنیا میں واحد ملک ہے جس کے لیڈران غدار وطن ہیں اور پارلیمنٹ میں ٨٠ فیصد قانون ساز عادی مجرم مگر پاکستان پھر بھی چل رہا ہے . پاکستان میں " جن لوگوں " نے نواز شریف کو ہیوی مینڈیٹ لے کر دیا تھا. انکا بندہ ایک دفعہ پھر اس ہیوی مینڈیٹ کے نیچے کچلا گیا ہے . پاکستانی میڈیا کے اکثر دانشور یہ کھل کر نہیں کہ رہے کے نواز شریف بحثیت ہیوی مینڈیٹ لیڈر مکمل طور پر ناکام ہو چکے ہیں اور انھوں نے پاکستان کے تمام اداروں کو بھی ناکامی سے دو چار کر دیا اور فیصلہ سازی کی طاقت انکو چھو کر بھی نہیں گزری جسکے نتیجے میں فوج ایک فیصلہ کن رول ادا کر رہی ہے
پارلیمنٹ میں نواز شریف کی نے ایک دفعہ پھر لکھی ہوئی تقریر کی مگر انکی باڈی لفظوں کا ساتھ نہیں دے پا رہی تھی گویا انھوں نے انکی حکومت اور اسٹیبلشمنٹ نے آج آفیشل طور پر شکشت تسلیم کر لی کے نہ حکومت ادارے چلا پائی اور اداروں خود کیسے چلتے جب انکی تعیناتی پسند اور نہ پسند سے کی گئی ہو .
.................پاکستان میں جمہریت ایک دفعہ پھر ہار گئی
یہ ایک فضول جملہ ہے ، پاکستان میں جمہوریت کبھی ای ہی نہیں تھی ، یہ ایک معقول بات ہے
فراڈ کر کے اپ بھاگ تو سکتے ہیں جیسے زرداری بھاگا مگر اپ حکومت نہ کبھی پہلے پوری کر سکے اور نہ اب کر سکیں گے
تو بچو ، جمہوریت میں کرپشن ہوتی ہے مگر اسوقت تک جب تک جنرل راحیل نہ ا جاے
تو بچو چھڑی سے مسلہ حل نہیں ہوتا ، اگر چھڑی والا مشرف ہو
پاکستانی جمہوریت پر ایک جملہ لکھنا بھی وقت کا ضیاء ہے مگر جسطرح جمہوریت کے کھیل کے پیچھے جسطرح پاکستان کے ساتھ زنا بلجبر کیا گیا ہے اس پر لکھنا زیادہ انصاف ہے . کیا دنیا کے کسی ملک میں دو پارٹیاں نے اپس میں ہاتھ ملایا ہے ؟
اگر نواز شریف میں ذرا بھی لیڈرشپ کی شد بد ہوتی تو وہ پاکستان مسلم لیگ بطور ایک پارٹی زندہ رکھتی . وہ کبھی بھی دوسری پارٹی کے ساتھ ہاتھ نہ ملاتی بشتریکہ کے انکے خلاف ایک اور بڑ ی پارٹی ہوتی
میرے خیال میں پاکستان مسلم لیگ نے جو سب سے بڑا ظلم کیا وہ پچھلے ٥ سالوں میں فرینڈلی اپوزیشن کا رول ادا کر کے کیا
اس دوران پاکستان کے تمام ادارے تباہ ہو گئے . اس سے بڑا ظلم ان پاکستانیوں نے کیا جنھوں نے اپنی ایک بوٹی کے لئے ان دونوں پارٹیوں کو الیکشن ٢٠١٣ میں ووٹ دئے یہ جانتے ہوے بھی کے دونوں پارٹیاں کیا گل کھلا رہی ہیں . ہم امومن اپنے گریبانوں میں نہیں جھانکتے اورساری ذمہ داری سیاستدانوں پر ڈال کر فارخ ہو جاتے ہیں . جن پٹھانوں کا پورے پاکستان میں مذاق اڑایا جاتا ہے وہ قوم یہ غلطی اکثریت میں ہر دفعہ نہیں کرتی
تمام دنیا کی طرح پاکستان ٢٠١٥ سے نکل کر ٢٠١٦ میں داخل ہوا چاہتا ہے مگر پاکستان کی بیشتر پارٹیاں ابھی تک ٩٠ کے عشرے کو سیاست میں پھانسی ہوئی ہے . انکا طریقہ واردات ابھی تک وہی ہے بلکے اس سے بھی گیا گزرا ہے . ٣٥ سال سیاست میں گزرنے کے باوجود روایتی پارٹیوں کے لیڈران سمجھ ہی نہیں سکے کے اثر حاضر کے تقاضے کیا ہیں
کہتے ہیں نواز شریف بڑے خوشقسمت ہیں ہیں کے انکی بار یاں لگی ہوئی ہیں مگر میں کہتا ہوں نواز شریف بہت بدقسمت ہیں جنہیں اتنے موقے ملے مگر وہ سب زائے گیے اور پاکستان اور پاکستانی انسے زائدہ بدقسمت جن کے سروں پر یہ عذاب نازل بار بار نازل کیا گیا .
ایک دفعہ پھر بدقسمتی کے انکے پلے میں بڑ ی چپ سرکار پڑ گئی جنھوں نے سب کی ٹانگیں اٹھا دی ہیں . زرداری کے پلے چودھری پڑا تھا مگر وہ خود نیت کا چور تھا ورنہ اسکی حکومت پورا وقت نہ نکالتی . نواز شریف نے پورے پانچ سال زرداری کی مدد کی چونکے انکا عدلیہ میں ہاتھ پڑتا تھا اور اس وقت کے بڑے فوجی کے ہاتھ میں کچھ تھما دیا تھا تو انھوں نے ہاتھ ہلکا رکھا
قمست کی ستم ظریفی کے نواز شریف کو سیاسی گٹی ایک فوجی نے دی تھی مگر پھندا بھی ایک فوجی کے ہاتھوں تیار ہے
اچھا ہوا جنرل راحیل کے شائد کوئی بھائی نہیں ورنہ پاکستانیوں کے یہ اچھے دن کہاں سے اتے؟
جو بڑے فوجیوں کا آجکل " طریقہ واردات " ہے ، لگتا ہے نواز شریف کو بھی خواجہ عدالت سے کچھ سیکنڈز کی سزا ہو گی اور موصوف گیلانی صاحب بن جائیں گے مگر کیا بچ بھی پائیں گے ؟
ان تین بڑ ی پارٹیوں کے لیڈرز کی حکمت عملیوں کی وجہ سے پاکستان کو کتنا نقصان ہوا ، آج تک کبھی کسی نے سوچا ہی نہیں تو گننے کون بیٹھے گا ؟
پاکستان مسلم لیگ اور پاکستان پیوپلز پارٹی کے سیاستدان اور سپپورٹرس آج یہ تو ضرورر سوچتے ہوں گے کے
دونوں پارٹیوں کے نظریات میں تو بہت فرق تھا ، آج یہ دونوں اکھٹی کیسے ؟
دونوں پارٹیوں نے مہاجر قومی موومنٹ کے خلاف آپریشن کیا ، آج انکے ساتھ کیوں کھڑے ہیں ؟
میں اس فورم پر ایک سوال رکھ رہا ہوں
پاکستان کی تینوں بڑی پارٹیوں کے لیڈران نے اپنی ووٹرز کے جذبات کے ساتھ مکروہ کھیل کھیلا اور اپنی مکروہ لیڈرشپ سے پاکستان اور پاکستانیوں کو ناقابل تلافی نقصان پونچایا . یہ واضح ہے کے سب پارٹیوں کے لیڈرز کے سامنے اپنے ذاتی مفاد ہیں
پھر پاکستان کا میڈیا اس پارٹی کے ووٹرز سے باقی ٢ پارٹیوں کے لیڈرشپ سے جان چھڑانے کے مشورے کیوں نہیں دیتا ؟