
سابق وزیر داخلہ اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ سیلاب میں متاثرین کی مدد کے بجائے کمپنی کی مشہوری کو لوگ خوب سمجھتے ہیں۔
سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ چین، دبئی، قطر اور سعودی عرب نے بھی اس مرتبہ مدد نہیں کی نہ ہی عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کا بیل آؤٹ پیکج ابھی تک آیا ہے۔
شیخ رشید نے بتایا کہ امریکی امداد کی شرائط پر چین کو شدید تحفظات ہیں اور 90 دن کی بجائے صرف 45 دن کے زر مبادلہ کے ذخائر رہ گئے ہیں۔ مولانا فضل الرحمان اور ٹی ٹی پی کا فاٹا کے انضمام پر ایک ہی مؤقف ہے جبکہ سیلاب میں مدد کے بجائے کمپنی کی مشہوری کو لوگ خوب سمجھتے ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1553610880050659328
یاد رہے کہ وزیراعظم نے آج بلوچستان کا دورہ کیا ہے جہاں متاثرین کے کیمپوں کا دورہ کیا اس دوران وہ متاثرین سے پشتو زبان میں گفتگو کرتے رہے اور متاثرین کو دو وقت کا کھانا بھی نہ ملنے اظہار برہمی کیا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/rasheed%20ss%20fld.jpg