Atif
Chief Minister (5k+ posts)
آپ کو عمران کا دفاع کرنے کو کبھی نہیں کہا .صرف یہ گزارش کی تھی کہ شریفوں کی پشت پناہی تو نہ کریں ..اور اگر کرنی بھی ہے تو کھل کر کہیں کہ آپ نونر ہیں ..اس میں شرمانے والی تو کوئی بات نہیں .
میں صرف اور صرف عمران کو اس کی ایمانداری کی وجہ سے پسند کرتی ہوں ..اور اگر اسے مرکز میں حکومت مل جاتی اور وہ ہماری امیدوں پر پورا نہ اترتا تو سب سے پہلے اس کے خلاف علم بھی میں ہی بلند کرتی ..ملک کے وفادار ہے ..شخصتیوں کے نہیں .
اگر میری بات بری لگی تو آیندہ آپ کو کبھی کوٹ نہیں کروں گی .گستاخی کی معافی چاہتی ہوں .
آپ کا جانے کیوں خیال ہے کہ میں نے یا تاری بھائی نے کبھی شریفوں کی پشت پناہی کی ہے؟؟ یا تو آپ سمجھنا نہیں چاہتیں یا محض تفریح لینے کو یہ بات کرتی ہیں ورنہ ہماری پوسٹس پڑھ کر وہ لوگ جنھہیں میں بند دماغ سمجھتا تھا وہ بھی جان گئے ہیں کہ ہم نے کبھی یہ گناہ نہیں کیا لیکن آپ ہر دفعہ یہی الزام لے کر آجاتی ہو۔ اگر سوال کا جواب نہیں تو اسکا یہ مطلب تو نہیں کہ آپ فتوے بانٹتی رہیں کہ بات کرنے والا نونر ہے۔ ہر وقت پی ٹی آئی کی حمائیت میں نعرے لگانا مجھے تو کچھ خوشامدی طریقہ لگتا ہے اسی لئے جب تنقید نہیں کرتا تھا تب بھی پی ٹی آئی کو سر پر سوار نہیں کیا ہوا تھا کہ ہر جائز ناجائز بات پر دفاع کرنے بیٹھ جاوں۔
اور جب میں ان مذہب فروشوں سے الجھتے ہوئے کبھی نہیں شرمایا تو عمران خان کے چوزے کیا چیز ہیں کہ اگر ن لیگ پسند ہوتی تو خود کو نونر کہتے ہوئے شرماتا۔
کوٹ کریں بےشک مجھے کوئی مسلہ نہیں لیکن اگر ن لیگ وغیرہ کی ممبر شپ بانٹنی ہے تو واقعی میری طرف سے خود درخواست ہے کہ کوٹ نہ کیا کریں۔