
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ اعظم سواتی جس ویڈیو کا بار بار ذکر کر رہے ہیں اور جس کی بنیاد پر یہ سب کہہ رہے ہیں وہ ویڈیو انہوں نے خود بنائی۔
نجی چینل جیو کے پروگرام ’’جرگہ‘‘ میں میزبان سلیم صافی سے بات چیت کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہا کہ کون سا غیرت مند آدمی ویڈیو لیک پر کہتا ہے کہ ہاں یہ میری ویڈیو ہے؟
انہوں نے کہا کہ ویڈیو انہوں نے خود بنائی، عمران خان سادہ آدمی ہیں ان کو سمجھ نہیں آ رہی۔ فیصل واوڈا نے مزید کہا کہ اعظم سواتی کے پاس اگر ویڈیو اوریجنل ہے تو ان کے پاس ویڈیو کیسے آئی؟ ان کے پاس اوریجنل ویڈیو ہے تو باقیوں کے پاس جعلی کیسے ہے؟
سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ ویڈیو سے متعلق اعظم سواتی کا سارا بیانیہ جھوٹا ہے، پہلے انہوں نے ویڈیو کو لے کر احتجاج کیا، پھر روئے، پھر مارچ کیا، اور جب کسی چیز سے بات نہ بنی اور اصلیت کھل گئی تو سوشل میڈیا پر فوج کو ماں بہن کی گالیاں دیں۔
https://twitter.com/x/status/1597106052927229952
پی ٹی آئی سے نکالے گئے فیصل واوڈا کا یہ بھی کہنا ہے کہ اعظم سواتی کے الزامات کی خود سپریم کورٹ نے تردید کی ہے جس سے سارا بیانیہ دھڑام سے گر گیا۔
فیصل واوڈا نے الزام لگایا کہ انہوں نے یہ ویڈیو ہمدردی حاصل کرنے کیلئے سینیٹ میں لیڈر آف اپوزیشن بننے کی غرض سے خود بنائی۔ تاہم ان کے اس مؤقف پر سوشل میڈیا پر خوب تنقید کی جا رہی ہے۔
Last edited by a moderator: