
سندھ ہاؤس سے تحریک انصاف کے ایم این ایز کی برآمدگی سے قبل دیکھئے سابق وزیراعظم سمیت پی پی رہنما کیا غلط بیانی کرتے رہے؟
حکمران سیاسی جماعت پی ٹی آئی کے ارکان قومی اسمبلی کو انہی کی جماعت کے خلاف تحریک عدم اعتماد میں استعمال کرنے کیلئے پیپلزپارٹی نے متعدد ارکان پارلیمنٹ کو سندھ ہاؤس میں رکھا ہوا ہے، اس متعلق جب پی پی رہنماؤں سے پوچھا گیا تو انہوں نے جھوٹ کہا کہ ہمارے پاس سندھ ہاؤس میں کوئی رکن قومی اسمبلی نہیں ہے۔
جب کہ حقیقت اس کے برعکس تھی، پی پی رہنما اور سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے بھی اس حوالے سے انکار کیا جب کہ انہی کی جماعت کے فیصل کریم کنڈی نے یہ ضرور کہا کہ وہاں صرف پیپلزپارٹی کے ارکان کیلئے انتظامات کیے گئے ہیں۔ اس سے پہلے وہ بھی کہہ چکے تھے کہ وہاں کوئی رکن موجود نہیں۔
میڈیا پر خبریں نشر ہونے کے بعد پیپلزپارٹی کو ان حکومتی ارکان کو مجبوراً سامنے لانا پڑا، وہاں مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب اور عطا اللہ تارڑ بھی موجود ہیں، جب حکومتی ارکان کے انٹرویوز میڈیا پر آئے تو پتہ چلا کہ یہ ارکان مبینہ طور پر حکومت کے خلاف ووٹ دینے پر رضامند ہیں اور حکومتی ہاتھوں کا کھلونا بن گئے ہیں۔
اس حوالے سے وزیراعظم بھی اپنے خطاب میں بات کی تھی کہ وہ اس طرح کی خبروں سے واقف ہیں، تاہم پی ٹی آئی کے ایم این اے راجا ریاض نے وزیراعظم کی کرپشن اور مہنگائی کیلئے بنائی گئی پالیسی سے اختلاف کرتے ہوئے میڈیا پر آ کر چیلنج کیا کہ عمران خان پارلیمانی پارٹی کا اجلاس بلائیں۔
راجا ریاض نے کہا کہ پارلیمانی پارٹی کا اجلاس بلا لیں اس میں اگر 24 ایم این اے کم نہ ہوں تو میں ذمہ دار ہوں۔ انہوں نے اپنی پارٹی کے ایم این ایز کے بکنے کی خبروں کو رد کرتے ہوئے کہا کہ کسی نے پیسے نہیں دیئے ہم نے اپنے ضمیر کے مطابق ووٹ دینا ہے۔
پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی نے یہ بھی کہا کہ پارلیمنٹ لاجز میں جو واقعہ پیش آیا وہ کل کو ہمارے ساتھ بھی ہو سکتا ہے۔ نجی ٹی وی چینل کے صحافی و اینکر کاشف عباسی نے سوال کیا کہ ضمیر اب کیوں جاگا آپ لوگ ڈھائی سال سے کیا کر رہے تھے؟ عمران خان سے اختلافات تھے تو 6 ماہ پہلے مستعفی کیوں نہیں ہوئے؟
راجا ریاض نے اس سوال کے جواب میں کہا کہ عمران خان نے پہلی بار پارلیمنٹ لاجز واقعے میں ارکان کو گرفتار کرایا، ہمیں مہنگائی اور کرپشن کے خلاف عمران خان کی پالیسیوں سے اختلاف ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/gil11.jpg