سعودی عرب اور ایران کے درمیان سفارتی تعلقات بحال، پاکستان کا خیرمقدم

saudia-iran-china-and-pak.jpg

معاہدہ انتہائی خوش آئند ہے، ہمیں یقین ہے کہ اس اہم پیشرفت سے خطے میں امن واستحکام آئے گا : ترجمان دفتر خارجہ

سعودی عرب کے سرکاری ذرائع ابلاغ کے مطابق سفارتی تعلقات بحال کرنے کا سعودی عرب اور ایران کے مابین چین کی ثالثی میں معاہدہ طے پا گیا ہے،

دونوں ممالک کے متعلقہ حکام کے درمیان 6 سے 10 مارچ تک مذاکرات جاری رہے تھے۔ سعودی عرب اور ایران میں سفارتی تعلقات معمول پر آنے پر ترجمان دفتر خارجہ پاکستان نے بیان دیتے ہوئے کہا کہ یہ معاہدہ انتہائی خوش آئند ہے، ہمیں یقین ہے کہ اس اہم پیشرفت سے خطے میں امن واستحکام آئے گا۔

سعودی عرب اور ایران کے مابین معاہدے کے مطابق دونوں ممالک 2 مہینوں کے اندر سفارتخانے کھولنے کے ساتھ ایک دوسرے کے اندرونی معاملات میں مداخلت کے علاوہ خودمختاری کے احترام پر راضی ہو گئے ہیں ۔ معاہدے کے حوالے سے جاری اعلایہ میں کہا گیا ہے کہ معاہدے کا مقصد دونوں ملوکں میں اپنے اختلافات سفارتکاری اور بات چیت کر کے حل کرنا ہے۔ اس سفارتی پیشرفت کے بعد سعودی عرب اور ایران کے وزرائے خارجہ کے مابین براہ راست ملاقات جلد متوقع ہے۔

https://twitter.com/x/status/1634235380923809793
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ سائنس، معیشت ودیگر شعبوں میں تعاون کیلئے 1998ء کے معاہدے کو بھی دوبارہ سے فعال کیا جائے گا۔ گزشتہ سال دسمبر میں چین کے صدر شی جن پنگ کے دورہ سعودی عرب نے چینی صدر کو مشرق وسطیٰ کے رہنمائوں کے ساتھ اکٹھا کیا تھا، جس کے بعد عرب میڈیا میں بہت سی قیاس آرائیاں کی گئی تھیں۔ ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے بھی گزشتہ ماہ چین کا دورہ کیا تھا جس کی عرب میڈیا میں خاصی تشہیر کی گئی تھی۔ ریاض اور تہران نے مشترکہ بیان میں چینی قیادت کا شکریہ ادا کیا ۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق سعودی عرب اور ایران کے مابین چائنا کے دارالحکومت بیجنگ میں طے پانے والے اس تاریخی معاہدے کیلئے چین کی دوراندیش قیادت کا کردار ستائش کے قابل ہے جبکہ دونوں ملکوں کی ذہین قیادت مبارکباد کی مستحق ہے۔ پاکستان امید کر رہا ہے کہ اس مثبت قدم سے ہم آہنگی اور علاقائی تعاون کے ایک راستے کا تعین ہو گا، ہم خطے اور مشرق وسطیٰ میں اپنا تعمیری کردار ادا کرتے رہیں گے۔
 
Last edited by a moderator:

Aristo

Minister (2k+ posts)
China ke madad say yani Pakistan do Muslim countries main sulha tak karwanay k qabil nahi raha
 
Raja7866

Pessimistic approach. Pakistan is dealing with the disable devil Imran Khan at the moment who has caused so many blunders especially in foreign affairs.
 
Kavalier

Chief Minister (5k+ posts)
Pakistan ki kiya auqat hay, yeah aisi hi hay jesay gaon k chaudary larh bethay hon aur unka miraasi kehay k aao mayn tum dono ki sulah kara deta hoon
 
Husaink

Prime Minister (20k+ posts)
saudia-iran-china-and-pak.jpg

معاہدہ انتہائی خوش آئند ہے، ہمیں یقین ہے کہ اس اہم پیشرفت سے خطے میں امن واستحکام آئے گا : ترجمان دفتر خارجہ

سعودی عرب کے سرکاری ذرائع ابلاغ کے مطابق سفارتی تعلقات بحال کرنے کا سعودی عرب اور ایران کے مابین چین کی ثالثی میں معاہدہ طے پا گیا ہے،

دونوں ممالک کے متعلقہ حکام کے درمیان 6 سے 10 مارچ تک مذاکرات جاری رہے تھے۔ سعودی عرب اور ایران میں سفارتی تعلقات معمول پر آنے پر ترجمان دفتر خارجہ پاکستان نے بیان دیتے ہوئے کہا کہ یہ معاہدہ انتہائی خوش آئند ہے، ہمیں یقین ہے کہ اس اہم پیشرفت سے خطے میں امن واستحکام آئے گا۔

سعودی عرب اور ایران کے مابین معاہدے کے مطابق دونوں ممالک 2 مہینوں کے اندر سفارتخانے کھولنے کے ساتھ ایک دوسرے کے اندرونی معاملات میں مداخلت کے علاوہ خودمختاری کے احترام پر راضی ہو گئے ہیں ۔ معاہدے کے حوالے سے جاری اعلایہ میں کہا گیا ہے کہ معاہدے کا مقصد دونوں ملوکں میں اپنے اختلافات سفارتکاری اور بات چیت کر کے حل کرنا ہے۔ اس سفارتی پیشرفت کے بعد سعودی عرب اور ایران کے وزرائے خارجہ کے مابین براہ راست ملاقات جلد متوقع ہے۔

https://twitter.com/x/status/1634235380923809793
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ سائنس، معیشت ودیگر شعبوں میں تعاون کیلئے 1998ء کے معاہدے کو بھی دوبارہ سے فعال کیا جائے گا۔ گزشتہ سال دسمبر میں چین کے صدر شی جن پنگ کے دورہ سعودی عرب نے چینی صدر کو مشرق وسطیٰ کے رہنمائوں کے ساتھ اکٹھا کیا تھا، جس کے بعد عرب میڈیا میں بہت سی قیاس آرائیاں کی گئی تھیں۔ ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے بھی گزشتہ ماہ چین کا دورہ کیا تھا جس کی عرب میڈیا میں خاصی تشہیر کی گئی تھی۔ ریاض اور تہران نے مشترکہ بیان میں چینی قیادت کا شکریہ ادا کیا ۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق سعودی عرب اور ایران کے مابین چائنا کے دارالحکومت بیجنگ میں طے پانے والے اس تاریخی معاہدے کیلئے چین کی دوراندیش قیادت کا کردار ستائش کے قابل ہے جبکہ دونوں ملکوں کی ذہین قیادت مبارکباد کی مستحق ہے۔ پاکستان امید کر رہا ہے کہ اس مثبت قدم سے ہم آہنگی اور علاقائی تعاون کے ایک راستے کا تعین ہو گا، ہم خطے اور مشرق وسطیٰ میں اپنا تعمیری کردار ادا کرتے رہیں گے۔
پاکستان اب دنیا کے منظر پر مکمل طور پر کھڈے لائن لگ چکا ہے کسی بھی بین الاقوامی چینل پر پاکستان کا ذکر نہیں ہوتا سواۓ حادثات وغیرہ کے انڈیا بڑی تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے ، انڈیا میں جس وقت جی ٹونٹی کی کانفرنس ہوری تھی ہمارے ادارے اپنے شہریوں کو ننگا کرکے ان کی تصویریں لینے مصروف تھے