Hunain Khalid
Chief Minister (5k+ posts)

زرمبادلہ کے ذخائر میں 25 کروڑ ڈالر سے زائد کی کمی
ملکی زرمبادلہ کے ذخائرمیں گزشتہ ہفتے پچیس کروڑ ڈالر سے زائد کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد زرمبادلہ کے ذخائر بیس ارب ستائیس کروڑ اٹھاون لاکھ ڈالر کی سطح پر آ گئے_
اسٹیٹ بینک کے مطابق ایک ہفتے کے دوران ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں بائیس کروڑ تریسٹھ لاکھ ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ اٹھائیس جنوری کو زرمبادلہ کے ذخائر بیس ارب پچاس کروڑ اکیس لاکھ ڈالر کی سطح پر موجود تھے،جو چار فروری کو کم ہوکر بیس ارب ستائیس کروڑ اٹھاون لاکھ ڈالر ہوگئے_
حکام کا کہنا ہے کہ اس عرصے میں مرکزی بینک ذخائر پندرہ ارب تینتالیس کروڑ چون لاکھ جبکہ نجی بینکوں کےذخائر چار ارب چوراسی کروڑچار لاکھ ڈالرریکارڈ کئے گئے_
ماہرین کے مطابق آئی ایم ایف سے قرضے کی قسط جاری ہونے کے بعد زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافے کا امکان ہے۔
http://urdu.abbtakk.tv/story-foreign-reserves-decreases-08022016-upd/
- Featured Thumbs
- http://urdu.abbtakk.tv/wp-content/uploads/2014/10/dollars.jpg
Last edited by a moderator: