
وفاقی حکومت اور اداروں کی جانب سے میڈیا ہاؤسز اور صحافیوں کے خلاف کریک ڈاؤن پر سابق وزیراعظم عمران خان نے ٹوئٹ کیا تو اینکر پرسن عمران ریاض نے امید ظاہر کی کہ ارشد شریف اور صابر شاکر واپس آئیں گے۔ اس پر عظمیٰ بخاری بھڑک گئیں۔
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ میرے کرن ارجن آئیں گے ،آئیں گے ، وہ تو ٹھیک ہے لیکن بھاگے کیوں تھے،سوال یہ ہے
https://twitter.com/x/status/1558922413081075714
اس کے جواب میں عمران ریاض نے کہا کہ بخاری صاحبہ میرے دونوں بھائی کرپشن منی لانڈرنگ اور فراڈ کر کے نہیں گئے۔ وہ پوچھنا تھا کہ نواز شہباز شریف اور ان کے بچے جو مفرور اشتہاری ہیں کیوں بھاگے اور کب آئیں گے؟
انہوں نے مزید کہا مریم نواز آئندہ ٹوئٹ کی ڈیوٹی لگائے تو کوئی اچھا سا موضوع ڈھونڈ لینا جس میں آل شریف نے عزت کی گنجائش چھوڑ رکھی ہو۔
https://twitter.com/x/status/1558932146886426624
جواب میں عظمیٰ بخاری بھی پیچھے نہ ہٹیں اور جوابی ٹوئٹ میں کہا میرا نام عمران ریاض نہیں جو صحافت کے نام پر سیاسی ورکر ہیں جو میری کوئی ٹویٹ کرنے کی ڈیوٹی لگائے اور آپکے بھائی اتنے پارسا تھے تو بھاگے کیوں؟ آپ کے سب سے بڑے بھائی آپ کے ہم نام نے تو زکوٰۃ اور خیرات کے نام پہ منی لانڈرنگ اور فراڈ تو کر لئے لیکن اسکو مانا تو نوکری جائے گی۔
https://twitter.com/x/status/1558934142158618626
عمران ریاض نے بھی کرارا جواب دیا اور کہا بخاری صاحبہ اپنے وزیراعظم سے پوچھنا میں کون ہوں؟ آپکی بھی عجیب زندگی ہے کبھی زرداری تو کبھی شریفوں کے گندے کپڑے دھوتی ہیں اور اب تو ان کے ساتھ ساتھ انکی اولاد اور مولانا کے گندے کپڑے بھی دھو رہی ہیں۔ تھکاوٹ کے اثرات دماغ پر پڑتے ہیں کوئی بات نہیں آرام کیجئے کل بھی کام کرنا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1558943416620285954
اس ٹوئٹ پر عظمیٰ بخاری بھڑک گئیں اور لکھا کہ آپکو اب آپکی زبان میں جواب دینا پڑے گا، سارے ملک کو پتا ہے آپ کون ہیں، میں کچھ بھی کررہی ہوں، کتے نہیں نہلا رہی آپکی طرح آپ کے مالک کے، میری تھکاوٹ کی چھوڑیں آپکو لگتا ہے اپنے ہم نام والی ادویات استعمال کرنے کی لت لگ گئی ہے، علاج کرائیں زندگی بہت قیمتی ہے۔
https://twitter.com/x/status/1558944411496714241
عمران ریاض نے وضاحت سے بڑے تحمل سے کہا کہ میرے پاس اپنے 6 شکاری کتے ہیں مگر آپکو کیسے پتہ کہ میں کبھی کبھی انہیں خود بھی نہلا دیتا ہوں۔ مگر زرداریوں شریفوں اور درجن بھر جماعتوں کی خوشامد کرنا انکے گندے کپڑے دھونا اس سے بہتر ہے کہ بندہ اپنے کتے کو نہلا لے۔ کم سے کم غلامی تو نہیں ہوگی ناں۔
https://twitter.com/x/status/1558946195577442304
اینکر پرسن نے مزید کہا کہ میں آپ کی ذہنی حالت سمجھ سکتا ہوں آپ نے زرداری کو خوش کرنے کے لیے شریفوں اور پھر شریفوں کو خوش کرنے کے لیے زرداریوں کو گالیاں دیں۔ پھر یہ اکٹھے ہو گئے تو وہ مثال تو آپ نے سنی ہوگی کہ "کھسیانی بلی کھمبا نوچے"
https://twitter.com/x/status/1558946772696924165
یہ بحث یہاں پر بھی نہیں رُکی عظمیٰ بخاری نے عمران ریاض کو کہا کہ اچھا کیا بتا دیا،اسی لئے آپکی زبان اور حرکتیں بھی جانوروں جیسی ہو گئی ہیں، کبھی کبھی انسانوں کے ساتھ بھی رہ کر دیکھ لیں شاید آپکے مرض میں افاقہ ہو اور کہیں تو دماغی ڈاکٹر سے ٹائم لے دوں، کوئی ادویات بدل دے تو شاید بہتری ہو جائے۔
https://twitter.com/x/status/1558947079556370435
عمران ریاض نے لکھا ویسے آپ کے پاس اتنے اچھے ڈاکٹر ہوتے تو لیڈر کو باہر کیوں بھیجتے؟
https://twitter.com/x/status/1558948679809175553
انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر میں نے آپکو کسی موافق جانور سے تشبیہ دے دی تو پھر آپ عورت کارڈ بیچ میں لے آئیں گی۔ میں نے تو صرف آپکو آئینہ دکھایا ہے۔ اب اس میں کچھ بھیانک دکھائی دیا تو صبر کریں ہمیں تو نا ڈرائیں۔
https://twitter.com/x/status/1558948445834051589
عظمیٰ بخاری بھی کہاں ہار ماننے والی تھیں کہا کبھی آپ کو اپنا ماضی یاد آتا ہے جو کئی بار آپ مجھے ذاتی طور پر بتا چکے ہیں، شہباز شریف کی مہربانیوں والے؟؟؟ آنکھ کا اندھا نام نین سکھ سنا تو ہوگا۔
https://twitter.com/x/status/1558948027678826497
عمران ریاض نے بات ختم کرتے ہوئے کہا ویسے زبان بوٹ پر ہو تو منہ کا ذائقہ خراب ہو ہی جاتا ہے۔ مگر اس میں ہمارا کیا قصور ہے۔
https://twitter.com/x/status/1558950438065606659