روس سے خام تیل کی خریداری کا معاملہ، پاکستان نے پہلا آرڈر دیدیا

russia-hs.jpg

پاکستان نے روس سے سستے داموں خام تیل خریدنے کے معاملے کو حتمی شکل دیتے ہوئے پہلا آرڈر دیدیا ہے۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ہفتے کے روز کراچی میں روسی وفد نےپاکستانی حکام سے حتمی ملاقات کی جس میں تیل کی خریداری کے معاہدے سے متعلق تمام اہم امور طے کیے گئے، ان امور میں ادائیگی کے طریقہ کار بھی شامل رہے۔

13 اپریل سے 15 اپریل تک جاری رہنے والے مذاکرات میں کچھ معمولی نوعیت کے امور طے نہیں پاسکے تاہم یہ امور بعد میں بے طے کرلیے جائیں گے، مذاکرات کے حوالے سے میڈیا کو تفصیلا ت بتانےسے گریز کیا جارہا ہے ۔


دوسری جانب ذرائع یہ دعویٰ بھی کررہے ہیں کہ روسی وفد نے دونوں ممالک کے درمیان ہونے والے معاہدے کے حوالے سے اخبارات کی رپورٹنگ پر اعتراض کیا اور یہ بھی کہا کہ روس اس ڈیل کو خفیہ رکھنا چاہتا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان نے روس کو تیل کی خریداری کے حوالے سے اپنا پہلا آرڈر دیدیا ہے، روس سےخام تیل مئی کے مہینے میں پاکستان پہنچ جائے گا۔
 

xshadow

Minister (2k+ posts)
افلاطون کے پٹھو نے سب سے پہلے تو کسی معاہدے کا ہی انکار دیا جو عمران حکومت میں ہوا تھا۔
پھر الزام لگایا کہ یورپ اور امریکہ ناراض ہوجائیگا۔
پھر پاکستان میں وہ ریفائنری ہی نہیں تھی جس میں روسی تیل صاف کیا جاسکے۔
اور جب معیشت کا پوری طرح جنازہ نکال دیا پھر تیل منگوا رہے ہیں۔
اللہ کرے مل جائے تاکہ اس قوم کو کچھ تو ریلیف ملے۔
 

Back
Top