دہشت گردوں کے منصوبوں کے شکار شہید لوگ

US CENTCOM

Councller (250+ posts)
[FONT=&quot] تقر[/FONT]یباً ہر ہفتے معصوم پاکستانی اور افغان خود کش حملوں کے شکار بن جاتے ہیں۔ دہشت گردوں نے قتل و غارت پھیلانے کا طریقہ کار بدل دیا ہے لیکن اپنا نشانہ نہیں۔ وہ افغانستان اور پاکستان کے نوجوانوں کو مسلسل نفرت اور تشدد کے نظریات کی تبلیغ دیتے ہیں۔ نوجوانوں کی معصومیت اور سادگی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ان کو خود کش حملہ آور بننے کی تربیت دیتے ہیں۔ اسی لیے 12 سال کے کمسن بچوں کوغلط سبق سِکھا کر انکے ذہنوں میں غبار پیدا کرتے ہیں اور خدا کے نام پر اپنے آپ اور دوسروں کو جان سے مارنے کے لیے تیار کرتے ہیں۔

اس وڈیو میں اس نوجوان کے ذہن میں یہ بات بٹھائی گئی ہے کہ اگر یہ اپنے افغان بھائیوں کو قتل کرے گا تو خدا کی رضا پائے گا۔ اسلام ایک پرامن مذہب ہے تو پھران دہشت گردوں کو قتل و غارت کی تبلیغ دینے اور بے گناہوں کو بے راہ کرنے سے کیوں نہیں روکا جاسکتا۔ اس وڈیو میں خود کش حملہ کرنے والا بار بار ایک ہی بات کہتا ہے کہ میرے گھر والے میرے اس فیصلے سے افسردہ نہ ہوں اور ایسی کوئی بات نا کہیں جس سے اللہ پاک خفا ہوں۔ کیا اس بیان سے یہ ظاہر نہیں ہوتا کہ اس نوجوان کو پہلے سے ہی علم ہے کہ اس کے اعمال اس کے رشتہ داروں پر ناگوار گُزریں گے؟ بجائے اس کے کہ نوجوان اپنے جذبے اور جنون کو ملک کی ترقی کے لیے استعمال کریں، وہ شدت پسندوں کے مکار منصوبوں کا شکار ہوجاتے ہیں۔ بازاروں، مسجدوں میں لوگوں کو اپنے دہشت گردی کا نشانہ بنانے سے یہ معلوم ہوتا ہے کہ ان ظالموں کے لیے اللہ کی دی ہوئی زندگی کتنی اہمیت رکھتی ہے۔

پچھلے ہفتے ہی طالبان نے جلالاباد کے ایک بینک میں 40 لوگوں کو ہلاک کر کے یہ مزید ثابت کر دیا کہ ان کے لیے بے گناہوں کی زندگی کی کوئی اہمیت نہیں۔ ان کے اس بے رحم اور وحشی اقدامات کو بینک کے سرویلنس کیمرے نے ریکارڈ کر لیا تھا۔ طالبان کے نمائندے نے بڑی بے شرمی سے اس خونخار حملے کی زمہ داری قبول کی۔

پاکستان میں خود کش حملوں کی فہرست

چاہے وہ پاکستان کی زمین پر ہو یا افغانستان کی، ان دہشت گردوں کا نشانہ ایک سا ہی ہے۔ ان ظالموں کی حرکتوں کو کسی بھی سازشی نظریے کے تحت در گزر نہیں کیا جاسکتا۔ ان کا مقصد لوگوں کے دل و دماغ میں خوف تاری کرنا ہے۔ ایک قوم کے لیے یہ انتہائی مشکل کام ہے کہ وہ برتری اور ترقی کی طرف توجہ دیں، جبکہ وہ اپنے ہی معاشرے میں خود کو محفوظ محسوس نہیں کرتے ہیں اور مسلسل خوف میں زندگی گزار رہے ہیں۔ ان بذدلوں کے یہی طور طریقے ہیں، اگر بہادر ہوتے تو فوج کا سامنا کرتے نا کہ حکومت پر دباو ڈالنے کے لیے معصوموں کو نشانہ بناتے ۔ جتنی جلدی ہم اس شدت پسندی کی بیماری کو ختم کر سکیں اتنی جلدی ہم امن و ترقی پر گامزن منصوبوں کی شروعات کر سکیں گے۔

ہارون احمد
ڈی-آی-ٹی یو۔اس۔ سنٹرل کمانڈ
 
Salik

Senator (1k+ posts)
Innocent people of Pakistan and Afganistan are being killed because of the bloody Americans... who wont leave their country and continue parasitizing this region...

What does the US centcom say about the number of civilians killed in Faluja and else where in Iraq, in the drone attacks in Pakistan and in Afganistan??
 
atensari

(50k+ posts) بابائے فورم
امریکہ سب سے بڑا دہشت گرد ہے، اس کی سیاہ کاریوں کی فہرست کہاں ہے
 
awan4ever

Chief Minister (5k+ posts)
Please publish a list of all drone attacks along with the details of each 'militant' killed and the collateral damage 'if any' caused by these attacks.
Please also publish data which shows that you are winning the 'hearts and minds' of the people of Pakistan by carrying out these attacks and that these attacks are indeed beneficial and not counter productive in that they produce more extremists than eliminate.

Please tell us what CIA contracted Blackwater/XE thugs are doing in our country?
 
sangeen

Minister (2k+ posts)
dear US-CENTCOM if Afghan Talibans were that much barbarians then why they did not kill people in their own regime???? the suicide attacks started only after the US attack and presence..... The problem is US and other OIL greedy allies who wherever goes create a mess and destroy that country...... This is a well known fact and you cannot diverse people's mind from your atrocities just because writing in URDU and being Pakistani sitting in the USA.
 
Raaz

(50k+ posts) بابائے فورم
Is this right comparison in war .

US Vs Afghanistan.
The most power full counrty Vs the most weak contry , having no military.
The richest country Vs the poorest country...
The West Vs East ....

Fight against one man , killing two countries......

What else the terrorism is ?

Go and fight against Russia , China just one day.... and get the response ....
 
GeoG

Chief Minister (5k+ posts)
Mr Centcom

We urge you to please create more and more threads and for more responses on this and other forums.
It only helps us to un-mask your real face.
 
biomat

Minister (2k+ posts)
Assalam-o-alaikum
Where is brother fawad.. I think he left or put on other assignment..
I think centcom should be worrying USA ECONOMIC COLLAPSE & FALL OF US DOLLAR.. They should sell their weapons to pay debt of all us citizens. Otherwise their beloved country will break into pieces.. This is not my judgment but their own citizens, sane voices are raising these fears..
I dont want USA to break into pieces, but i want USA not to interfere in every country's national interest. If they continue to do this, more hatred will rise, from their country & from outside..
May ALLAH give them Hidayat..
 
pakistan_pak

MPA (400+ posts)
if usa stops making/using/selling weapons i m sure 75 % peace will prevail and rest of 20 percent if he calls back raymonds from all over the tiny world.
and world will be comfortable i am sure with 5%.
 
gazoomartian

Prime Minister (20k+ posts)
[FONT=&quot] تقر[/FONT]یباً ہر ہفتے معصوم پاکستانی اور افغان خود کش حملوں کے شکار بن جاتے ہیں۔ دہشت گردوں نے قتل و غارت پھیلانے کا طریقہ کار بدل دیا ہے لیکن اپنا نشانہ نہیں۔ وہ افغانستان اور پاکستان کے نوجوانوں کو مسلسل نفرت اور تشدد کے نظریات کی تبلیغ دیتے ہیں۔ نوجوانوں کی معصومیت اور سادگی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ان کو خود کش حملہ آور بننے کی تربیت دیتے ہیں۔ اسی لیے 12 سال کے کمسن بچوں کوغلط سبق سِکھا کر انکے ذہنوں میں غبار پیدا کرتے ہیں اور خدا کے نام پر اپنے آپ اور دوسروں کو جان سے مارنے کے لیے تیار کرتے ہیں۔

اس وڈیو میں اس نوجوان کے ذہن میں یہ بات بٹھائی گئی ہے کہ اگر یہ اپنے افغان بھائیوں کو قتل کرے گا تو خدا کی رضا پائے گا۔ اسلام ایک پرامن مذہب ہے تو پھران دہشت گردوں کو قتل و غارت کی تبلیغ دینے اور بے گناہوں کو بے راہ کرنے سے کیوں نہیں روکا جاسکتا۔ اس وڈیو میں خود کش حملہ کرنے والا بار بار ایک ہی بات کہتا ہے کہ میرے گھر والے میرے اس فیصلے سے افسردہ نہ ہوں اور ایسی کوئی بات نا کہیں جس سے اللہ پاک خفا ہوں۔ کیا اس بیان سے یہ ظاہر نہیں ہوتا کہ اس نوجوان کو پہلے سے ہی علم ہے کہ اس کے اعمال اس کے رشتہ داروں پر ناگوار گُزریں گے؟ بجائے اس کے کہ نوجوان اپنے جذبے اور جنون کو ملک کی ترقی کے لیے استعمال کریں، وہ شدت پسندوں کے مکار منصوبوں کا شکار ہوجاتے ہیں۔ بازاروں، مسجدوں میں لوگوں کو اپنے دہشت گردی کا نشانہ بنانے سے یہ معلوم ہوتا ہے کہ ان ظالموں کے لیے اللہ کی دی ہوئی زندگی کتنی اہمیت رکھتی ہے۔

پچھلے ہفتے ہی طالبان نے جلالاباد کے ایک بینک میں 40 لوگوں کو ہلاک کر کے یہ مزید ثابت کر دیا کہ ان کے لیے بے گناہوں کی زندگی کی کوئی اہمیت نہیں۔ ان کے اس بے رحم اور وحشی اقدامات کو بینک کے سرویلنس کیمرے نے ریکارڈ کر لیا تھا۔ طالبان کے نمائندے نے بڑی بے شرمی سے اس خونخار حملے کی زمہ داری قبول کی۔

پاکستان میں خود کش حملوں کی فہرست

چاہے وہ پاکستان کی زمین پر ہو یا افغانستان کی، ان دہشت گردوں کا نشانہ ایک سا ہی ہے۔ ان ظالموں کی حرکتوں کو کسی بھی سازشی نظریے کے تحت در گزر نہیں کیا جاسکتا۔ ان کا مقصد لوگوں کے دل و دماغ میں خوف تاری کرنا ہے۔ ایک قوم کے لیے یہ انتہائی مشکل کام ہے کہ وہ برتری اور ترقی کی طرف توجہ دیں، جبکہ وہ اپنے ہی معاشرے میں خود کو محفوظ محسوس نہیں کرتے ہیں اور مسلسل خوف میں زندگی گزار رہے ہیں۔ ان بذدلوں کے یہی طور طریقے ہیں، اگر بہادر ہوتے تو فوج کا سامنا کرتے نا کہ حکومت پر دباو ڈالنے کے لیے معصوموں کو نشانہ بناتے ۔ جتنی جلدی ہم اس شدت پسندی کی بیماری کو ختم کر سکیں اتنی جلدی ہم امن و ترقی پر گامزن منصوبوں کی شروعات کر سکیں گے۔

ہارون احمد
ڈی-آی-ٹی – یو۔اس۔ سنٹرل کمانڈ
BOOOOOOOOOOOOOOORINGGGGGGGGGGG

nice try to divert Pakis attention from the terrorist and murderer Davis.

By the way Haroon saheb:

1. Allah kis sey khafa hai aur kis sey raazi hai yeh to usi ko maloom hai. Han yeh to aap bhi mantey hongey key Allah yahood o nasara sey hargiz raazi nahi hai. If you have ever read Qur'an you would agree with me that Allah has mentioned many many times their amal with disgust. He is in so much dislike of them he mentioned in Surah fateha, which we recite 100's millions of times a day around the world. ghair-il-maghzoob....

2. What's your comment about that Davis' murder acts on two innocent Pakistanis in Lahore and perhaps in 1000's using drones, suicide bombers, and other means. Wanna say something about that ??
Waiting for your reply
 
Last edited:

US CENTCOM

Councller (250+ posts)
[FONT=&quot]
worldnews101jpg490302a.jpg
worldnews101jpg490302a.jpg
worldnews101jpg490302a.jpg
worldnews101jpg490302a.jpg
[/FONT]
آپ کی یہ بات بالکل صحیح ہے کہ امریکہ اور افغانستان کے درمیان کوئی مقابلہ نہیں اور وہ اس لیے کیونکہ ہم افغانستان سے تو لڑ ہی نہیں رہے بلکہ افغانستان میں دہشت گردی کے خلاف لڑ رہے ہیں۔ امریکہ اور دیگر شرکتی ممالک افغانستان میں ایک ایسی ظالم تنظیم کو جڑ سے اکھاڑنے کے لیے گئے تھے جو کہ افغان قوم کو ناپسند تھی۔ یہ جنگ ہمیشہ سے ان دہشت گردوں اور شدت پسندوں کے خلاف رہی ہے جو معصوموں کی جان لینے سے باز نہیں آتے۔ اس جنگ کی بنیاد کو مشرق اور مغرب، امیر اور غریب کے درمیان دکھانا صرف شدت پسندوں کا منصوبہ ہے۔ وہ چاہتے ہیں کہ پوری مسلمان قوم اس جنگ کو اسی نظر سے دیکھے۔ یہ مقابلہ بالکل بے بنیاد ہے کیونکہ یہ جنگ جغرافيہ، مذہب، زات یا دولت کی بنا پر نہیں لڑی جارہی ہے۔ یہ پروپیگنڈا ناسمجھی اور نفرت پھیلانے کے لیے پیدا کیا گیا ہے۔

اگر آپ یہ سمجھتے ہیں کہ طالبان نے اپنی حکومت کے دور میں اپنے ہی افغان بھائیوں کو قتل نہیں کیا تو یہ آپ کی غلط فہمی ہے۔ آپ جن معلومات کے تحت یہ دعویٰ کر رہے ہیں کہ اس خطے میں دہشت گردی کا وجود امریکہ کی وجہ سے ہوا ہے تو یہ سراسر غلط ہو گا۔ جبکہ 2001 سے پہلے ہی طالبان کے نظریات اور اعمال ان کو القاعدہ کے دہشت گردوں سے وابستہ کرتے ہیں۔ آپ کی معلومات کے لیے بتا دیں، کہ سوویت کی جنگ کے بعد جب افغانستان میں طالبان کی حکومت قائم ہوئی تھی تو امریکہ کواس خطے سے نکلے ہوئے دس سال سے زیادہ بیت چُکے تھے۔ اس وقت بھی طالبان نے اپنے ہی افغان بھائیوں سے لڑ کر ان کو ہلاک کرکے حکومت بنائی تھی۔ انھوں نے اپنی حکومت کے دوران اسکول بند کرائے، مردوں اور عورتوں کو سرے عام کوڑے اور پتھر مارے، سزائے موت کا تماشا بنا کر بچوں اور بوڑھوں کو دیکھنے لے لیے مجبور کیا۔ ان شدت پسندوں کے جرائم کی فہرست بہت لمبی ہے۔ یہاں تک کہ انھوں نے ایک 7 سالہ بچے پر جاسوسی کا الزام لگا کراس کو پھانسی پر لٹکا دیا۔ حقیقت تو یہ ہے کہ افغان طالبان نے ہی صرف افغانوں پر تشدد نہیں کیا بلکہ تحریک طالبان پاکستان نے بھی پاکستانیوں پرقتل و غارت تاری کی اور کرتے آرہے ہیں.

آزاد انسانی حقائق کے شعبوں نے بار بار یہ شہادت دی ہے کہ افغانستان میں 80 فیصد سے زیادہ بے گناہوں کی موت کی وجہ طالبان ہیں۔ یا تو ان کے زمین پر لگائے دھماکہ خیز بارودی مواد کی وجہ سے یہ پھر عام لوگوں کو قتل کرنے کی زریعے، جیسے کہ پچھلے مہینے جلالاباد کے ایک بینک میں ہم نے ان کا جان لیوا حملہ دیکھا تھا۔

عراق اور فلوجہ میں بھی امریکی افواج نے بھرپور کوشش کی تھی کہ ان شہروں میں رہنے والے لوگوں کی زندگی کو کوئی نقصان نہ پہنچائیں جو کہ دہشت گردوں کی گرفت میں تھے۔

ہارون احمد
ڈی- آی – ٹی۔ یو۔اس سنٹرل کمانڈ
U.S. Central Command