
قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں دہری شہریت کے حامل شخص کوجج تعینات کرنے پر پابندی عائدکرنےکے حوالے سےآئین میں ترمیم کا بل جمع کروادیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق جے یو آئی ف کے رکن قومی اسمبلی نور عالم خان نے آئینی ترمیمی بل قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کروایا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ آئین کے تحت ججز کی ریاست سے وفاداری کو یقینی بنانے کی ضرورت ہے۔
بل کے متن میں موقف اپنایا گیا ہے کہ دہری شہریت کے حامل شخص کو سپریم کورٹ یا ہائی کورٹ کا جج تعینات کرنے پر پابندی عائد کی جائے، اس کیلئے آئین کے آرٹیکل 177، 193 اور 208 میں ترامیم کی جائیں۔
بل میں کہا گیا ہے کہ دہری شہریت کا حامل کوئی بھی شخص سپریم کورٹ، ہائی کورٹ کا جج تعینات نہیں ہوسکتا اور نا ہی ایسے شخص کو عدالت میں افسر یا ملازم تعینات کیا جاسکتا ہے، کیونکہ دہری شہریت کے حامل افراد ااپنے اصل ملک کے مفاد کو داؤ پر لگاسکتے ہیں ۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/6dohhrinantkkjudge.png