لاہور: چیف سلیکٹر اور ہیڈ کوچ مصباح الحق نے کہا ہے کہ باؤلنگ ، بنگلہ دیش سے کامیابی کیلئے فیلڈنگ اور خاص طور پر بیٹنگ بہتر کرنا ہو گی ، دونوں ٹیمیں برابر ہیں جو بہتر کھیلے گی وہ جیتے گی ۔
میڈیا سے گفتگو میں ہیڈ کوچ مصباح الحق کا کہنا تھا کہ بنگال ٹائیگرز لیگ کھیل کر آرہے ہیں جس کی وجہ سے ان کے پلیئرز فارم میں ہوں گے، سیریز کے دوران پاکستان یا بنگلا دیش میں سے کسی بھی ٹیم کو فیورٹ نہیں کہا جا سکتا تاہم دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کے اچھے مقابلے ہوں گے جب کہ مہمان سائیڈ کے خلاف سیریز میں کامیابی کے لیے گرین شرٹس کو اچھی کرکٹ کھیلنا ہوگی۔
ایک سوال پر چیف کوچ کا کہنا تھا کہ بنگلا دیش کے خلاف سیریز کی تیاریوں کے لئے بھر پور تیاریوں کا سلسلہ جاری ہے، اتوار کو بھی پریکٹس کے بعد ٹارگٹ میچز کھلائے گئے جس میں کھلاڑیوں کی فٹنس کے ساتھ تینوں شعبوں میں مہارت کا جائزہ لیا گیا۔
http://gnnhd.tv/urdu/index.php/Sports/10494-1579374000