
بھارت میں ایک دریا کے پانی کو مقدس جان کر پینے والے وزیراعلی پنجاب بھگوانت مان ہسپتال میں داخل ہوگئے ہیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق عام آدمی پارٹی نے گزشتہ روز اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ سے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں بھارتی پنجاب کے وزیراعلی بھگوانت مان کشتی میں سوار ایک دریا سے گزررہے تھے،ان کے ساتھ سکھوں کے مذہبی رہنما بھی موجود تھے۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بھگوانت مان نے دریا کے گندے پانی میں سے ایک گلاس بھرا اور پی لیا،انہوں نے یہ عمل دریا کے پانی کو مقدس ثابت کرنے کیلئے کیا ، ان کےساتھ موجود کارکنان نے ان کے حق میں نعرے بازی بھی کی۔
تاہم بعد میں زہریلا پانی پینے سے معدے میں انفیکشن کے باعث بھگوانت مان کی طبعیت خراب ہوگئی جس پر انہیں دہلی کے ایک ہسپتال میں داخل کروادیا گیا ، جہاں ایک دن زیر علاج رہنے کے بعد آج انہیں ڈسچارج کردیا گیا ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/bhagnw111.jpg