
ورلڈبینک نے دنیا بھر سے بیروزگاری سے متعلق اعدادو شمار جاری کیے ہیں جن کے مطابق موجودہ سیاسی عدم استحکام و دیگر مسائل کے باوجود پاکستان میں بیروزگاری کی شرح خطے کے مقابلے کم ہے، رپورٹ کے مطابق پاکستان میں 2020 میں بیروزگار افراد کی شرح 4 اعشاریہ 3 فیصدر ریکارڈ کی گئی۔
رپورٹ کے مطابق ساؤتھ ایشیا میں شامل دیگر ممالک سے پاکستان کا موازنہ کیا جائے تو یہ شرح بہت کم ہے کیونکہ 2020 تک کے ہی دیکھا جائے تو بھارت میں بیروزگاری کی شرح 8 فیصد، مالدیپ 6.3، بنگلہ دیش 5.4، بھوٹان 5، سری لنکا 5.9 اور نیپال میں 4.7 فیصد شرح بیروزگاری ریکارڈ کی گئی ہے۔
https://twitter.com/x/status/1506309502316195843
رپورٹ میں ورلڈ بینک نے جو اعداد وشمار پیش کیے ہیں ان کے مطابق ساؤتھ افریقہ میں سب سے زیادہ بیروزگار افراد موجود ہیں جہاں اس کی شرح 29.2 فیصد ہے۔ اس کے بعد دیجیبوتی، ایسواتینی، غزہ، گابون، جمہوریہ کانگو، لیسوتھو، نمیبیا، لیبیا، بوتسوانا اور دیگر ممالک شامل ہیں۔
اس فہرست پر غور کیا جائے تو پتہ چلتا ہے کہ پاکستان اس فہرست میں بہت نیچے ہیں جب کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس اور اس کے بعد کی صورتحال کے باعث حالات کافی تبدیل ہوئے ہیں۔ اسی عرصے کے دوران دنیا بھر میں بیروزگاری کی شرح 6.5 ریکارڈ ہوئی ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے بھی اس اظہار اطمینان کرتے ہوئے کہا کہ کوروناء وباء سے نمٹنے کیلئے جس بہترین حکمتِ عملی کا سہارا لیا گیا اس پر میں اپنی حکومت کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ عالمی وباء کیخلاف ہماری حکمت عملی بلاشبہ جنوبی ایشیاء کے تمام ممالک سے بہتر تھی۔
https://twitter.com/x/status/1506578104059252738